تعارف دنیائے فانی میں ایک اور قدم

shafqat azhar

محفلین
میں شفقت ہوں ، مجھے محب علوی اس سائٹ پر کھینچ کر لائے ہیں۔ میں ان کی ہی کمپنی میں کام کرتا ہوں ، سافٹ وئیر انجنئیر ہوں اور میں اور لوگوں کو بھی لارہا ہوں۔ میرا تعلق اسلام آباد سے ہے ۔ انشاءللہ صوفی ازم اور تصوف پر ایک خوبصورت مضمون پوسٹ کروں گا۔
 

رضوان

محفلین
شفقت صاحب آپ بھی اس محفل میں نگینے کی طرح فٹ ہوں گے۔
صوفی ازم کیاویسے بھی محفل میں توڑا ہے ۔۔۔
ہمارا پیغامِ محبت ہے جہاں تک پہنچے
خوش آمدید
( آتے جاتے رہیں محب کے گھیر کے لائے ہوئے بندے پہلے ہی خاصے۔۔۔۔۔)
 

رضوان

محفلین
بھائی میں تو کچھ نہیں کہتا بس لوگ کہتے ہیں کہ کوئی الیکشن سا تھا فورم میں اور آپ نے پاکستانی الیکشن بنا دیا :oops:
ویسے مجھے آپ پر یقین ہے لیکن اب لوگ۔۔۔۔۔۔ نہ جانےکیوں ؟
اب شفقت صاحب خود تو بااعتبار ہیں مگر چٹھی آپ کی لائے ہیں۔
خدا را! کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، بس لوگ تو نہ جانے کیا ۔۔۔۔۔
خیر جانے دیجیے یہ باتیں بھلا شفقت صاحب کی موجودگی میں کرنے کی تھوڑا ہی ہیں۔
 
ہاں ہاں کہیے ناروا کہیے نا سزا کہیے ، مجھے برا کہیے۔

ویسے کیا یاد دلا دیا ، کیا الیکشن تھا؟ میں جیت رہا تھا اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


کیا خیال ہے پھر سے نہ ہو جائے ایک الیکشن :lol:
 
اف اب اس کا وہ بے چارہ کیا جواب دے گا کہ وہ میرے جیسا ہے کہ نہیں ۔

شفقت اس سوال پر توجہ نہ دینا :wink:
 

shafqat azhar

محفلین
شفو

السلام علیکم؛
آپ سب کیسے ہیں ؟
1۔ میں بلکل محب علوی کی طرح نھی ہوں۔ مگر ان کی طرح سوفٹویر سائد میں آگے برھنا چاہتا ہوں۔
2۔ تصوف میں انشااللھ کچھ لکھوں گا۔ ابھی میں بابا بیلے شاہ کا کلام لکھنا چاہوں گا:-

پڑھ پڑھ لکھ میں فاذل ہویا
اپنے آپ نو پڑھیا ہی نہیں
ائویں روز شیطانا نال لردا
اپنے نفس نل لریا ہی نہیں !

انشا اللہ امید ہے کافی دوست بنے گیں !
 

رضوان

محفلین
یعنی کہ
اٹ کھڑکے دکڑ وجے تتّا ہووے چُلھا
آن فقیر تے کھا کھا جاون راضی ہووے بلھا

ساتھ میں اردو ترجمہ بھی
واہ جی کیا بات ہے آپ کی شفقت صاحب خوش رہیے۔
 

F@rzana

محفلین
واہ واہ شفقت، آپ بھی ماشاء اللہ بہترین ذوق کے مالک نکلے،
(“بھی“ کا مطلب محب کی جانب اشارہ نہیں ہے موصوف کہیں خوش فہمی کا شکار ہوجائیں ویسے بھی شکار کرنا ممنوع ہے)
بابا بلھے شاہ پر آپ کی تحریروں کے منتظر رہیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ہاں ہاں کہیے ناروا کہیے نا سزا کہیے ، مجھے برا کہیے۔

ویسے کیا یاد دلا دیا ، کیا الیکشن تھا؟ میں جیت رہا تھا اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


