"دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا ؟"

عرفان قادر نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 26, 2020

  1. عرفان قادر

    عرفان قادر محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    "دوست غم خواری میں میری سعی فرماویں گے کیا"
    میری خاطر، ہیر کے چاچے سے ٹکراویں گے کیا


    گنج زخمی ہے مگر ناخن بھی چھوٹے ہیں ابھی
    "زخم کے بھرتے تلک ناخن نہ بڑھ جاویں گے کیا"


    صاف کیوں آتی نہیں آواز موبی لنک پر
    "ہم کہیں گے حال دل اور آپ فرماویں گے، کیا؟"



    "چوہدری صاحب"، اپوزیشن کو سمجھانے گئے
    "کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھاویں گے کیا"


    زُلف سے گرتی ہوئی جُوں، اُن کو للکارے ہے یُوں
    "عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لاویں گے کیا"


    جیب خالی ہو گئی گر تین ہفتوں میں مِری
    "یہ جنونِ عشق کے انداز چُھٹ جاویں گے کیا؟"


    لیڈروں نے کی کرپشن سے وفا، ہر دور میں
    "ہیں گرفتارِ وفا زنداں سے گھبراویں گے کیا"


    کھُل گیا ہے کوئی مکڈونلڈ تو بتلائیے
    "ہم نے یہ مانا کہ دلی میں رہیں کھاویں گے کیا؟"
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,768
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    9,878
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    آہا۔ مزے دار مزے دار
     
  4. عرفان قادر

    عرفان قادر محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت بہت ممنون ہوں جناب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. عرفان قادر

    عرفان قادر محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت بہت شکریہ جناب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    16,118
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
  7. نویدظفرکیانی

    نویدظفرکیانی محفلین

    مراسلے:
    224
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy

اس صفحے کی تشہیر