دل کی اصلاح

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

زکریابھائی، یہ احادیث میں ترتیب سے تونہیں لکھ رہاہوں اورہاں اس کااحادیث کے پراجیکٹ سے تعلق ہے کیونکہ میرے پاس بخاری شریف کی دوسری جلدہے توجومیں لکھتاجاتاہوں یاجوکہ وکی پرپوسٹ بھی کردی ہیں توان سے منتخب کرکے یہاں پرپوسٹ کررہاہوں۔


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

561:ہم سے قیس بن حفص نے بیان کیاکہاہم سے خالدبن حارث نے کہاہم سے شعبہ نے انہوںنے ابوعمران جونی سے انہوںنے انس سے آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاجس شخص کودوزخ میں سب سے ہلکاعذاب ہوگااللہ تعالےٰ اس سے پوچھے گااگرتیرے پاس اس وقت زمین بھرکامال ہوتواس کودیکرتواپنے تئیں چھڑالیناچاہیگادوہ کہے گابیشک اللہ تعالیٰ فرمائے گامیںنے تواس سے بہت آسان بات تجھ سے چاہی تھی جب توآدم کی پشت میں تھایعنی میرے ساتھ کسی کوشریک نہ بنائیوتونے نہ ماناشرک ہی پراڑارہا۔
(صحیح بخاری، جلددوم، کتاب بدء الخلق، پارہ نمبر13، صحفہ نمبر291)


والسلام
جاویداقبال

والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ جاوید بھائی، سرائیکی کی ایک مثال ہے کہ

آسن قبراں تے پوسن خبراں (یعنی جب قبر آئے گی تو پھر پتہ چلے گا)
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

قیصرانی نے کہا:
جزاک اللہ جاوید بھائی، سرائیکی کی ایک مثال ہے کہ

آسن قبراں تے پوسن خبراں (یعنی جب قبر آئے گی تو پھر پتہ چلے گا)

بالکل ٹھیک کہاآپ نے منصور(قیصرانی) بھائی،اسی وقت علم ہوگاکہ یہ قبرکیاچیزہے اللہ تعالی ہماری قبروں کوجنت کےباغوں میں سے ایک باغ بنادے(آمین ثم آمین)

562:ہم سے عمربن حفص بن غیاث نے بیان کیاکہاہم سے میرے باپ نے کہاہم سے اعمش نے کہامجھ سے عبداللہ بن مرہ نے انہوںنے مسروق سے انہوںنے عبداللہ بن مسعود(رضی اللہ عنہ)سے انہوںنے کہاآنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاجوکوئی دنیامیں (ناحق ظلم سے ماراجاتاہے اس کے خون کے وبال کاایک حصہ آدم کے پہلے بیٹے (قابیل)پرپڑتاہے کیونکہ اس نے پہلے ناحق خون کی بناقائم کی۔
(صحیح بخاری۔ جلددوم، کتاب بدء الخلق، صفحہ نمبر291)

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

باب303:روحوں کے جتھے ہیں جھنڈجھنڈ
امام بخاری نے کہالیث بن سعدنے یحییٰ بن سعیدانصاری سے روایت کی انہوںنے عمرہ سے انہوںنے حضرت عائشہ(رضی اللہ عنہم)سے انہوںنے کہامیںنے آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)سے سناآپ فرماتے تھے (جسم پیداہونے سے پہلے روحوں کے جھنڈجھنڈالگ تھے پھرجن روحوں میں وہاں پہچانت تھی یہاں بھی محبت ہوتی ہے اورجووہاں غیرتھیں یہاں بھی خلاف رہتی ہیں ۔یحییٰ بن ایوب نے بھی اس حدیث کوروایت کیاکہامجھ سے یحییٰ بن سعیدانصاری نے بیان کیااخیرتک۔
(صحیح بخاری، جلددوم، کتاب بدء الخلق، پارہ نمبر13، صفحہ نمبر291)


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

563:ہم سے عبدان نے بیان کیاکہاہم سے عبداللہ بن مبارک نے خبردی انہوںنے یونس سے انہوںنے زہری سے انہوںنے سالم نے کہاعبداللہ بن عمرنے کہاآنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)لوگوں میں(خطبہ سنانے کو)کھڑے ہوئے پہلے جیسے چاہیے ویسی اللہ کی تعریف کی پھردجال کاذکرکیاپھرفرمایامیں تم کودجال سے نہ ڈراتاہوںاورکوئی پیغمبرایسانہیں گذراجس نے اپنی قوم کودجال سے نہ ڈرایایہاں تک کہ نوح پیغمبرنے بھی حالانکہ ان کازمانہ بہت پہلے تھا،دجال سے ڈرایامگرمیں تم کودجال کاایک ایساحال بتاتاہوں جوکسی پیغمبرنے اپنی قوم کونہیں بتلایاوہ مردودکاناہوگااوراللہ جل جلالہ کانانہیں ہے۔

(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13، کتاب بدء الخلق، صفحہ نمبر292)


