دنیا کے ممالک میں سب سے اونچا معیار زندگی ناروے کا ( uno )

ماسٹر

محفلین
اقوام متحدہ ہر سال تمام دنیا کے ممالک کے اعداد و شمار پر مشتمل ایک لِسٹ Human Development Report کے نام سے شائع کرتی ہے ، جس سے ان ملکوں کے معیار زندگی کا اندازہ ہوتا ہے - اس سال کی رپورٹ میں 2007 کے اعدادوشمار مد نظر رکھ کر حساب لگایا گیا ہے ، جس کے مطابق سب سے اونچا معیار زندگی ناروے کا بنتا ہے ، جبکہ گزشتہ دفعہ آئس لینڈ کا تھا -
کل 182 ممالک میں سے چند ایک کے اعدادوشمار درج ذیل ہیں :
1 - ناروے
2 - آسٹریلیا
3 - آئس لینڈ
4 - کینیڈا
10 - جاپان
13 - امریکہ
31 - کویت
33 - قطر
35 - متحدہ عرب امارات
59 - سعودی عرب
71 - روس
78 - ترکی
88 - ایران
92 - چین
134- ہندوستان
141- پاکستان
180- سیرا لیون
181- افغانستان
182- نائجر -
 
ماسٹر

محفلین

arifkarim

معطل
ویسے بھی یہ انڈیکس ایک پاکستانی اکانمسٹ نے بنایا تھا جسکا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں!
معیار زندگی میں‌بہترین ہونے کیلئے صرف دولت کافی نہیں ہے۔ اور بہت سی چیزیں‌کاؤنٹ ہوتی ہیں جنمیں ناروے کافی پیچھے ہے!
 
یہ صرف مادی معیار زندگی کی بات ہے ۔
اگرمادی وسائل اور آسائشوں کو معیار زندگی کا پیمانہ بنایا جائے تو یہ فہرست شاید درست ٹھہرے ، لیکن اگر اطمینان قلب اور ذہنی سکون معیار ٹھہرے تو ناروے بہت پیچھے ہے ۔
ثبوت کے لیے ناروے میں خود کشی اور ڈپریشن کے اعداد وشمار دیکھ لیں ۔
 
عزیزامین

محفلین
ویسے بھی یہ انڈیکس ایک پاکستانی اکانمسٹ نے بنایا تھا جسکا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں!
معیار زندگی میں‌بہترین ہونے کیلئے صرف دولت کافی نہیں ہے۔ اور بہت سی چیزیں‌کاؤنٹ ہوتی ہیں جنمیں ناروے کافی پیچھے ہے!
نشاندہی کریں گے؟
 
arifkarim

معطل
ناروے کی خوشحالی تیل اور گیس کی محتاج ہے۔ ہمارے ہمسایہ ممالک اس کے بغیر بھی بہت حد تک خوشحال ہیں جبکہ اگر ناروے کے پاس تیل اور گیس کی فراوانی نہ ہو تو ہماری حالت دیگر ناکام معیشتیں جیسے اسپین، آئیرلینڈ اور یونان سے بھی بدتر ہو سکتی ہے۔ یہ اسلئے کہ ناروے کی زمین پہاڑی اور بنجر علاقہ ہے۔ یہاں اکثر مہینے سردی کا راج رہتا ہے۔ یوں کھیتی باڑی ناممکنات میں سے ہے۔ دیگر ممالک جیسے اسویڈن ، جرمنی وغیرہ کے پاس تو پھر جدید صنعتیں موجود ہیں۔ ناروے کے پاس تو یہ بھی نہیں ہے۔ ہماری ساری سرمایہ کاری تیل اور گیس کے سیکٹر میں ہوئی ہے اور نظام تعلیم اتنا اچھا نہیں کہ یہاں نئی انڈسٹری پنپ سکے۔ حال ہی میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے بہت سے شہروں میں اقتصادی بحران آیا ہوا ہے اور لالکھوں لوگوں کی کام کاج سے چھٹی ہو چکی ہے۔
 
ان لاکھوں لوگوں میں اپنے قبلہ عارف کریم صاحب مدظلہ العالی بهی شامل تو نہیں ؟
 
arifkarim

معطل
ان لاکھوں لوگوں میں اپنے قبلہ عارف کریم صاحب مدظلہ العالی بهی شامل تو نہیں ؟
ہمارا تیل اور گیس کی انڈسٹری سے دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں۔ ہماری فیلڈ آئی ٹی اور نیٹورکنگ کی ہے اور اسمیں الحمدللہ کوئی مندی نہیں ہے :)
 
arifkarim

معطل
ماشااللہ. الحمدللہ
ویسے ہمارے کالج کے زمانہ میں کسی نام نہاد عاقل نے یہ مشورہ دیا تھا کہ آئل انجنیئر بن جاؤ اسمیں بہت مال ہے۔ لیکن اللہ بھلا کرے ہمارے ضمیر کا جس نے اسی کا انتخاب کیا جو ہمارے دل کے زیادہ قریب تھا۔ آج وہ نام نہاد عاقل مارے مارے پھرتے ہیں :)
 
ادهر ناروے میں مارے مارے پهر رہے ہیں؟
 
Top