دل اچانک بند کیوں ہو جاتا ہے؟

محمد حسین

محفلین
دل اچانک بند کیوں ہو جاتا ہے؟
دکھ کا دل پابند کیوں ہو جاتا ہے؟

غم نہ ہوں جب ہر طرف خوشیاں ہی ہوں
ایسے ہی میں گند کیوں ہو جاتا ہے؟

لاکھوں لوگ آتے ہیں جیون میں حَسِین
دِل فدائے چند کیوں ہو جاتا ہے؟
الف عین ، محمد یعقوب آسی
 
فوری تبصرہ ۔۔۔
کیوں کی بندش غلط ہے۔ دونوں غیر مقفیٰ مصرعے وزن سے خارج ہیں۔

استاد محترم آپ نے غیر مقفٰی مصاریع کو خارج از بحر کہا تو ضرور کوئی وجہ ہوگی۔ جبکہ مجھے تو بالکل خارج از وزن نہیں لگا۔ وضاحت فرمائیں تو بہت ممنون ہونگا۔
 
آخری تدوین:
استاد محترم آپ نے غیر مقفی مصاریع کو خارج از بحر کہا تو ضرور کوئی وجہ ہوگی۔ جبکہ مجھے تو بالکل خارج از وزن نہیں لگا۔ وضاحت فرمائیں تو بہت ممنون ہونگا۔
آپ کی رائے یقیناً زیادہ معتبر ہے، میں نے شاید تبصرہ کرنے میں جلدی کی۔ دعا کا طالب ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
وزن میں تو لگ رہے ہیں لیکن جاتا ہے میں الف کا گرنا اچھا نہیں لگ رہا۔
دل اچانک بند کیوں ہو جاتا ہے؟
دکھ کا دل پابند کیوں ہو جاتا ہے؟
۔۔دو لخت ہے۔ دکھ کا دل!! یا دکھ کا پابند دل؟

غم نہ ہوں جب ہر طرف خوشیاں ہی ہوں
ایسے ہی میں گند کیوں ہو جاتا ہے؟
۔۔گند کا قافیہ۔ غم اور خوشیوں سے غیر تعلق ہے

لاکھوں لوگ آتے ہیں جیون میں حَسِین
دِل فدائے چند کیوں ہو جاتا ہے؟
فدائے چند جیسے الفاظ کے ساتھ ’جیون‘ اچھا نہیں لگتا۔
 
Top