فلیش دنیا گول ہے!

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان ، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔


دنیا گول ہے!
فلیش میں گول گھومتی دنیا "Rotating Globe" بنانا

MAKING ROTATING GLOBE IN FLASH

اقتباس :How to Cheat in Flash CS3
ترجمہ و اضافہ: شعیب سعید شوبی



اُردو ویب کے عزیز ممبرز!....السلام علیکم!


انشاء اللہ !۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے:
٭۔ ۔ ۔ فلیش میں گول گھومتی دنیا "Rotating Globe" بنانا

image1.jpg

تمہید:
میں جب بھی ماسکنگ (Masking) کا کام کرتا ہوں تو خود کو جادوگر محسوس کرتا ہوں۔ ماسک (Maskٌ) کی مدد سے آپ جادوگر کی طرح ناظر کو ’’دھوکا‘‘ دے سکتے ہیں۔جس طرح ایک شعبدہ باز اپنے ہاتھوں کی مدد سے کوئی چیز ’’غائب‘‘ یا ’’ظاہر‘‘ کر سکتے ہیں۔ بالکل اسی طرح ماسک کی مدد سے آپ بھی ناظر کو وہی کچھ دکھاتے ہیں جو آپ اسے دکھانا چاہتے ہیں!

فلیش سافٹ ویئر کے مبتدی مجھ سے جن اینی میشنز کے طریقہ کار یا ٹیوٹوریل کی فرمائش کرتے ہیں۔ ان میں’’گول گھومتی دنیا یا گلوب‘‘ بھی شامل ہے۔ مبتدی سمجھتے ہیں کہ چونکہ ’’دنیا گول ہے‘‘ لہٰذا کرہ ارض کو گھومتا ہوا دکھانا صرف 3D پروگرام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔جب کہ ایسا ہرگز نہیں ہے!۔ ۔ ۔ اگر آپ ماسکنگ کا استعمال جانتے ہیں تو ایسی اینی میشن بہت آسان ہے!

آئیے اب ٹیوٹوریل کا آغاز کرتے ہیں۔ ۔ ۔ !

۱۔ سب سے پہلا کام دنیا کے براعظموں کا نقشہ تخلیق کرنا ہے۔ ایسا نقشہ گوگل میں امیج سرچ کے ذریعے با آسانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ امیج ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے فلیش میں امپورٹ(Ctrl+R) کریں۔ چاہیں تو اسے Bitmap ہی رہنے دیں یا اسے چھاپ (Trace) لیں۔ جو بھی کریں مگر آخر میں اسے فلیش گرافک سمبل میں ضرورکنورٹ کرلیں!

image2.jpg

۲۔ ایک نئی لیئر بنائیں اور اسے براعظموں والی لیئر سے نیچے رکھ لے جائیں۔ اب Oval Tool O کی مدد سے ایک گول دائرہ بنالیں۔ مکمل گول دائرہ بنانے کے لئے Shift کی کو دبائیں رکھیں۔ اس دائرے کو منتخب کریں اور کلپ بورڈ میں کاپی (Ctrl+C) کر لیں۔ اب براعظموں والی لیئر کے اوپر ایک اور لیئر بنائیں اور (Ctrl+Shift+V) دبا کر اسی جگہ (Paste in Place) کر لیں۔

image4.jpg


۳۔ اب تصویر میں دکھائے گئے Radial Gradient کی طرح ایک Gradient تیار کریں اور اوپر والے دائرے میں اس Gradient کوبھر (Fill) دیں۔ اس بات کا اطمینان کر لیں کہ اس Gradient میں Alpha کی مقدار کافی ہو تاکہ ہمارے براعظم اس دائرے میں سے ’’دکھائی‘‘ ضرور دیں! ۔ ۔ ۔ اب Gradient Transform Tool (F) کی مدد سے اپنے Gradient کی درست الائننگ کر لیں۔تاکہ اس سے ’’دنیا‘‘ میں ایک طرف قدرے ’’اندھیرا‘‘ سا دکھائی دے۔

image5.jpg


۴۔ اب اگلا کام ہمارا یہ ہوگا کہ ہمیں دائرے کی ایک مزید کاپی کی مدد سے ایک ماسک (Mask) تیار کر نا ہے۔ اس نئے دائرے کو براعظموں والی لیئر سے اوپر اور Gradient والی لیئر سے نیچے ایک نئی لیئر میں Paste in Place کر دیں۔ اب اس لیئر پر رائٹ کلک کر کے اسے ماسک لیئر بنا لیں۔ اس سے ہوگا کیا؟۔ ۔ ۔ اس سے ہوگا یہ کہ اب ہمارے براعظم صرف اس دائرے کے ’’اندر‘‘ ہی دکھائی دیں گے۔ باقی حصہ چونکہ ماسکنگ میں شامل نہیں ہوگا اس لئے وہاں سے براعظم ’’دکھائی‘‘ نہیں دیں گے۔ اُمید ہے اب آپ کو ساری ’’منطق‘‘ سمجھ آ گئی ہوگی!

image3.jpg


اب ہمارا کام صرف یہ رہ جاتا ہے کہ ہمیں اب براعظموں والے سمبل کو Motion Tween کرنا ہے!

