دو نئی ڈومینز ۔۔۔۔۔ اردو کی نذر‏

379142368_f98c40c331.jpg


اردو ایک نئے انداز میں انٹرنیٹ میں اپنی دوسری زندگی کی شروعات کر چکی ہے ۔ اردو ‏حروف اب تصویروں سے باہر آ چکے ہیں اور اردو انجنیئرز کے زیر سایہ انتہائي ‏Trim & ‎Slim ‎ہو رہے ہیں اور ‏Grooming ‎‏ کی نئی نئی منازل طے کر رہے ہیں ۔نتیجہ تن ہمیں ‏انٹرنیٹ اور کمپیوٹر پر بے حد شوخ و چنجل اور حسین و جمیل حروف نظر آتے ہیں ۔ اب یوں ‏لگتا ہے کہ جیسے تخیل کی کوئی حد نہیں بالکل اسی طرح اردو کے ان جدید حروف کی کوئی ‏تعداد مختس نہیں رہی ‏
‏ ۔ جو جیسا چاہتا ہے نت نئے اردو حروف بنا دیتا ہے ۔ اس ساری محنت کی وجہ یہ ہے کہ اہل ‏اردو اب تصویری اردو سے بھری ، بھاری بھرکم ویب صفحات سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔

‏ ایک مشہور ‏‎ celebrity‎‏ کی طرح اردو کو بھی ‏Controversies ‎‏ ‏‎ ‎کا سامنہ رہا اور ایک چال ‏باز اور شاطر سیاست دان کی طرح اردو ‏‎ Agendas‎‏ کا حصہ بھی رہی ۔ اسے اردو کی بے پنہا ‏مقبولیت کا نتیجہ سمجھ لیجیے یا پھر اردو کی بدقسمتی ۔ سچ پوچھیے تو انٹرنیٹ پر اردو کی ‏دوسری زندگی کی شروعات بھی جو یونی کوڈ کی شکل میں تھی ‏controversies ‎‏ اور ‏‎ ‎Agendas ‎‏ ساتھ میں لے کر ہی آئی ۔ کیونکہ ہر خاص و عام کو اردو کی نیٹ پر موجودگی کا ‏علم بھی ایک ایسی " مخصوص ویب سائٹ " کے وجود میں آنے سے ہوا جس سے جدید ‏Controversies ‎‏ شروع ہوئیں اور برصغیر کے بہت سے اہل علم اور اہل اردو لوگ یہ خیال ‏کرتے ہیں کہ اردو کی انٹرنیٹ پر یہ نئی یونی کوڈ زندگی ایک مخصوص سوچ کے ‏Agenda ‎‏ ‏کا حصہ بھی تھی ۔ یہ ضروری نہیں کہ میں بھی ایسا خیال کرتا ہوں لیکن ایسا ضرور سوچا گیا ‏ہے ۔ ‏

بہرحال ، یہ ایک حقیقت ہے کہ اردو یونی کوڈ شکل میں انٹرنیٹ پر اپنا گھر کر چکی ہے اور ‏یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اردو زباں جہاں کہیں بھی ہیں اس نو مولود اردو کو خوش آمدید ‏کہتے ہیں اور اس کو مزید مستقم بنانے اور تقویت دینے کے لیے اپنا کردار خیرو خوبی سے ‏نبھانے کو تیار ہیں ۔ اردو زباں کی یہ پر خلوص محبت جدید اردو کے لیے آب حیات سے کم ‏نہیں ۔ اردو خوش قسمت ہے کہ اسے چاہنے والے بھات بھات پر ملتے ہیں بلکہ اس کو تو گدڑیوں ‏میں بھی لعل ملتے ہیں ۔ لیکن ساتھ میں اردو کو مجھ جیسے نکموں سے بھی پالا پڑتا ہے جو ‏اردو ڈھنگ سے لکھ بھی نہیں سکتے ۔ پر دونوں کی موجودگی بھی اردو کی ہی دین ہے ۔ اس لیے ‏اردو ان دونوں کو شفقت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کسی میں بھی تمیز نہیں کرتی ۔‏

