تاسف دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا قضائے الہٰی سے وفات پا گئی۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

باذوق

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
انا للہ ا نا الیہ راجعون۔ اچھے لوگ پتہ نہیں کیوں جلد چلے جاتے ہیں۔
اللہ کی مصلحت اللہ ہی بہتر جانے ۔۔۔۔
مگر ایسے اچھے لوگوں کی وفات پر انسانی نفسیات کے مطابق زیادہ دکھ ہوتا ہے جو نہایت کم عمری میں محیر العقل کارنامے انجام دینے کے بعد اللہ کو پیارے ہو جائیں۔
6 سال پہلے ایسا ہی ایک دکھ جواد فروغی کے متعلق تحریر کو کاپی کرتے ہوئے مجھے شدت سے محسوس ہوا تھا ۔۔۔۔
یہ جواد فروغی کون ہے؟
جواد سرزمین ایران میں جنم لینے والا وہ نوجوان تھا جس نے بارہ سال کی عمر میں قرآن مجید کی قراءت کے ذریعے کروڑوں سننے والوں کو تڑپا تڑپا کر رکھ دیا۔ وہ جب اپنے مکان کی چھت پر چڑھ کر تلاوتِ قرآن پاک کرتا تو اس کے گھر کے سامنے سننے والوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جاتی۔ وہ جب ایک لمبے سانس میں بےحد وجدانی آواز میں کئی آیات کی تلاوت کرنے کے بعد وقفہ کرتا تو سننے والے اپنے آپ میں نہ رہتے اور کافی دیر تک فضا "واہ واہ ، سبحان اللہ" کے وجدانی نعروں سے گونجتہ رہتی۔ قلبی قساوت کے شکار سامعین کی آنکھیں بھی وفورِ جذبات سے چھم چھم ہو جاتیں۔ ایسے سریلے لحن ، ملکوتی گونج کو سن کر گمان ہوتا کہ اس نوجوان کے گلے سے نور برس رہا ہے۔ قرآن مجید ایک نور ہے۔ جواد فروغی کی سحر انگیز آواز میں اس کی قراءت "نور علیٰ نور" محسوس ہوتی تھی۔ اس بارہ سالہ قارئ قرآن کو ایران میں اس قدر پزیرائی ملی کہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنائی کے جلسوں کی رونق اس کے بغیر ادھوری سمجھی جانے لگی۔
۔۔۔ مگر جواد کو جب کسی شقی القلب نے قتل کیا تو اس کی عمر بڑی مشکل سے 18 برس ہوگی۔ وہ آج بھی اسلامی دنیا میں قراءت کا ذوق رکھنے والوں کے دلوں پر حکومت کرتا ہے۔ اس کی قراءت کا جمال اچھے اچھے سنگ دلوں کے جسم و جاں کو پگھلا کر رکھ دیتا ہے۔۔۔

آنکھیں دھندلا جاتی ہیں اتنا لکھتے ہوئے بھی ۔۔۔۔
اللہ مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے ، آمین یا رب العالمین!!
 

مغزل

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بڑے معاملات کے لوگوں کو زندگی کم مہلت دیتی ہے
اور ان کی جست کائناتی جست ہوتی ہے ۔۔ خدا غریقِ رحمت کرے ۔ آمین
یہ ایک سانحے سے کم نہیں ہے ۔۔ شاید ہم اس ننھی سی جان کو سنبھال سکتے کاش۔
بے اختیار آنکھیں بھیگ گئیں ۔۔ کاش یہ اثاثہ ہمارے ساتھ رہتا کاش
 

الم

محفلین
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی رہی
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا


اللہ پاک سے دعا ہے کے وہ ارفع/عرفہ کریم کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔ اے کریم ذات بتقاضہِ بشریت اس سے کوئی گناہ ہو بھی گیا ہو تو اسے معاف فرما دینا۔ الے اللہ اس معصوم فرشتے کی روح پہ اپنا فضل کرنا جو اھی ناسمجھی کی عمر میں ہی دنیا کو بہت کچھ سمجھا گئی۔یا اللہ تو اس کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرما۔ اللہ تو اس بچی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنا اور آخرت میں اپنی رحمت اور اپنے پیارے حبیبﷺ کی شفاعت نصیب کرنا۔ یا اللہ اس پہ آخرت کی منزلیں آسان کر دینا۔ بے شک تیری رحمت تیرے غضب پہ غالب ہے۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔
بہت دکھ ہوا سچ میں۔۔۔۔ :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
عزیز بھائی یہ دھاگہ ایسی باتوں کا نہیں ہے۔ ارفع کریم کے لیے دعائیہ کلمات کہنے کا ہے۔ اور آپ نے ابھی تک اس کے لیے کچھ نہیں کہا۔
 

تانیہ

محفلین
بل گیٹس کے ارفع کریم کی وفات پر تاثرات۔

Today is a black day of my life & same for pakistan because I lost my princess coleague & pakistan lost her own pakistani Bill Gates
 

محمدعمر

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ ارفع کی مغفرت فرمائے اور اور تمام مشکلات کو آسان فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
 

عزیزامین

محفلین
ارفع کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مستقل زمرہ ہونا چاہیے کیوں کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتیں ہیں امید ہے تجویز سے سب کو اتفاق ہوگا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top