دوور کی کوڑی لانا۔۔۔۔۔ ۔!! :)

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کچھ خیالات بہت دلچسپ ہوتے ہیں ۔۔!
اچانک سے ذہن میں آجاتے ہیں اور ہم بے اختیار کبھی سوچنے پر اور کبھی مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔۔!
ایک دن میرے سب سے چھوٹے بھائی نے اچانک امی سے سوال کیا۔۔!
امی۔۔۔! ہم پانی کو پکڑ کیوں نہیں سکتے ۔۔۔۔:)
اسی طرح بیٹھے بیٹھے میرے ذہن میں یہ سوال آیا کہ درد مجسم ہوتا تو کیا ہوتا۔۔۔۔!
تو یہ ہے دور کی کوڑی۔۔۔!
درد مجسم ہوتا تو کیا ہوتا ۔۔۔۔؟
اب آپ سب اس کھیل میں شامل ہوں پہلے اس بات کے جواب میں نئے نئے نکتے نکالیئے ۔۔۔!
اور پھر لے آئیں دور کی کوئی کوڑی۔۔۔۔:)
 
عسکری

معطل
بس بہت لے آئے کوڑی اب ہم سے زندیک کی کوڑی نہیں لائی جاتی بہت بھاگ دوڑ کی تھی آج بھی سارا دن :rolleyes:
 
فہیم

لائبریرین
ہم تو ایسے بہت دور دور کی کوڑیاں لاتے ہیں۔
ایسی ایسی بعض دفعہ تو مجمعے پر ہی سکتہ طاری ہوجاتا ہے ہماری کوڑیاں سن کر:ROFLMAO:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہم تو ایسے بہت دور دور کی کوڑیاں لاتے ہیں۔
ایسی ایسی بعض دفعہ تو مجمعے پر ہی سکتہ طاری ہوجاتا ہے ہماری کوڑیاں سن کر:ROFLMAO:
تو کس نے منع کیا ہے ؟
پہلے ذرا میری لائی ہوئی کوڑی کئ نئے نکتے بیان کیجئے
پھر اپنی کوڑی لے آیئے
 
شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے آپ نے آج تک درد مجسم نہیں دیکھا۔ لگتا ہے آپ ٹی پر اشتہارات بہت کم دیکھتی ہیں۔

انہوں نے تو کئی دفعہ دکھایا ہے کہ درد دیکھنے میں کیسا ہوتا ہے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
حیرت ہے آپ نے آج تک درد مجسم نہیں دیکھا۔ لگتا ہے آپ ٹی پر اشتہارات بہت کم دیکھتی ہیں۔

انہوں نے تو کئی دفعہ دکھایا ہے کہ درد دیکھنے میں کیسا ہوتا ہے۔
چھوڑیں بھیا ٹی وی کو کیونکہ میں وہ دیکھتی نہیں ہوں
بس آپ اپنی کوڑی لے کر آئیں
 
نایاب

لائبریرین
گر " درد مجسم ہوتا " تو
ہم اسے " سنوارا کرتے ۔ بہلایا کرتے "
ہزار جتن سے بھی نہ بہلتا تو " اک لگایا کرتے "
" درد کیسا لگا " ؟ پھر پوچھا کرتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top