‏ اردو کی اس ذرہ نوازا نہ تبعیت کے پیش نظر میں اردو کا انتہائی شکر گزار ہوں اور ذرہ نوازی ‏پر دو ڈومین اردو کے نام کرتا ہوں ۔ جن کو نام یہ ہیں ۔ ‏
Prourdu.org
Prourdu.com
مجھے ابھی معلوم نہیں کہ مستقبل میں ان ڈومینز کے ساتھ کیا کیا جائے گا لیکن فی‌الحال یہ دو ‏ڈومینز اپنے ‏visitors ‎‏ کو میری بلاگ ‏www.shameelone.com ‎‏ کی جانب ‏Redirect ‎‏ ‏کرتی ہیں ۔ ‏‎ ‎
379142726_0fec710b54.jpg
 

دوست

محفلین
جزاک اللہ۔
کیا کہنے بھئی واہ واہ واہ۔
چھاگئے ہو شمیل میاں۔
لیکن اردو کی بات کرتے کرتے اس میں انگریزی کی پیوند کاری ۔۔۔
عجیب سا نہیں لگتا؟
خیر اب یہ تو ویب ماسٹرز ہی بتا سکتے ہیں کہ ان ڈومینز پر کیا کِیا جاسکتا ہے۔
اور ہاں میں کیا کروں رہا نہیں جاتا لفظ تبیعت نہیں طبیعت ہوتا ہے۔ :?
مزید کتنے میں لیا ہے آپ نے ایک ڈومین۔ چونکہ میں ذاتی طور پر اپنے بلاگ کے لیے کوئی چھوٹی موٹی ویب ہوسٹنگ خریدنے کا سوچ رہا ہوں۔
وسلام
 

زیک

مسافر
دو نئی ڈومینز ۔۔۔۔۔ اردو کی نظر ‏

محمد شمیل قریشی نے کہا:
‎کیونکہ ہر خاص و عام کو اردو کی نیٹ پر موجودگی کا ‏علم بھی ایک ایسی " مخصوص ویب سائٹ " کے وجود میں آنے سے ہوا جس سے جدید ‏Controversies ‎‏ شروع ہوئیں اور برصغیر کے بہت سے اہل علم اور اہل اردو لوگ یہ خیال ‏کرتے ہیں کہ اردو کی انٹرنیٹ پر یہ نئی یونی کوڈ زندگی ایک مخصوص سوچ کے ‏Agenda ‎‏ ‏کا حصہ بھی تھی ۔

شمیل کیا آپ پلیز وضاحت کریں گے کہ یہاں آپ کا کیا مطلب ہے۔ مجھے تو کچھ پلے نہیں پڑا۔

دوسرے آپ کا ان ڈومینز کو کس طرح استعمال کرنے کا ارادہ ہے؟
 

بدتمیز

محفلین
دوست نے کہا:
چونکہ میں ذاتی طور پر اپنے بلاگ کے لیے کوئی چھوٹی موٹی ویب ہوسٹنگ خریدنے کا سوچ رہا ہوں۔
وسلام

شاکر میرے خیال سے آپ فری ہوسٹ پر رہیں تو فائدے میں رہیں گے۔ پاکستان میں ہوسٹنگ کمپنیاں اگر 6000 روپے میں 250 یا 450 میگا بائیٹ ڈسک اسپیس اور چند سو میگا بائیٹ سے لے کر ۱ گیگا بائیٹ کی بینڈ وڈتھ فراہم کرتی ہے تو یہاں 5000 روپے میں 100 گیگابائیٹ ڈسک سپیس اور 1000 گیگابائیٹ کا بینڈوڈتھ مل جاتا ہے۔
اگر آپ لے بھی لیں تو نعمان کی طرح جلد ہی بینڈوڈتھ سے آؤٹ ہو جائیں گے اور پیسے پھر بھی دینے پڑیں گے۔ کہ ڈیٹا سارا ان کے سرور پر ہو گا۔
نعمان کی پوسٹ پڑھ کر ایسے ہی اپنے اسٹیٹس دیکھنے گیا تو حیران ہو گیا۔ میں نے نومبر میں اس کو ایکٹو کیا اور ابھی ۳ ماہ ہی ہوئے ہیں میرا نہیں خیال تھا کہ اتنا زیادہ بینڈوڈتھ استعمال ہوتا ہو گا۔ حالانکہ میری پوسٹس میں وقفہ بھی ہفتے کا ہوتا ہے۔ اسٹیٹ رپورٹ کا ایک سلائس ساتھ ہی ہے۔
379459191_530e013169.jpg
 
