دو آپریٹنگ سسٹم میں سے ایک ختم کرنا

السلام علیکم
میں ونڈوز سیون استعمال کر رہا ہوں۔اب میں اس کے ساتھ لنکس بھی انسٹال کرنا چاہتا ہوں
لیکن یہ انسٹالیشن تجرباتی ہو گی کیونکہ میں لنکس کے سارے فلیور چیک کرنا چاہتا ہوں
اس کے علاوہ دوسرے آپریٹنگ سسٹم بھی۔۔۔ان شاء اللہ
اب مسئلہ یہ ہے کہ میں ونڈوز کو اسی طرح فرسٹ آپریٹنگ سسٹم رکھنا چاہتا ہوں
اور دوسرے آپریٹنگ سسٹم کو ختم کر کے اس کی جگہ نیا انسٹال کرنا چاہتا ہوں
اس کے لئے الگ سے بیس جی بی کی پارٹیشن بھی بنائی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوالۛ: ونڈوز ورکنگ میں رہے اور دوسری پارٹیشن میں موجود آپریٹنگ سسٹم کو میں بدلتا رہوں
مثلا پہلے میں یوبنٹو کرتا ہوں پھر اس کی جگہ سوزی یا زورون کرنا چاہتا ہوں تو کیسے کروں گا؟؟؟
جبکہ ونڈوز کو کوئی نقصان نہ پہنچے
نوٹ:ورچول مشین کے ذریعے چیک کر چکا ہوں
 
اگر آپ کئی سارے آپریٹنگ سسٹم آزمانا چاہتے ہیں تو ان کو علیحدہ ڈرائیو میں نصب کرنے کے بجائے ورچؤل مشین میں نصب کریں اس طرح آپ کا بوٹ لوڈر متاثر نہیں ہوگا اور کافی درد سر سے محفوظ رہیں گے۔ :)
 
Top