دلہن اسپیشل اور ساتھ ہی ایک سوال بھی

تعبیر

محفلین
دلہن بننا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے۔ یہاں کافی لڑکیاں دلہن بن چکی ہیں اور کافی بننے والی ہونگی جلد ہی۔ انشاءاللہ
جن کی شادی ہو چکی ہے وہ یہ بتائیں کہ انہوں نے شادی پر کونسا اور کس رنگ کا جوڑا پہنا تھا اور جن کی شادی ہو گی۔ انہوں نے کیا سوچا ہے کہ وہ کیا بنوائینگی اور کس رنگ کا :confused:

image3.jpg

image6.jpg

image5.jpg
 
ماوراء

محفلین
ہاں شاید وہ دلہن کے خواب دیکھنے میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ اپنے بارے میں خواب دیکھنا ہی بھول جاتے ہیں۔ :grin:

خیر۔۔میرا تو فی الحال ایسا کوئی خواب نہیں ہے۔ جب ہو گا تو بتاؤں گی۔:grin:
البتہ مجھے اس وقت بند آنکھوں کا ایک خواب یاد آ رہا ہے۔ کچھ اس طرح تھا کہ امی میری شادی پر جو جوڑا میرے لیے سلواتی ہیں، مجھے بالکل پسند نہیں آتا۔ میں عین وقت پر شور مچا دیتی ہوں کہ یہ جوڑا میں نے نہیں پہننا۔ مجھے نیا جوڑا ابھی لا کر دیں ورنہ مجھے یہ شادی نہیں کرنی۔ :blush: نیلے یا سبز رنگ کا لہنگا تھا شاید۔ اس لیے نیلے یا سبز رنگ کا تو بالکل نہیں پہنوں گی۔ :grin:
 
سارا

محفلین
بہت ہی اچھی تصاویر اور لہنگے ہیں تعبیر۔۔۔
ویسے تعبیر آپ کا جواب کہاں ہے آپ جہاں بھی سوال پوچھتی ہیں اکثر جگہ یہ کہتی نظر آتی ہیں پہلے میرا جواب۔۔۔یہاں آپکا جواب کہاں ہے۔۔;)
ماوراء مجھے اپنے لہنگے کی تصویر بنا کر ضرور بھیجنا۔۔۔:rolleyes:
 
فرحت کیانی

لائبریرین

:ڈ :ڈ :ڈ
 
خاور بلال

محفلین
خواتین سے ایک بات پوچھنی ہے

دلہن بنانے کے لیے لڑکی کو کئ گھنٹوں تک میک اپ کی بھٹی سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد اسے پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ہماری کزن بیوٹی پارلر سے باہر آئیں تو ہمیں بھی شک ہونے لگا کہ شاید ہماری کزن سے ملتی جلتی یہ کوئ اور خاتون ہیں۔ تو اتنی سخت مشقت خواتین کیوں کرتی ہیں؟ کیا انہیں اپنی اصل صورت اچھی نہیں لگتی یا کوئ اور احساس۔ آخر سادگی میں بھی تو حسن ہوتا ہے۔
 
تعبیر

محفلین
بہت ہی اچھی تصاویر اور لہنگے ہیں تعبیر۔۔۔
ویسے تعبیر آپ کا جواب کہاں ہے آپ جہاں بھی سوال پوچھتی ہیں اکثر جگہ یہ کہتی نظر آتی ہیں پہلے میرا جواب۔۔۔یہاں آپکا جواب کہاں ہے۔۔;)
ماوراء مجھے اپنے لہنگے کی تصویر بنا کر ضرور بھیجنا۔۔۔:rolleyes:

شکریہ سارا

شکرر ہے کہ آپ نے بولنا شروع کیا

ہاہاہا میرے جواب سے کسی کو کوئی دلچسپی ہی نہیں اس لیے نہیں دیا :) آپس کی بات ہے تھوڑے نخرے دکھا رہی تھی :laugh:

