الف عین
عظیم
@عبدالرؤوف
محمّد احسن سمیع :راحل:
سید عاطف علی
------
مفعول فاعِلاتن مفعول فاعِلاتن
--------------
دل سے نکل نہ جائے تیرا خیال آ جا
دیکھا نہیں ہے کب سے تیرا جمال آ جا
------------
دیکھا نہیں ہے کب سے آنکھیں برس رہی ہیں
ایسے میں تیرا آنا ہو گا کمال آ جا
--------
روٹھی ہوئیں ہیں خوشیاں تیرے بغیر مجھ سے
غم نے کیا ہوا ہے اب یرغمال آ جا
------------یا
ہاتھوں میں میں غموں کے ہوں یرغمال آ جا
-----------
مانا کہ تیرے دل میں خدشات ہیں ہزاروں
ہر بات اپنی دل سے یکسر نکال آ جا
------------
تجھ کو نہ لوگ دیکھیں آئے ہو مجھ سے ملنے
کرتے ہوئے یوں اپنی تُو دیکھ بھال آ جا
--------
دشمن ہیں لوگ سارے رکھتے ہیں بغض ہم سے
کر دیں کہیں نہ مشکل ملنا محال آ جا
----------
سب لوگ مل کے اپنے روکیں گے راستے کو
اس بات کا قوی ہے اب احتمال آ جا
------------
ارشد کی بات مانو خوشیاں ہمیں ملیں گی
ممکن اسی طرح سے ہو گا وصال آ جا
-------------
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
الف عین
عظیم
@عبدالرؤوف
محمّد احسن سمیع :راحل:
سید عاطف علی
------
مفعول فاعِلاتن مفعول فاعِلاتن
--------------
دل سے نکل نہ جائے تیرا خیال آ جا
دیکھا نہیں ہے کب سے تیرا جمال آ جا
------------
محبوب نہ ملنے آئے تو عشق ہی ختم! یہ تو عشق نہیں ہوا!
آ جا سے پہلے کوما لگانا ضروری ہے، سبھی اشعار میں
دیکھا نہیں ہے کب سے آنکھیں برس رہی ہیں
ایسے میں تیرا آنا ہو گا کمال آ جا
--------
برس؟ یہاں ترس بہتر نہیں؟
روٹھی ہوئیں ہیں خوشیاں تیرے بغیر مجھ سے
غم نے کیا ہوا ہے اب یرغمال آ جا
------------یا
ہاتھوں میں میں غموں کے ہوں یرغمال آ جا
-----------
ہوئی ہیں درست گرامر ہے، ہوئیں ہیں نہیں۔
شعر درست ہے
مانا کہ تیرے دل میں خدشات ہیں ہزاروں
ہر بات اپنی دل سے یکسر نکال آ جا
------------
قافیہ فٹ نہیں ہو رہا ہے، اسے نکال دیجیے
تجھ کو نہ لوگ دیکھیں آئے ہو مجھ سے ملنے
کرتے ہوئے یوں اپنی تُو دیکھ بھال آ جا
--------
شتر گربہ! پہلا مصرع رواں بھی نہیں اور نہ بات مکمل ہو رہی ہے
دشمن ہیں لوگ سارے رکھتے ہیں بغض ہم سے
کر دیں کہیں نہ مشکل ملنا محال آ جا
----------
ٹھیک
سب لوگ مل کے اپنے روکیں گے راستے کو
اس بات کا قوی ہے اب احتمال آ جا
------------
یہ بھی واضح نہیں، اور بیریکیڈ کے سبب تو محبوب کا آنا ہی مشکل ہے، پھر اسے کیوں مشکل میں ڈالا جائے!
ارشد کی بات مانو خوشیاں ہمیں ملیں گی
ممکن اسی طرح سے ہو گا وصال آ جا
-------------
یہ دو لخت ہی نہیں چہار لخت لگ رہا ہے، دونوں مصرعوں کے دونوں ٹکڑے بھی بے ربط لگ رہے ہیں
 
Top