ام نور العين
معطل
بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ ہمارے گھر کے قريب ايك مسجد کے لاؤڈ سپيكر سے نعت رسول صلى اللہ عليہ وسلم سنائى جا رہی تھی ۔ ہمارا پڑوسی بچہ اپنی بالكونى ميں کھيل رہا تھا ذرا دير سنتا رہا پھر اس نے نعت خواں کے ساتھ آواز ملا كر پڑھنا شروع كر ديا ۔ نعت خواں سانس لينے كے ليے ركتا تو بھی بچہ جوش سے پڑھتا رہتا۔ پہلے ہمارى توجہ اس نعت شريف كى طرف نہيں تھی بچے كى معصوم آواز نے ہمارى توجہ کھينچ لى اور ہميں اشعار ميں کچھ ہير پھیر كا احساس ہوا ذرا دير بعد ہميں احساس ہوا كہ ہو كيا رہا ہے ۔ بچہ كسى غليظ گانے كے مصرعے نعت كے مصرعوں كے ساتھ خلط ملط كر رہا تھا اور جب نعت خواں بند كا شعر دہراتا تو بچہ اصل گانے كا شعر دہراتا ۔ اب معصوم بچے كو كیا علم كہ نعت اور گانا ایک ہی طرز پر بنائی گئی الگ الگ چیزیں ہیں؟ صورت حال كا اندازہ ہوتے ہی جو كيفيت ہوئى اس كا الفاظ ميں احاطہ كرنا نا ممكن ہے۔
اور بہت دكھ كے ساتھ يہ عرض كر دوں كہ يہ ايسا ايك واقعہ نہيں ۔
اللہ اعلم یہ كيسى حب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے ؟ خدا جانے ہم كس كو دھوكا دے رہے ہيں ؟ اللہ جانے روز محشر ہمارا كيا ہو گا ؟ خدا جانے ہم ساقى كوثر صلى اللہ عليہ وسلم كے امتيوں کے كس درجے ميں شمار ہوں گے ؟ اتنى پستی اتنى گراوٹ تك آ كر بھی ہميں احساس نہيں کہ ہم كيا كر رہے ہيں ؟ كيا كبھی ہم سوچیں گے؟
دل میں اگر کسی کے ہے اُلفت رسولﷺ کی
لازم ہے ہر عمل میں اِطاعت رسولﷺ کی
قرآن اور حدیث پہ ہو جس کا ہر عمل
واللہ اس کو کہتے ہیں امت رسول ﷺکی
جو ان کے نقشِ پا کو بنائے گا رہ نما
حاصل اسی کو ہو گی شفاعت رسول ﷺکی