دو نئی ڈومینز ۔۔۔۔۔ اردو کی نذر‏

بدتمیز نے کہا:
محمد شمیل قریشی نے کہا:

بی ٹی بھائي : یہ بتائے کہ آپ کو پہلے سے اس محفل کا عمل تھا یا رانا آپ کو یہاں لائے تھے ؟ ‏

سوری شمیل یہ والا میسج پڑھا اور پھر نہانے گھس گیا یاد ہی نہیں رہا۔
صیح سے یاد نہیں لیکن میرا خیال ہے کہ میں اردو ویب سے خود ہی یہاں پہنچ گیا۔ ہاں اب کل کو میری کمزور یادداشت کے باعث دعویٰ کر دے کہ وہ مجھے یہاں لایا تھا تو اور بات ہے۔
تم مجھے بھای کہتے ہو یہ ایکسٹرا پیار کی وجہ سے ہے یا مجھے بہت بڑا سمجھتے ہو؟ ذرا بتانا تو میری عمر کے بارے کیا اندازہ ہے تمہارا؟

بی ٹی بھائي : میں اور قیصرانی یہاں پر سب کو بھائی اور سسٹر کہتے ہیں ، عزت دینے کے لیے ۔ ‏قیصرانی بھائي مجھے بھیا بلاتے ہیں ۔ :oops:
 

بدتمیز

محفلین
بوچھی آپکی بات کا جواب آپکے ذاتی پیغام کے جواب میں دے رہا ہوں۔ میرا کہا سچ کرنے کا شکریہ۔ خواتین بہت کڑوا بولتی ہیں :evil:

شمیل پلیز مجھ سے جواب میں بھیا سننے کی امید مت رکھنا میرا بہت موڈ ہو تب کہیں جا کر بھیا کہتا ہوں :twisted:
 

الف نظامی

لائبریرین
دو نئی ڈومینز ۔۔۔۔۔ اردو کی نظر ‏

محمد شمیل قریشی نے کہا:
379142368_f98c40c331.jpg


بہرحال ، یہ ایک حقیقت ہے کہ اردو یونی کوڈ شکل میں انٹرنیٹ پر اپنا گھر کر چکی ہے اور ‏یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اردو زباں جہاں کہیں بھی ہیں اس نو مولود اردو کو خوش آمدید ‏کہتے ہیں ۔۔۔۔
اردو زباں کی یہ پر خلوص محبت جدید اردو کے لیے آب حیات سے کم ‏نہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔اس کو تو گدڑیوں ‏میں بھی لعل ملتے ہیں ۔
‏ اردو کی اس ذرہ نوازا نہ طبیعت کے پیش نظر میں اردو کا انتہائی شکر گزار ہوں ۔۔۔۔ دو ڈومین اردو کے نام کرتا ہوں ۔ جن کو نام یہ ہیں ۔ ‏
Prourdu.org
Prourdu.com
اردو کی انترنیت پر حوصلہ افزائی کرنے کا بہت شکریہ۔
اور
مبروک یا اخی
 

الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
محمد شمیل قریشی نے کہا:
یہ الگ ‏بات ہے کہ ابو جان کو مجھ پر رہم آ جائے جو ابھی تک میری " کھل " اتارنے میں مصروف ہیں ‏اور بار بار پوچھے جا رہے ہیں کہ تم کو ایسا کرنے سے کیا ملے گا ؟ شاکر کو بھی اب سمجھ آ ہی ‏گئی ہو گی ۔ ‏
ہمارے کچھ “جہادی“ بھائی ادھر پھر رہے ہیں، براہ کرم اپنی “کھل“ بچا کر رکھیئے گا :D
“آزادی اظہار کے علمبردار“ بھی ادھر پھر رہے ہیں ، براہ کرم دھاگہ (تھریڈ) بچا کے رکھیے گا۔ :D
 

باذوق

محفلین
دوست نے کہا:
۔۔۔
اور ہاں میں کیا کروں رہا نہیں جاتا لفظ تبیعت نہیں طبیعت ہوتا ہے۔ :?
دھاگے کا عنوان ہے : دو نئی ڈومینز ۔۔۔۔۔ اردو کی نظر
یہ وہ ترچھی نظر والی نظر نہیں ۔۔۔ بلکہ ۔۔۔ نذر ہے !
اطلاعاََ عرض ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:
 
Top