پہلے میرا جواب وہاں کہتی ہوں جہاں لگتا ہے کہ میرے جواب دینے سے باقیوں کو آئیڈیا ہو جائے کہ کیا بتانا ہے۔ کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے لکھ کر سمجھانا نہیں آتا۔

میرا لہنگا پاکستان میں ہے ورنہ تصویر ضرور پوسٹ کرتی بلکہ اگر اب جب پاکستان گئی اور گھر والوں سے اجازت ملی تو شاید اپنی دلہن والی تصویر بھی پوسٹ کر دوں :)

میرا جواب یہ ہے کہ میرا لہنگا ریڈ اور گرین کنٹراسٹ کا تھا۔ میں نے اور امی نے جاکر پسند کیا تھا ۔ فیشن کا گھر سے :)

آپکا جواب کہاں ہے :confused:
 
تعبیر

محفلین
خواتین سے ایک بات پوچھنی ہے

دلہن بنانے کے لیے لڑکی کو کئ گھنٹوں تک میک اپ کی بھٹی سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد اسے پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ہماری کزن بیوٹی پارلر سے باہر آئیں تو ہمیں بھی شک ہونے لگا کہ شاید ہماری کزن سے ملتی جلتی یہ کوئ اور خاتون ہیں۔ تو اتنی سخت مشقت خواتین کیوں کرتی ہیں؟ کیا انہیں اپنی اصل صورت اچھی نہیں لگتی یا کوئ اور احساس۔ آخر سادگی میں بھی تو حسن ہوتا ہے۔

اسکا جواب تو خواتین ہی دینگی کہ یہاں سب لڑکیاں ہیں :laugh: :laugh: :laugh:

اوکے اوکے غصہ نا ہوں کوشش کرتی ہوں بتانے کی ۔

بیچاری خواتین ہی ہر معاملے میں بدنام ہیں اجکل تو قسمے مرد بھی پارلرز سے تیار ہوتے ہیں شادی والے دن۔
سب لوگ دلہن کو تو دیکھنے آئے ہوتے ہیں پھر وہ بہتر سے بہترین لگنے کے لیے سب کچھ کرتی ہیں ۔ مووی کتنی خراب آئے گی اگر وہ میک اب نا کرے تو :blush:
آپ خود سوچیں اگر دلہن ایسے ہی بس منہ دھو کر بیٹھ جائے تو کوئی اسے دیکھے گا کیا ۔
اچھا چلیں آپ بطور دلہا کے اپنی دلہن کو کیسا دیکھنا چاہیں گے

آپ کی کزن والی بات سے مجھے بھی ایک دلچسپ واقعہ یاد آگیا بعد میں بتاؤنگی :)
 
جہانزیب

محفلین
خواتین سے ایک بات پوچھنی ہے

دلہن بنانے کے لیے لڑکی کو کئ گھنٹوں تک میک اپ کی بھٹی سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد اسے پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ہماری کزن بیوٹی پارلر سے باہر آئیں تو ہمیں بھی شک ہونے لگا کہ شاید ہماری کزن سے ملتی جلتی یہ کوئ اور خاتون ہیں۔ تو اتنی سخت مشقت خواتین کیوں کرتی ہیں؟ کیا انہیں اپنی اصل صورت اچھی نہیں لگتی یا کوئ اور احساس۔ آخر سادگی میں بھی تو حسن ہوتا ہے۔

پچھلے سال ہمارے سامنے والوں‌ کی بیٹی کی شادی تھی، اور اسے پارلر لے جانے اور وہاں‌ سے شادی ہال لانے کی میری ذمہ داری تھی، لول ہم پچھلے 6 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں‌ لیکن جب وہ بیوٹی پارلر سے نکل کر آئی اور کہنے لگی بھائی چلیں‌ تو پہلے میں پریشان ہو گیا کیا واقعی یہ وہی ہے ۔
 
Top