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

564:ہم سے ابونعیم نے بیان کیاکہاہم سے شیبان نے انہوںنے یحییٰ بن ابی کثیرسے انہوںنے ابی سلمہ سے انہوںنے کہامیںنے ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)سے سناآنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایامیں تم سے دجال کی ایسی بات نہ کہہ دوں جوکسی پیغمبرنے اپنی قوم سے نہیں کہی وہ مردودکاناہوگااوربہشت اوردوزخ کی صورت دکھلائے گا،جس کوبہشت بتلائے گادرحقیقت وہ دوزخ ہوگی اورجس کودوزخ بتلائے گاوہ بہشت ہوگی اورجس کودوزخ بتلائے گاوہ بہشت ہوگی اورمیں تم کودجال سے اسی طرح ڈراتاہوں جیسے نوح (علیہ السلام)پیغمبرنے اپنی قوم کوڈاریاتھا۔
(صحیح بخاری، جلددوم، کتاب بدء الخلق، پارہ نمبر13، صفحہ نمبر292)


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

565:ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیاکہاہم سے عبدالواحدبن زیادنے کہاہم سے اعمش نے انہوںنے ابوصالح سے انہوںنے ابوسعیدسے انہوںنے کہاآنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے فرمایاقیامت کے دن نوح اوران کی امت کے لوگ آئیں گے اللہ تعالیٰ نوح(علیہ السلام)سے پوچھے گاتونے اپنی قوم کومیراپیغام پہنچادیاوہ کہیں گے جی ہاں پروردگارپھراللہ تعالیٰ ان کی امت سے پوچھے گاکیوں نوح (علیہ السلام)نے تم کومیراپیغام پہنچایاوہ مکرکرکہیں گے ہمارے پاس کوئی پیغمبرنہیں آیاتھااللہ تعالی نوح(علیہ السلام)سے فرمائے گاتمہاراکوئی گواہ بھی ہے وہ عرض کریں گے محمد(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)اوران کی امت کے لوگ گواہ ہیں پھریہ امت گواہی دیگی کہ نوح (علیہ السلام)نے اللہ کاپیغام پہنچادیاتھا،قرآن شریف کی اس آیت سے جوسورہ بقرہ میں ہے وکذالک جعلنکم امۃً وسطاً لتکونوشھدائَ علی الناس سے یہی مرادہے وسط کامعنی معتدل (بہتر)
(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13، بدء الخلق، صفحہ نمبر293)


والسلام
جاویداقبال
 

ظفر احمد

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

جاوید بھائی اک عرض ہے۔ میرے پاس صحیح مسلم کا زخیرہ ہے۔ پر وہ ان پیج کی فائل ہے۔ میں محفل میں منتقل کرنا چاہتا ہوں ۔ اسکا کیا طریقہ ہو سکتا ہے۔ میں نے کاپی پیسٹ کر کے دیکھا تھا پر نہیں ہو سکا۔

اگر اسکا حل ہو تو مہربانی کر کے بتائیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت خوب ظفربھائی، آپ اس کویہاں پرصحیح مسلم کالائبریری میں لنک ہے وہاں پرپیسٹ کرسکتے ہیں ہاں آپ کے پاس صحیح مسلم شریف کامختصرہے کہ یامکمل اس کی وضاحت کردیں۔
یہاں پرآپ دیکھ سکتے ہیں مختصراورمکمل صحیح مسلم کے لنک ہیں
اردو لائبریری

اوران پیج سے یونیکوڈمیں کنورٹ کاشارق مستقیم بھائی ہے اس سے آپ ان پیج کویونیکوڈمیں کنورٹ کرسکتے ہیں۔ یہ اس کالنک ہے۔
ان پیج تویونیکوڈکنورٹیر


نوٹ۔ اگریہ مشکل لگے تومجھ کویہ اس میل ایڈریس پرمیل کردیں میں انشاء اللہ کوکنورٹ کرکے پوسٹ کردوں گا(انشاء اللہ)
javediqbal26@gmail.com

والسلام
جاویداقبال
 

ظفر احمد

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شکریہ جاوید بھائی میں ڈئونلوڈ کر کے چیک کرتا ہوں اگر مشکل ہوئی تو بتائونگا۔ میرے پاس مختصر صحیح المسلم ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

