دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

images

یہ کام کس کس نے کیا ہے۔ :)
 
تھوڑی بہت سمجھ آ گئی ہے، یہ کام تو بچوں کے حساب سے کافی Tricky معلوم ہوتا ہے۔ ہم لوگوں نے بھی کبھی نہیں کیا تھا اور نہ ہی میں نے کبھی کسی کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
ہم تو پرائمری کلاسز سے کرتے آئے۔ اور جنگیں ہوتی تھی کلاس میں۔
 
عظیم

محفلین
ہم تو پرائمری کلاسز سے کرتے آئے۔ اور جنگیں ہوتی تھی کلاس میں۔
ہمارے یہاں ربڑ والا کھیل زیادہ کھیلا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ 'بانسی تیلے' کی مدد سے تیر کمان بھی بنائے جاتے تھے۔ بس ان دو چیزوں سے ہمارے یہاں جنگیں ہوا کرتی تھیں۔
 
شکیب

محفلین
ہمارے یہاں ربڑ والا کھیل زیادہ کھیلا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ 'بانسی تیلے' کی مدد سے تیر کمان بھی بنائے جاتے تھے۔ بس ان دو چیزوں سے ہمارے یہاں جنگیں ہوا کرتی تھیں۔
سردیوں میں جیکٹ پہن کے آتے تھے... بس صاحب!ریسیز کے وقت آنکھوں ہی آنکھوں میں کچھ اشارے ہوئے، ایک بندہ چن کر اس کے چہرے پر جیکٹ ڈالی اور دے دھنا دھن...
 
یہ "باندر کِلّہ" کس کس نے کھیلا ہے؟ اور سچ سچ بتانا بھیا اس میں مار کس کس کو پڑی ہے۔ :)

Bandar_Qilla.jpg
ویسے یہ اقبال مرحوم کے شعر کے ساتھ ظلم ہے!
انہوں نے "لوٹ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو" سے کبھی باندر کلا وغیرہ وغیرہ مراد نہ لیے ہوں گے۔ :)
 
عظیم

محفلین
سردیوں میں جیکٹ پہن کے آتے تھے... بس صاحب!ریسیز کے وقت آنکھوں ہی آنکھوں میں کچھ اشارے ہوئے، ایک بندہ چن کر اس کے چہرے پر جیکٹ ڈالی اور دے دھنا دھن...
یہاں تو جو کوئی چادر وغیرہ ہوتی تھی اس کو ہی سر پر ڈال دیا جاتا تھا، پنجابی میں اسے 'چل' (چ پر پیش کے ساتھ) کہتے تھے۔
 
سردیوں میں جیکٹ پہن کے آتے تھے... بس صاحب!ریسیز کے وقت آنکھوں ہی آنکھوں میں کچھ اشارے ہوئے، ایک بندہ چن کر اس کے چہرے پر جیکٹ ڈالی اور دے دھنا دھن...
ہمارے ہاں اسے کمبل کٹ کہا جاتا ہے۔ چاہے کمبل ڈال کر لگائی جائے، یا کوئی بھی اور چیز۔ کوئی چیز میسر نہ ہونے پر ویسے ہی گھیر لیتے تھے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے یہ اقبال مرحوم کے شعر کے ساتھ ظلم ہے!
انہوں نے "لوٹ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو" سے کبھی باندر کلا وغیرہ وغیرہ مراد نہ لیے ہوں گے۔ :)
اگر یہ کھیل علامہ کے بچپن میں تھا تو مجھے پورا یقین ہے کہ انہوں نے یہ ضرور کھیلا ہوگا۔ ان کا بچپن ایسا ہی گزرا ہے، مدتوں پہلے ان کے بچپن کے دوستوں کے انٹرویو شائع ہوتے تھے جو شاید پاکستان بننے کے بعد عقیدت یا کسی اور سبب سے چھپنا بند ہو گئے! :)
 
یاز

محفلین
یو ایس بی ڈرائیوز بظاہر ابھی کی بات لگتی ہے، لیکن پہلی یو ایس بی ڈرائیو ڈیڑھ عشرہ قبل خریدی تھی۔ 64 ایم بی والی یو ایس بی اتنے میں ملی تھی، جتنے میں آج 64 جی بی والی مل جاتی ہے۔

5cca4d7b1436d2f339f896f5431a7553.jpg
 
یاز

محفلین
ویسے تو ڈیسک ٹاپ پی سی ابھی بھی مختلف مواقع پہ استعمال کرنا پڑ ہی جاتا ہے، لیکن اپنا ڈیسک ٹاپ پی سی (جو گھر میں جوں کا توں پڑا ہے) اس کو آخری بار شاید 2004 یا 2005 میں آن کیا تھا۔

10792618_5676a307fc_o-100578383-large.jpg
 
Top