دل ہمارا ہے غم سرا یارو

ابن رضا

لائبریرین

دل ہمارا ہے غم سرا یارو
زندگی ایک سانحہ یارو

کیا بتائیں کہ کیا ہوا یارو
لے چلو سوئے مے کدہ یارو

حرفِ شکوہ نہ لب پہ لائیں گے
کر لیا ہم نے فیصلہ یارو

غم کی شدت کہ جان لیوا تھی
ہوگئی لطف آشنا یارو

درد سے ہم نے دوستی کرلی
اب نہیں چاہیے دوا یارو

اک تمنا نے سر اٹھایا کیا
زندگی بن گئی سزا یارو

ہم سے دیوانے پھر کہاں جائیں
رنگ لائے نہ جب دعا یارو


بات چھوٹی سی تھی مگر تم نے
ایک محشر اٹھا دیا یارو

ٹیگ استادِ محترم
 
آخری تدوین:
دل ہمارا ہے غم سرا یارو
کیا بتائیں کہ کیا ہوا یارو
مطلع کو بہت مضبوط شعر ہونا چاہئے، یہ کہ آپ کی غزل کا چہرہ ہے۔ اس لحاظ سے یہاں دوسرا مصرع وہ مضبوطی نہیں لانے دے رہا۔ ایک تجربہ کر کے دیکھئے گا کہ چھوٹی بحر میں ردیف نہ لائیے، اس سے کچھ الفاظ مزید مل جائیں گے۔

حرفِ شکوہ نہ لب پہ لائیں گے
یہ ارادہ ہے کر لیا یارو
یہاں دوسرے مصرعے میں لفظ "ہے" مجھے تو اچھا نہیں لگ رہا، شعر آپ کا ہے، جیسے مناسب سمجھیں۔

شدتِ غم کبھی تھی جاں لیوا
اب تو آتا ہے اک مزہ یارو
بجا، کہ لفظ جان فارسی سے ہے، اور اس کے نون کو غنہ کیا جا سکتا ہے، تاہم جب کسی غیر فارسی غیر عربی لفظ کے ساتھ ترکیب بنائی جائے گی تو پھر اس کا رویہ بھی اردو ہندی ہو جائے گا، جان لیوا کو جاں لیوا نہیں کر سکتے۔ جان گسل کو جاں گسل کر سکتے ہیں۔ جناب الف عین سے راہنمائی طلب کرتے ہیں۔

درد سے ہم نے دوستی کرلی
اب نہیں چاہیے دوا یارو
مناسب ہے۔

اک تمنا نے سر اٹھایا کیا
زندگی بن گئی سزا یارو
اچھا شعر ہے۔

ہم سے دیوانے اب کہاں جائیں
ہوش والے ہیں جابجا یارو
یہاں بھی دوسرا مصرع شعر کو کمزور کر رہا ہے۔

بات چھوٹی سی تھی مگر تم نے
ایک محشر اٹھا دیا یارو
اچھا شعر ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
آسی بھائی کی اس بات سے متفق ہوں کہ جاں لیوا نہیں، جان لیوا درست ہے۔ یہ شعر یوں کہیں تو
شدتِ غم تھی جان لیوا کبھی
اب تو آنے لگا مزا یارو
 

ابن رضا

لائبریرین
استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی و جناب الف عین صاحب. توجہ کے لیے بہت ممنون ہوں. بارِ دگر حاضر ہوتا ہوں.

ترمیم کے بعد دوبارہ حاضرِ خدمت ہوں۔

دل ہمارا ہے غم سرا یارو
زندگی ایک سانحہ یارو

کیا بتائیں کہ کیا ہوا یارو
لے چلو سوئے مے کدہ یارو

حرفِ شکوہ نہ لب پہ لائیں گے
کر لیا ہم نے فیصلہ یارو

غم کی شدت کہ جان لیوا تھی
ہوگئی لطف آشنا یارو

درد سے ہم نے دوستی کرلی
اب نہیں چاہیے دوا یارو

اک تمنا نے سر اٹھایا کیا
زندگی بن گئی سزا یارو

ہم سے دیوانے پھر کہاں جائیں
رنگ لائے نہ جب دعا یارو

بات چھوٹی سی تھی مگر تم نے
ایک محشر اٹھا دیا یارو

 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
شدتِ غم تھی جان لیوا لیک
بن گئی درد کی دوا یارو
اب یہ درد کون سا ہے یہ تو وہی جانتے ہیں جنہیں درد ہو ۔
یہ شارع عام نہیں۔
جن کا کام انہی کو ساجھے دوست۔ اصلاح کا کام اساتذہ کے لیے ہی رہنے دیجیے۔ آپ سے تبصرہ مطلوب ہوا تو ضرور زحمت دوں گا۔ آداب۔
 