کیا خیال ہے پھر سے نہ ہو جائے ایک الیکشن :lol:
میں تو کہتی ہوں پردہ پڑا ہی رہنے دو۔۔ جو تھوڑی بہت عزت ہے کہیں وہ بھی نہ جائے۔۔۔ :p
پہلے ہی سن لو۔۔۔رضوان کیا کہہ رہے ہیں۔ اب میں نے رضوان کو باتوں میں لگا کر یہ پوچھنا ہے کہ یہ باتیں کون کون کر رہا تھا۔۔ :p
 

رضوان

محفلین
لو الٹا ہمیں ہی گھیرنے کے چکر میں ہیں :oops:
محب لوگوں کی باتوں میں نہیں آنا میں نے تو پہلے بھی صرف خبر دی تھی۔ اور ایک کردار ہوتا ہے “بی جم۔۔ “ اس کے متعلق بھی اچھی طرح جانتے ہوگے باقی آگے ماشاءاللہ آپ خود سمجھدار ہو!
پاسپورٹ کا فارم تو خود ہی پُر کر لیتے ہو نا ۔۔۔۔
ہاں ہاں پھر خیر ہے
 

ماوراء

محفلین
ماشاءاللہ میں محب سے زیادہ سمجھدار ہوں۔ آخر محفل سے مجھے عقل مندی کی سند ملی ہوئی ہے۔
محب کو پاسپورٹ کا فارم پر کرنے کی نوبت ہی نہیں آتی۔ ڈائریکٹ پاسپورٹ کو پر کرتے ہیں۔
اچھا اب آپ کو میں بخشنے والی تو ہوں نہیں۔ پوچھ تو لینا ہی ہے میں نے۔۔۔ نہ بتایا تو میرے ہاتھ بہت لمبے ہیں۔ پتہ میں خود ہی لگا لوں گی۔۔ :p
 

رضوان

محفلین
ویسے ماوراء
اب لوگ اپنے پہلے والے ووٹ دے کر بھی پچھتا رہے ہیں۔ کہتے تھے اسوقت ہمیں پتہ نہیں تھا اب دوبارہ الیکشن کروانے نہ بیٹھ جانا اگر ایسا کوئی مطالبہ اٹھا تو ریفرنڈم کروا لینا اور سوال ایسا ہوگا کہ سب لوگ ہاں میں جواب دیں گے ٪99۔99 سوال کے لیے شوراء بٹھا دیتے ہیں۔
ویسے لوگوں پر بات کھُلی کیسے؟ یہ سوچنے کی بات ہے!!!!
 

ماوراء

محفلین
رضوان، یہ لوگ کہیں آپ خود ہی تو نہیں ہیں۔۔؟ :p
بات کھلنی کیسے تھی۔۔ سارے نیو ممبرز آ کر محب کو ووٹ دے رہے تھے۔ ویسے یہ بات مجھ پر آج تک کھلی نہیں ہے کہ میرے ووٹ کیسے زیادہ تھے۔۔lol حلانکہ محب نے بالکل صیحح پاکستانی طریقہ اختیار کیا تھا۔ :?

لوگ تو پچھتائیں گے نہ ان کا قیمتی ووٹ ضائع ہو گیا تھا۔۔مجھے تو لگتا ہے کہ اب کوئی ووٹ دے گا ہی نہیں۔۔ :D
 

رضوان

محفلین
اب آپ خود ہی اقرار کر رہیں ہیں لوگوں کے قیمتی ووٹوں کے ضیاع کا۔ ویسے ووٹ تو ہوتے ہی ضایع ہونے کے لیے ہیں۔
لیکن اب شاید محب بھی ہار جائے کیونکہ بات کافی مشہور ہوچکی ہے!
آپ کو نہیں پتہ؟ پھر بتانے کا کیا فائدہ؟
 

رضوان

محفلین
ویسے یہ شفقت صاحب کے تعارف کا دھاگہ ہے۔
پھر یہی لوگ کہیں گے کہ بورڈ کونسا لگایا ہے اور دکانداری کس چیز کی ہو رہی ہے اس لیے اب دکان بند۔

وہ جو بیچتے تھے دواء دردِ دل
دکان اپنی بڑھا گئے ہیں
( ایک دکان پر لکھا دیکھا ادھار بند ہے۔۔۔۔۔۔۔ کشمیر کی آذادی تک)
 
Top