دو مکالموں کے لطیفے

سیما علی

لائبریرین

جماعت میں​

جماعت میں بہت شور ہو رہا تھا کہ ماسٹر صاحب آئے اور بولے ”تم لوگوں میں شرافت نہیں ہے کیا؟“
”جی وہ پانی پینے گیا ہے۔“ پیچھے سے آواز آئی۔
 

جاسمن

لائبریرین
میاں: "سب کچھ کر کے دیکھ لیا، ہر طرح کے ٹیسٹ، دوائیاں،
آ رام نہیں آ رہا۔"
بیوی: اک واری پوسٹ مارٹم وی کرا کے ویکھ لو۔"
 

شمشاد

لائبریرین
پہلی سہیلی : جب تک میں 25 سال کی نہیں ہوں گی، میں شادی نہیں کروں گی۔

دوسری سہیلی : جب تک میری شادی نہیں ہو جاتی، میں 25 سال کی ہی نہیں ہوں گی۔
 

سیما علی

لائبریرین
بس میں ایک بچہ اپنے موبائل میں مگن تھا۔ ساتھ بیٹھے شخص نے پوچھا ؀
بیٹا کیا یہ موبائل وقت بتاتا ہے؟
بچہ: نہیں انکل بتاتا تو نہیں دیکھنا پڑتا ہے!
 

سیما علی

لائبریرین
ساحر جی سے پوچھا گیا
"بیگم کو بلی بنانے کا منتر بتائیے"ساحر جی نے کہا!
بیگم کو بلی بنانے کا ایک ہی منتر ہے کہ " خود چوہا بن جائیے"
 

سیما علی

لائبریرین
خاتون :رشتہ کرنے والی سے
"بیٹا کوئی چاند سی لڑکی دکھا دو ؟*
" آنٹی سوچ لیں چاند جیسی بہو دن میں تارے بھی دکھا سکتی ہے"
 

سیما علی

لائبریرین
کسی جیب تراش نے ہماری جیب پر ہاتھ صاف کر دیا۔ رقم کُل چھ سو روپے تھی۔
بیگم کو جب ہم نے اطلاع دی تو اُنھوں نے انتہائی خشمگیں نگاہوں سے گھورا اور بڑے طنز میں ارشاد کیا:
ہمُ؛’’بیگم جیب کٹ گئی ہماری اور چھ سو روپے چلے گئے’’
’’آپ بڑے لاپروا ہیں۔ بھلا ایسی اچھی خاص رقم جیب میں رکھنے کی کیا ضرورت تھی؟ کل سے بس دس بیس روپے رکھا کیجیے اور بس۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
کرائے دار :
"۔ جناب رات بھر کمرے میں چوہے ناچتے ہیں ۔"
مالک مکان!
"۔ اب جتنا کرایہ آپ دیتے ہیں اس میں کیا مادھوری ناچے گی بھائی 😅 ۔"
 

سیما علی

لائبریرین
ایک بھائی :" کراچی سے سردی تو اس بار ایسے غائب ہوئی ہے جیسے :"
دوسرا بھائی :"بالکل ایسے جیسے محلے کی آنٹی تیلی لگا کے غائب ہوتی ہے :"
 

جاسمن

لائبریرین
‏ایک بندہ اپنی فیصل آبادی ساس کو فون کر کے کہتا ہے۔
"آج پورے 25 سال ہو گئے ہیں آپ کی بیٹی سے شادی ہوئے"
ساس: "تے پتر ہُن تیری پنشن لا دیئے؟"
 

سیما علی

لائبریرین
رمضان کا مہینہ تھا، ”اسد اللہ غالب“ نوا ب حسین مرزا صاحب کے ہاں بیٹھے تھے۔ غالب نے پان منگوا کے کھایا۔ ایک فرشتہ سیرت، نہایت متقی وپرہیز گار صاحب اس وقت حاضر تھے۔
انہوں نے پوچھا، قبلہ آپ روزہ نہیں رکھتے؟
غالب بولے ”شیطان غالب ہے“۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیوی غصے سے شوہر سے بولی: دیکھنا تمہیں دوزخ میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔
شوہر نے جواب دیا۔ ٹھیک ہے۔ میں ہر جگہ تمہارے ساتھ جانا بھی نہیں چاہتا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمتِ مرداں
تُم نے سنا کہ شاہد عین اپنے نکاح کے وقت مولوی صاحب کے سامنے سے اٹھ کر بھاگ لیا، اور تب سے اب تک اس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔
دوسرے نے کہا: اوہ عین وقت پر اس کی ہمت جواب دے گئی۔
پہلا بولا: نہیں یوں کہو کہ عین وقت پر اس نے ہمت کر ہی لی۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہمتِ مرداں
تُم نے سنا کہ شاہد عین اپنے نکاح کے وقت مولوی صاحب کے سامنے سے اٹھ کر بھاگ لیا، اور تب سے اب تک اس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔
دوسرے نے کہا: اوہ عین وقت پر اس کی ہمت جواب دے گئی۔
پہلا بولا: نہیں یوں کہو کہ عین وقت پر اس نے ہمت کر ہی لی۔
اور عمر قید سے بھاگ لیا۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
(نماز فجر کے بعد دو دوست)
سورج مغرب سے نکلتا ہے!
ارے نہیں صاحب، مشرق ہی سے نکلتا ہے۔
آپ کو کیا علم، میں کہتا ہوں مغرب سے نکلتا ہے۔
آفتاب آمد دلیل آفتاب، ابھی سورج نکلے گا، اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔
یہی تو میں کہہ رہا ہوں، جدھر سے سورج نکلے گا وہی مغرب ہے۔
تو صاحب،کمپاس سے سمتیں جان لیتے ہیں، آپ خود ہی دیکھ لیں گے کہ مشرق کدھر ہے اور مغرب کدھر!
ہاں ایسا ہو سکتا ہے، لیکن کمپاس خراب بھی تو ہو سکتی ہے۔
لیجیے، سمتوں کا علم بھی ہو گیا اور سورج بھی نکل آیا اور مشرق ہی سے نکلا ہے۔
نکلا ہوگا، لیکن میری رائے یہی ہے کہ سورج مغرب سے نکلتا ہے، اور آپ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں لیکن مجھے اپنی رائے رکھنے کا پورا حق حاصل ہے۔
صاحب، یہ تو ایسا مسئلہ نہیں ہے کہ جس میں اختلاف ہو اور ہر کسی کی اپنی رائے ہو۔
آپ کو کیا علم، آپ ہر بار میرے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے ہیں، میں جا رہا ہوں، پھر نہ آؤں گا، پھر کہے دیتا ہوں، نہیں آؤں گا!
 
Top