درد دل مرا پھر دُکھا دیا کس نے - خواجہ میر درد

کاشفی

محفلین
غزل​
(خواجہ میر درد)​
​
دل مرا پھر دُکھا دیا کس نے​
سو گیا تھا جگا دیا کس نے​
​
میں کہاں اور خیالِ بوسہ کہاں​
منہ سے منہ یوں بھڑا دیا کس نے​
​
وہ مرے چاہنے کو کیا جانے​
یہ سندیسا سُنا دیا کس نے​
​
ہم بھی کچھ دیکھتے سمجھتے تھے​
سب یکایک چھپا دیا کس نے​
​
وہ بُلائے سے بھاگتا تھا اور​
درد تجھ تک بُلا دیا کس نے​
 

فرخ منظور

لائبریرین
ہم بھی کچھ دیکھتے سمجھتے تھے​
سب یکایک چھپا دیا کس نے​
واہ بہت خوب انتخاب ہے کاشفی صاحب۔ بہت شکریہ!
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top