دو اشعار برائے تنقیدِ فنِّی

اشعار ملاحظہ ہوں!

بندیِ زلف بھلے، قیدیِ مژگان بھلے
تم جو عاشق ہو تو پھر چاک گریبان بھلے

روز محشر جو وہ بھیجے تو چلے جانا تم
اک دو جنّت میں بھی مل جائیں گے انسان بھلے!

حجاز

اساتذہ سے بالخصوص اور احباب سے بالعموم رائے زنی کی استدعا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھے اشعار ہیں حجاز۔ دوسرے شعر میں البتہ 'اک دو جنت' بھلا نہیں لگ رہا ہے۔ "ایک دو خلد میں" قسم کی تبدیلی کاسوچو۔
 
Top