دو برس میں چھ شادیاں، انجینئر گرفتار ۔۔۔ روزنامہ امت اور بی بی سی ساتھ ساتھ

فخرنوید

محفلین
آخری وقت اشاعت: Friday, 28 august, 2009, 23:38 GMT 04:38 PST


دو برس میں چھ شادیاں، انجینئر گرفتار

بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر جعل سازی اور کثیرازدواجی کا الزام ہے کیونکہ اس نے گزشتہ دو برس میں چھ کے قریب عورتوں سے شادی کی۔

تشار واگھمرے نے جو ائر انڈیا میں انجینئر ہیں مبینہ طور پر اپنی بیگموں کو ایک دوسرے کے بارے میں خبر تک نہیں ہونے دی۔

لیکن ان کی چھٹی بیوی ہوشیار نکلیں اور انہوں نے شک پڑنے پر تحقیق شروع کر دی۔ اور جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کا شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے، تو انہوں نے یہ معاملہ پولیس کے سپرد کر دیا۔

تشار انتیس اگست تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین شادیاں کی ہیں لیکن کسی کو دھوکا نہیں دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشار نے اپنی ہر بیوی کو الگ الگ یہ بتا رکھا تھا کہ وہ طلاق یافتہ ہیں اور انہیں ’ایک جعلی قانونی دستاویز‘ بھی دکھا رکھی تھی۔

ممبئی پولیس کے افسر آر ایم واٹکر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ تشار کی کسی بھی بیوی نے اس بات کا اطمینان کرنے کی کوشش نہیں کی کہ آیا تشار جو انہیں طلاق یافتہ ہونے کی بات بتا رہے ہیں کیا وہ درست بھی ہے یا نہیں۔

مسٹر واٹکر کے مطابق ’تشار اپنی ہر بیوی کو یہ کہتا تھا کہ وہ سفر پر جا رہا ہے لیکن پہنچ جاتا اپنی دوسری بیوی کے گھر‘۔ پولیس کے مطابق تشار کی کچھ بیویاں اچھی خاصی پڑھی لکھی ہیں اور ملازمت پیشہ ہیں۔

لیکن ان کی چھٹی بیوی کو اپنے شوہر پر سفری معمولات کی وجہ سے شک پڑ گیا اور تحقیق سے پتہ چل گیا کہ اس کی تو پہلے ہی شادی ہو چکی ہے۔

جب معاملہ پولیس کے پاس پہنچا تو پتہ چلا کہ تشار نے اور شادیاں بھی کر رکھی ہیں۔

بعض اخباری اطلاعات کے مطابق واگھمرے نے سنہ دو ہزار چھ سے اب تک چودہ عورتوں سے شادی کی لیکن پولیس کہتی ہے کہ اسے صرف چھ شادیوں ہی کے بارے میں علم ہے۔

واگھمرے نے ممبئی پولیس سٹیشن کے باہر رائٹرز ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شکایت کی کہ ہندو اور مسلمان کے ساتھ معاملہ مختلف طرح سے کیا جاتا ہے۔’مسلمان جتنی چاہیں شادیاں کر لیں لیکن ہندوؤں کو اس کی اجازت نہیں۔ ہمارے ہاں اس طرح کا قانون کیوں ہے؟‘

انہوں نے کہا : ’میں نے ان (اپنی بیویوں) کو جنسی لذت حاصل کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا نہ انہیں دھوکا دیا۔ میں نے اب تک صرف تین بار شادی کی ہے۔‘

بی بی سی






امت نیوز

news-90.gif
 

ماسٹر

محفلین
بھائی جی !
آج کل کون اپنے نمائندے جگہ جگہ بھیجتا پھرتا ہے -
جس ایجنسی سے اُس نے خبر لی ۔ اسی سے اِس نے لی ۔ بس -
 

فخرنوید

محفلین
لیکن باقی بھی سمجھیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب گوجرانوالہ سے جتنی خبریں جاتی ہیں وہ یہاں کی ایک ہی نیوز رپورٹر کے پاس اکٹھی ہوتی ہیں اور سام کو ساری اکٹھی کر کے سب کو تقسیم کر دی جاتی ہیں۔،
 
Top