بدتمیز نے کہا:
دوست نے کہا:
چونکہ میں ذاتی طور پر اپنے بلاگ کے لیے کوئی چھوٹی موٹی ویب ہوسٹنگ خریدنے کا سوچ رہا ہوں۔
وسلام

شاکر میرے خیال سے آپ فری ہوسٹ پر رہیں تو فائدے میں رہیں گے۔ پاکستان میں ہوسٹنگ کمپنیاں اگر 6000 روپے میں 250 یا 450 میگا بائیٹ ڈسک اسپیس اور چند سو میگا بائیٹ سے لے کر ۱ گیگا بائیٹ کی بینڈ وڈتھ فراہم کرتی ہے تو یہاں 5000 روپے میں 100 گیگابائیٹ ڈسک سپیس اور 1000 گیگابائیٹ کا بینڈوڈتھ مل جاتا ہے۔
اگر آپ لے بھی لیں تو نعمان کی طرح جلد ہی بینڈوڈتھ سے آؤٹ ہو جائیں گے اور پیسے پھر بھی دینے پڑیں گے۔ کہ ڈیٹا سارا ان کے سرور پر ہو گا۔
نعمان کی پوسٹ پڑھ کر ایسے ہی اپنے اسٹیٹس دیکھنے گیا تو حیران ہو گیا۔ میں نے نومبر میں اس کو ایکٹو کیا اور ابھی ۳ ماہ ہی ہوئے ہیں میرا نہیں خیال تھا کہ اتنا زیادہ بینڈوڈتھ استعمال ہوتا ہو گا۔ حالانکہ میری پوسٹس میں وقفہ بھی ہفتے کا ہوتا ہے۔ اسٹیٹ رپورٹ کا ایک سلائس ساتھ ہی ہے۔
379459191_530e013169.jpg

BT ‎‏ بھائي : تھوڑی بہت ستائش ہی کرتے جاتے ۔ ایسی بھی کیا بے رخی ؟ ‏
 

بدتمیز

محفلین
اوہ شمیل سوری۔ مجھے بالکل بھول گیا۔ اردو کے لیے آپکے جذبات قابل قدر ہیں۔
ویسے زکریا کے سوال کے جواب کے لیے ہم ہمہ تن “خرگوش“ ہیں :D
شاکر کو بھی آپ میری نسبت بہتر معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
 


سر تا قدم زبان ہیں جُوں شمع گو کِہ ہم ‏
پَر یہ کہاں مجال جو کچھ گفتگو کریں


سب سے پہلے تو قیصرانی بھائی ، شاکر بھائی اور میرے بزرگ اور معلم جناب اعجاز صاحب کا ‏بہت بہت شکریہ کہ آپ سب نے میری اس کاوش کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا ۔

BT‎ بھیا : آپ کا بھی شکریہ کہ میری یہ چھوٹی سی کاوش آپ کو پسند آئی ۔ باقی ان ویب سائٹوں ‏کے چکروں میں نا پوچھیے کہ میرا کیا حال ہوا ۔ مختصراً یہ جانیے کہ میری جاگنگ اب صرف ‏iPod Nano ‎ کے ساتھ ہی رہے گی اور اصل IPod ‎‏ ‏ کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو پائے گا ۔ یہ الگ ‏بات ہے کہ ابو جان کو مجھ پر رہم آ جائے جو ابھی تک میری " کھل " اتارنے میں مصروف ہیں ‏اور بار بار پوچھے جا رہے ہیں کہ تم کو ایسا کرنے سے کیا ملے گا ؟ شاکر کو بھی اب سمجھ آ ہی ‏گئی ہو گی ۔ ‏
 