۵۔ اگر آپ کی Motion Tween Animation میں پہلے اور آخری فریم میں تھوڑی تاخیر (Delay) پیدا ہورہی ہے تو آپ ایک اور ماسک لیئر بنا کر اس میں براعظموں والے سمبل کی ایک اور Instance رکھ سکتے ہیں۔ اس اینی میشن کو بہترین طور پر ’’انجام‘‘تک پہنچانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ براعظموں کے پہلے فریم کو کاپی کر کے اینی میشن کے آخری فریم میں Paste in Place کر لیں۔ اب Timeline میں پیچھے جائیں اور براعظموں کودائیں طرف دائرے سے تھوڑا باہر لے جائیں۔

image6.jpg

۶۔ چونکہ اینی میشن کا پہلا اور آخری فریم ہو بہو ایک جیسے ہیں۔ چنانچہ آخری فریم میں سمبل کو منتخب کریں اور کی بورڈ کی Arrow Keys کی مدد سے سمبل کو چند پکسلز بائیں طرف لے جائیں۔ ( تکنیکی طور پر اس عمل کو Nudge کرنا کہتے ہیں) ۔ اس عمل سے یہ ہو گا کہ اینی میشن کے دوران ہر چکر (Loop) میں آخری اور پہلے فریم کے درمیان ہونے والی دو فریمز کی ’’ ہچکچاہٹ‘‘ کا خاتمہ ہو جائے ۔

image7.jpg

اس عمل کے بعد یقینا اُمید کی جا سکتی ہے کہ ہماری اینی میشن کافی ہموار محسوس ہو گی۔

گرما گرم ٹوٹکا: آپ اپنی اس ’’شاندار‘‘ اینی میشن کو دوسری فلیش موویز میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے Timeline میں ماؤس پوائنٹر کو پہلے فریم سے آخری فریم تک ڈریگ کرتے ہوئے ساری اینی میشن کو منتخب کر لیں۔ اب رائٹ کلک کریں اور مینو میں سے Copy Frames منتخب کریں۔ اب نئے فلیش ڈاکیومنٹ میں این نئی مووی کلپ بنائیں اور اس مووی کلپ کے اندر جاکر اس کے Timeline میں رائٹ کلک کر کے Paste Frames کر کے ساری اینی میشن پیسٹ کر دیں۔ اب آپ اس مووی کلپ کو کسی بھی فلیش ڈاکیومنٹ میں کاپی کر کے لے جا سکتے ہیں!


فلیش میں گول گھومتی دنیا "Rotating Globe" بنانا ٹیوٹوریل مکمل ہوا!

حرفِ آخر:
اُمید ہے آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا۔ ۔ ۔ اگر اس ٹیوٹوریل میں کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو ضرور پوچھ لیجئے گا!۔ ۔ ۔ انشاء اللہ میں آپ کی ضرور مدد کرونگا!۔ ۔ ۔ اب اگلے ٹیوٹوریل تک کے لیے اجازت۔ ۔ ۔ فی امان اللہ!۔ ۔​

اُردو ویب۔۔۔۔۔شعیب سعید شوبی


خبردار: یہ " فلیش ٹیوٹوریل " اردو محفل کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کا مواد نقل کرنے سے قبل اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔

 

kutkutariyaan

محفلین
ما شا اللہ بہت ہی اچھی اور کامیاب شیئرنگ کی آپ نے۔۔۔۔

میری جانب سے ’’ شکریہ‘‘ کا نظرانہ قبول کریں۔۔۔

اّمید کرتے ہیں کہ آپ اِس سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گے۔۔۔۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
گوگل کے ذریعے کوئی مواد تلاش کرنا چاہتاتھا چلتے چلتے گول لکھ کرسرچ کرنے لگ گیا تو اچانک یہ خوبصورت پروگرام کھل گیا مجھے بہت پسند آیا
اب میری گذارش ہے کہ مجھے فلیش کا وہ ورژن یھاں عطاکیا جائے تاکہ میں بھی کچھ پریکٹس کروں ۔۔
 
Top