566:مجھ سے اسحاق بن نصرنے بیان کیاکہاہم سے محمدبن عبیدنے کہاہم سے ابوحیان یحییٰ بن سعیدنے انہوںنے ابوزرعہ (ہرم بن عمروبجلی)سے انہوںنے ابوہریرہ(رضی اللہ عنہ)سے انہوںنے کہاہم ایک ضیافت میں آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)کے ساتھ تھے بکری کادست آپ کواٹھاکردیاگیاوہ آپ کوبہت پسندتھا)کیونکہ بے ریشہ اورلذیدہوتاہے آپ نے دانتوں سے اسے نوچاپھرفرمایاقیامت کے دن میں لوگوں کاسردارہوں گاتم جانتے ہووجہ کیاہے ایساہوگاکہ اللہ تعالیٰ اس دن اگلوں پچھلوں سب کوایک میدان میں اکٹھاکرے گادیکھنے والاان کودیکھ لے گااوربلانے والااپنی آوازان کوسناسکے گا(کیونکہ میدان صاف اورہموارہوگاسورج نزدیک آجائے گاسارے گرمی سے بیتاب ہوجائیں گے اسوقت بعضے لوگ (محشروالوں سے )یہ کہیں گے بھائی دیکھوہم کیسے مصیبت میں گرفتارہیں کس حدتک ہم کوتکلیف ہے اب چلوکسی ایسے شخص کوتجویزکروجوتمہارے پروردگارپاس کچھ تمہاری سفارش کرے وہ کہیں گے آدم تم سب کے باپ ہیں چلوان کے پاس چلوخیران کے پاس جائیں گے اورکہیں گے آدم تم سب آدمیوں کے باپ ہواللہ تعالیٰ نے تم کوخاص اپنے ہاتھ سے بنایااوراپنی روح تم میں پھونکی اورفرشتوں کوحکم دیاتم کوسجدہ کریں اوربہشت تم کورہنے کے لیے دی اب تم ہماری سفارش پروردگارپاس نہیں کرتے تم دیکھتے نہیں ہم کس مصیبت میں گرفتارہیں ہماری تکلیف کہاں تک پہنچی ہے وہ کہیں گے آج میراپروردگاراتناغصے میں ہے کہ نہ کبھی پہلے ہوانہ آئندہ ہوگامیں ڈررہاہوں اس نے مجھ کو(گیہوں کا)درخت کھانے سے منع کیاتھامیںنے کھایامجھے خوداپنی فکرپڑرہی ہے تم ایساکرونوح پیغمبرپاس جاؤوہ سب لوگ نوح (علیہ السلام)کے پاس آئیں گے اوران سے کہیں گے اے نوح ساری زمین والوں کی طرف سے تم پہلے پیغمبرہوجوبھیجے گئے اوراللہ نے تم کوشکرگذاربندہ فرمایاتم نہیں دیکھتے ہم کس تکلیف میں ہیں اورہماری مصیبت کس درجہ پہنچ گئی ہے تواپنے مالک سے ہماری سفارش کرووہ کہیں گے آج میرامالک غصے میں ہے اتناغصے کبھی نہیں ہوانہ ہوگامجھے خوداپنی جان کے لالے پڑے ہیں تم ایساکرومحمد(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)کے پاس جاؤوہ سب لوگ اگلے پچھلے جمع ہوکرمیرے پاس آئیں گے (اورکہیں گے سب پیغمبروں پاس ہوآئے ہیں سب نے جواب دے دیااب آپ ہی باقی ہیں،میں اٹھ کرچلوں گاعرش کے تلے پہنچ کراپنے مالک کوسجدکروں گااس وقت ارشادہوگامحمد(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)اپناسراٹھااورسفارش کرتیری ہم سنیں گے اورمانگ جومانگتاہے ہم دیں گے محمدبن عبیدراوی نے کہاباقی حدیث مجھ کویادنہیںرہی۔
(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13، کتاب بدء الخلق، صفحہ نمبر293)


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

573:مجھ سے اسحاق بن نصرنے بیان کیاکہاہم سے ابواسامہ نے انہوںنے آنحضرت(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)سے آپ نے فرمایااللہ تعالی (قیامت کے دن)فرمائے گاآدم!وہ عرض کرینگے حاضرہوں مستعدہوں،سب بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے ارشادہوگادوزخ کالشکرنکال وہ پوچھیں گے کتنالشکرنکالوں ،فرمائے گاہرہزارآدمیوں میں سے نوننانوے اس وقت(مارے ہبیت کے)بچہ بوڑھاہوجائے گااورپیٹ والی کاپیٹ گرجائے گااورتولوگوں کودیکھے گاجیسے وہ مست بیہوش ہیں حالانکہ ان کونشہ نہ ہوگالیکن اللہ کاعذاب سخت ہے(ڈرسے بے ہوش ہوجائیں گے)صحابہ نے عرض کیایارسول اللہ بھلاہزارمیں سے ایک ہم میں سے کون ہوگا(اب کیاامیدہے کہ ہم کوبہشت ملے گی)آپ نے فرمایا(کچھ فکرنہ کرو)خوش جاؤتم میں سے ایک آدمی کے مقابلے میں یاجوج ماجوج (دوسرے کافروں میں سے ہزارآدمی پڑیں گے پھرفرمایاقسم اس پروردگارکی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے مجھے امیدہے کہ تم کل بہشتیوں کے ایک چوتھائی ہوگے ہم نے(خوشی کے مارے)تکبیرکہی آپ نے فرمایامجھے امید ہے کہ کل بہشتیوں کے آدھے تم ہوگے(آدھے میں دوسری امتیں)ہم نے خوشی کے مارے تکبیرکہی آپ نے فرمایا(تمام دنیاکے)لوگوں میں تم ایسے ہوجیسے سفیدبال کی کھال میں ایک کالابال یاکالے بیل کی کھال میں ایک سفیدبال۔

(صحیح بخاری، جلددوم، پارہ نمبر13، کتاب بدء الخلق، صفحہ نمبر300)


والسلام
جاویداقبال
 
Top