قیصرانی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
یہ الگ ‏بات ہے کہ ابو جان کو مجھ پر رہم آ جائے جو ابھی تک میری " کھل " اتارنے میں مصروف ہیں ‏اور بار بار پوچھے جا رہے ہیں کہ تم کو ایسا کرنے سے کیا ملے گا ؟ شاکر کو بھی اب سمجھ آ ہی ‏گئی ہو گی ۔ ‏
ہمارے کچھ “جہادی“ بھائی ادھر پھر رہے ہیں، براہ کرم اپنی “کھل“ بچا کر رکھیئے گا :D
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، یار یہ زکریا کے سوال کا جواب تو دے دو۔ہم بھی جاننا چاہتے ہیں کہ یہ پراسرار ویب سائٹ کونسی ہے جس کے ایجنڈے کی تم بات کر رہے ہو؟
 
نبیل بھائی : آپ نے میری کاوش پر کوئی رائے نہیں دی ۔ ‏

نبیل بھائی : میں زکریا بھائی سے بہت ڈرتا ہوں ۔ پتا نہیں کیوں ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری ‏بے عقلی کے سبب وہ مجھے پسند نہیں کرتے ۔ وہ اپنے ایک انٹرویو میں خود ہی کہتے ہیں کہ ‏ان کو باتونی قسم کے لوگ پسند نہیں ۔ وہ انٹلیکچول لوگوں کو پسند کرتے ہیں ۔ اور میں ‏انٹلیکچول کہاں ؟ اسی لیے کوشش کرتا ہوں کہ ایسی ڈوروں میں بات کروں جہاں ان کا کوئی ‏خاص انٹرسٹ نہیں ہوتا ہے ۔ اب اس ڈور جب میں نے ان کا پیغام دیکھا تو یقین مانیے میں ‏بہت خوف زدہ ہو گیا اور کئی گھنٹے خاموش رہا ۔ ‏

آپ کی تسلی کے لیے بتاتا چلوں کہ یہ پرسرار سائٹ کم از کم وہ نہیں جہاں میں اور آپ محو ‏گفتگو ہیں ۔ لیکن میں اپنی تحریر کے ذریعے پڑھنے والے کو مجبور کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس پر ‏سرار سائٹ کی کھوج خود ہی لگائے ۔ اس طرح بہت سے پردے اٹھنے کی توقع ہے ۔ ‏
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شمیل بھائی، آپ کوبہت بہت مبارک باد ہو کہ آپ نے یہ دوڈومین اردوکے لئے وقف کی ہیں۔ اللہ تعالی آپ کواس کی جزا دے(آمین ثم آمین)
واقعی یہ اردوکی بہت بڑی خدمت ہے۔

والسلام
جاویداقبال
 

بدتمیز

محفلین
شمیل اچھا ہوا میں بہاولپور پیدا ہوا۔ لیکن وہاں ساری عمر نہیں رہا۔ ورنہ تمہاری طرح کا نرم ہو جاتا۔ میرے شیر شیر بنو۔ کسی انسان سے کیا ڈرنا؟ اور اگر تمہاری بات صیح ہو تب تو بالکل نہیں ڈرنا چاہئے۔ انٹیلیکچوئل کوئی آسمان سے اتر کر نہیں بنائے گا تمہیں خود ہی بننا پڑے گا۔

ابو جان کو مجھ پر رہم آ جائے جو ابھی تک میری " کھل " اتارنے میں مصروف ہیں

اور قبلہ والد صاحب کو کہنا یونانی حسن سارے کا سارا نہ اتار دیں۔ :twisted:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، میں تمہاری ضرور تعریف کروں، اگر مجھے سمجھ آ جائے کہ تم نے کیا کیا ہے۔ فی الحال تو مجھے صرف اتنا سمجھ آیا ہے کہ تم نے دو ڈومین نیم رجسٹر کرائے ہیں۔ اور اس سے آگےکیا کرنے کا ارادہ ہے؟؟ اگر تمہیں کچھ آئیڈیاز چاہییں تو ہم اس سلسلے میں تمہاری مدد کرنے کو تیار ہیں۔ کم از کم آئیڈیاز ہمارے پاس بہت ہیں۔ :)
 

ساجداقبال

محفلین
بہت اچھے شمیل بھائی۔۔۔آپ خود ہی وضاحت فرما دیں، ہمیں نام سے اندازہ ہونے سے رہے۔۔۔آپ کی طرح ہم بھی انٹیلیکچوئل نہیں۔۔۔ :wink:
شاکر بھائی آپ ہوسٹنگ کی فکر نہ کریں وہ میرے پر۔۔۔آپ صرف ڈومین کا خرچہ کریں۔ :)
 