عظیم

محفلین
یہ شارع عام نہیں۔
جن کا کام انہی کو ساجھے دوست۔ اصلاح کا کام اساتذہ کے لیے ہی رہنے دیجیے۔ آپ سے تبصرہ مطلوب ہوا تو ضرور زحمت دوں گا۔ آداب۔

یار میں نے کیا بگاڑا ہے کسی کا ؟ ہر کوئی ڈانٹ دیتا ہے ۔ بچہ ہوں سمجھ جاؤں گا ۔ ایک بچے کو تو گود میں بٹھائے بیٹھے ہو اور دوسرے سے ایسی نفرت ؟
اللہ بھلا کرے بھائی ۔
 

ابن رضا

لائبریرین
یار میں نے کیا بگاڑا ہے کسی کا ؟ ہر کوئی ڈانٹ دیتا ہے ۔ بچہ ہوں سمجھ جاؤں گا ۔ ایک بچے کو تو گود میں بٹھائے بیٹھے ہو اور دوسرے سے ایسی نفرت ؟
اللہ بھلا کرے بھائی ۔

آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں
ہم اگرعرض کریں گے توشکایت ہوگی

اگر آپ بچے ہیں تو پھر بڑوں کی باتوں میں ٹانگ تو نہیں اڑانی چاہیے ناں؟:):):)
 

عظیم

محفلین
آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں
ہم اگرعرض کریں گے توشکایت ہوگی

اگر آپ بچے ہیں تو پھر بڑوں کی باتوں میں ٹانگ تو نہیں اڑانی چاہیے ناں؟:):):)

بچہ ہوں مگر بچہ ہی رہوں کیا بڑا ہونے کے لئے بڑوں کے ساتھ چلنا پڑتا ہے ورنہ بڑے بڑے پیچھے رہ جاتے ہیں ۔
چلتا ہُوں بھائی خُوش رہو ۔
 
ترمیم کے بعد دوبارہ حاضرِ خدمت ہوں۔

دل ہمارا ہے غم سرا یارو
زندگی ایک سانحہ یارو

کیا بتائیں کہ کیا ہوا یارو
لے چلو سوئے مے کدہ یارو

حرفِ شکوہ نہ لب پہ لائیں گے
کر لیا ہم نے فیصلہ یارو

غم کی شدت کہ جان لیوا تھی
ہوگئی لطف آشنا یارو

درد سے ہم نے دوستی کرلی
اب نہیں چاہیے دوا یارو

اک تمنا نے سر اٹھایا کیا
زندگی بن گئی سزا یارو

ہم سے دیوانے پھر کہاں جائیں
رنگ لائے نہ جب دعا یارو

بات چھوٹی سی تھی مگر تم نے
ایک محشر اٹھا دیا یارو

عمدہ ہے جناب! بلکہ بہت خوب!!!
 

جنید عطاری

محفلین
ردیف نے مزہ کرکرہ کر دیا، یارو کا ردیف بھا نہیں رہا، لوگو، یارو، جیسے ردیف سے اجتناب بہتر ہے، باقی جو مناسب لگے۔ کچی پکی سی ہے، مگر کوشش اچھی ہے۔ مضامین نئے ہوتے، واضح ہوئے پیچیدہ ہوتے تو میں بھی مدح میں کچھ کہہ سکتا۔
 

ابن رضا

لائبریرین
ردیف نے مزہ کرکرہ کر دیا، یارو کا ردیف بھا نہیں رہا، لوگو، یارو، جیسے ردیف سے اجتناب بہتر ہے، باقی جو مناسب لگے۔ کچی پکی سی ہے، مگر کوشش اچھی ہے۔ مضامین نئے ہوتے، واضح ہوئے پیچیدہ ہوتے تو میں بھی مدح میں کچھ کہہ سکتا۔
توجہ اور وقت کے لیے شکریہ۔ میرے اساتذہ کرام اپنی رائے دے چکے ہیں تاہم آپ کا جواب اوپر مراسلہ نمبر 11 میں موجود۔ بہت نوازش
 
Top