دور نظروں سے کبھی اس کو نہ جانے دینا-----برائے اصلاح

الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دور نظروں سے کبھی اس کو نہ جانے دینا
اشک آنکھوں میں کبھی اس کی نہ آنے دینا
---------
پھونک ڈالیں گے ترے گھر کو ترے اپنے ہی
آگ ہرگز نہ انہیں گھر میں جلانے دینا
--------یا
آگ ان کو نہ کسی طور جلانے دینا
---------------
جو محبّت سے تجھے بات سنائے اپنی
روک دینا نہ کبھی اس کو ، سنانے دینا
---------------
دین کے نام پہ جو ہم کو لڑانا چاہیں
ان کی باتوں میں کبھی خود کو نہ آنے دینا
--------
دوست کیسا ہے جسے یاد نہ آئے تیری
جو بھلانے پہ ہو مائل تو بھلانے دینا
-----------
پاس آئے جو ترے پاس بٹھانا اس کو
دور جانے کا ارادہ ہو تو جانے دینا
-----------
جو بتاتا ہو ترے راز ترے دشمن کو
اس منافق کو کبھی پاس نہ آنے دینا
--------یا
گھر کے بھیدی کو کبھی پاس نہ آنے دینا
--------------
یار کو پیار محبّت سے بھلانا ارشد
دل سے چاہت کو کبھی اس کی نہ جانے دینا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔---------
 
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دور نظروں سے کبھی اس کو نہ جانے دینا
اشک آنکھوں میں کبھی اس کی نہ آنے دینا
---------
پھونک ڈالیں گے ترے گھر کو ترے اپنے ہی
آگ ہرگز نہ انہیں گھر میں جلانے دینا
--------یا
آگ ان کو نہ کسی طور جلانے دینا
---------------
جو محبّت سے تجھے بات سنائے اپنی
روک دینا نہ کبھی اس کو ، سنانے دینا
---------------
دین کے نام پہ جو ہم کو لڑانا چاہیں
ان کی باتوں میں کبھی خود کو نہ آنے دینا
--------
دوست کیسا ہے جسے یاد نہ آئے تیری
جو بھلانے پہ ہو مائل تو بھلانے دینا
-----------
پاس آئے جو ترے پاس بٹھانا اس کو
دور جانے کا ارادہ ہو تو جانے دینا
-----------
جو بتاتا ہو ترے راز ترے دشمن کو
اس منافق کو کبھی پاس نہ آنے دینا
--------یا
گھر کے بھیدی کو کبھی پاس نہ آنے دینا
--------------
یار کو پیار محبّت سے بھلانا ارشد
دل سے چاہت کو کبھی اس کی نہ جانے دینا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔---------
اوزان تو درست ہیں!
 

الف عین

لائبریرین
کل ہی اسے دیکھ چکا تھا لیکن شاید بلکہ یقیناً پوسٹ کرنے کا بٹن دبانا بھول گیا، وہ تو خیر ہوئی کہ اب تک ڈرافٹ محفوظ تھا.....

دور نظروں سے کبھی اس کو نہ جانے دینا
اشک آنکھوں میں کبھی اس کی نہ آنے دینا
--------- دو لخت لگتا ہے

پھونک ڈالیں گے ترے گھر کو ترے اپنے ہی
آگ ہرگز نہ انہیں گھر میں جلانے دینا
--------یا
آگ ان کو نہ کسی طور جلانے دینا
--------------- دوسرا متبادل بہتر ہے، ٹھیک ہے شعر

جو محبّت سے تجھے بات سنائے اپنی
روک دینا نہ کبھی اس کو ، سنانے دینا
--------------- روک دینا نہ.. اچھا نہیں، روکنا مت یا ٹوکنا مت محاورہ کے قریب ہے

دین کے نام پہ جو ہم کو لڑانا چاہیں
ان کی باتوں میں کبھی خود کو نہ آنے دینا
-------- درست

دوست کیسا ہے جسے یاد نہ آئے تیری
جو بھلانے پہ ہو مائل تو بھلانے دینا
----------- درست

پاس آئے جو ترے پاس بٹھانا اس کو
دور جانے کا ارادہ ہو تو جانے دینا
----------- پہلے مصرع میں 'جو' درست نہیں لگتا، پاس بھی دوہرایا گیا لفظ ہے
وہ اگر پاس جو آئے تو...

جو بتاتا ہو ترے راز ترے دشمن کو
اس منافق کو کبھی پاس نہ آنے دینا
--------یا
گھر کے بھیدی کو کبھی پاس نہ آنے دینا
-------------- منافق والا متبادل بہتر ہے، درست ہے شعر

یار کو پیار محبّت سے بھلانا ارشد
دل سے چاہت کو کبھی اس کی نہ جانے دینا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مفہوم؟
 
Top