تیشہ

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
نبیل بھائی : آپ نے میری کاوش پر کوئی رائے نہیں دی ۔ ‏

نبیل بھائی : میں زکریا بھائی سے بہت ڈرتا ہوں ۔ پتا نہیں کیوں ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری ‏بے عقلی کے سبب وہ مجھے پسند نہیں کرتے ۔ وہ اپنے ایک انٹرویو میں خود ہی کہتے ہیں کہ ‏ان کو باتونی قسم کے لوگ پسند نہیں ۔ وہ انٹلیکچول لوگوں کو پسند کرتے ہیں ۔ اور میں ‏انٹلیکچول کہاں ؟ اسی لیے کوشش کرتا ہوں کہ ایسی ڈوروں میں بات کروں جہاں ان کا کوئی ‏خاص انٹرسٹ نہیں ہوتا ہے ۔ اب اس ڈور جب میں نے ان کا پیغام دیکھا تو یقین مانیے میں ‏بہت خوف زدہ ہو گیا اور کئی گھنٹے خاموش رہا ۔ ‏

آپ کی تسلی کے لیے بتاتا چلوں کہ یہ پرسرار سائٹ کم از کم وہ نہیں جہاں میں اور آپ محو ‏گفتگو ہیں ۔ لیکن میں اپنی تحریر کے ذریعے پڑھنے والے کو مجبور کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس پر ‏سرار سائٹ کی کھوج خود ہی لگائے ۔ اس طرح بہت سے پردے اٹھنے کی توقع ہے ۔ ‏



:roll: افُ زکریا نے لگتا ہے شمیل پر اپنا جادو کر رکھا ہے :p اتنی دہشت :shock:
اتنا خوف اس بچارے میں کئی گھنٹے خاموشی :?
کیا کالا جادو کر رکھا ہے شمیل پر ؟ :p
دورُ کریں اسکے دل سے اپنا خوف ۔ :lol:
میں تو نہیں ڈرتی ورتی ادھر کسی سے بھی ۔ تو شمیل آپ کو کاہے کا ڈر ؟ :roll:
 
دوستوں : بہت بہت شکریہ ۔ میں نے تو پہلے ہی کہ دیا تھا کہ یہ ڈومین ابھی صرف بک ہوئی ‏ہیں ۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان کا کیا کیا جائے ۔ ان کو بک کروانا بھی بہت ضروری تھا کہ ‏پہلے پہل میں نے ایک ڈومین سوچی اور چیک کیا کہ آیا کہ یہ ڈومین بک تو نہیں ہو گئي ۔ ‏اس کا نام تھا ‏

Urduone.com

اور ایک پرسرار کہانی ہوئی ۔ جو میں اب یہاں کیا سناوں ۔ قصہ یہ ہوا بلاگ کے لیے یہ ‏ڈومین میرے ہاتھ سے چلی گئی ۔ انٹرنیٹ ڈیٹا بیس بتاتا ہے کہ یہ ڈومین اسی ہی دن کسی کی ‏ہوئی جس دن میں نے ویب ہوسٹننگ کمپنی کو میل بھیجی ۔ ۔ یہ واقعہ سن 2006 کے ‏اوائل کا ہے ۔ تو میں نے سوچا کہ ایسا نام ڈھونڈا جائے جو آسان ہو اور عمدہ ہو ۔ تو یہ دو نام ‏ذہن میں آئے اور لگتے ہاتھوں بک بھی کروا لیا ۔ ‏
 
سسٹر بوچھی : آپ کا پیغام میرے لیے خوش آیند ہے ۔ ورنہ مجھے یقین تھا کہ کم از کم میرا دل ‏بڑھانے کے لیے اس ڈور پر میری کسی بھی بہن نے نہیں آنا ۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے یہاں آ ‏کر میرا دل بڑھایا ۔ بہت بہت شکریہ ۔ دراصل بات یہ ہے کہ مجھے زکریا بھائی سے بہت بہت ‏ڈر لگتا ہے ۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ مجھے کوئی ایسی سخت بات نہ کہ دیں جس میں میرا دل ‏ٹوٹے ۔ اب آپ ساتھ ہیں تو کیا ڈرنا ۔ ‏
 
Top