دورہ پاکستان بنگلہ دیش کے اپنے مفاد میں ہے: ذکاءاشرف

Wasiq Khan

محفلین
لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خود بنگلہ دیش کے اپنے مفاد میں ہے جبکہ پاکستان س±پر لیگ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ ایک انٹرویو کے دوران ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان س±پر لیگ ٹیکس فری ہوگی اور پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے منافع کمانے کا یہ سنہری موقع ہے۔ دو سال تک پی ایس ایل کی ویلیو دوگنا ہو جائے گی اور ٹیموں کے مالکان کی آمدن پر بھی کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔پاکستانی کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیر لیگ( بی پی ایل میں) شرکت کے حوالے سے ذکاء اشرف کاکہنا تھا، ہم نے اس معاملے کو ان کی ٹیم کے دورے سے کبھی مشروط نہیں کیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنا چاہتا ہے مگر وہ حکومت پنجاب کی وجہ سے خوفزدہ ہیں۔ گز شتہ برس حکومت پنجاب نے انہیں یہ کہہ کر خوفزدہ کر دیا تھا کہ ہم سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے، اس لئے ان کے اب بھی تحفظات ہیں۔ ذکاءاشرف نے کہاکہ بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان سے انکار پاکستانی س±پر لیگ کو متاثر نہیں کر سکتا بلکہ ہم ان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ کے لئے ہمیشہ اچھا سوچا ہے اور اب بھی ہم ان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں اور اسی میں ہی ان کا بھی مفاد ہے۔ ہمارے ساتھ مل کر چلنے میں بنگلہ دیش کی ناصرف کرکٹ بہتر ہوگی بلکہ انہیں اپنی لیگ کے ساتھ اور بھی مالی فوائد مل سکتے ہیں۔ذکاء اشرف نے، جن کا تعلق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، دعویٰ کیا کہ بھارت کی ٹیم پاکستان آناچاہتی ہے اور انہیں صرف سکیورٹی کی ضمانت چاہیے،اگر ایک دو ٹیمیں پاکستان آجائیں تو راستے کھل جائیں گے۔ میں نے دنیا کی کئی دوسری ٹیموں سے بھی پاکستان آنے کی بات کی ہے۔ وہ سب قطار میں لگی ہوئی ہیں مگر وہ سب انتظار کر رہے ہیں کہ پہل کوئی دوسرا کرے۔“ذکاء اشرف کے مطابق ٹوئنٹی ٹوئنٹی پاکستان س±پر لیگ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ دوسری جانب بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے پھر کسی قسم کی یقین دہانی کروانے سے انکار کر دیا ہے۔
 
Top