دلہن اسپیشل اور ساتھ ہی ایک سوال بھی

جہانزیب

محفلین
میری بیگم نے لہنگا پہنا تھا، اور رنگ سرخ‌ اور بھورے کے درمیان میں‌ تھا، اب پاکستان میں اتنے نام رکھے ہیں‌ پتہ نہیں چاکلیٹ‌ سم تھنگ ۔ جیسا
 

ماوراء

محفلین
خواتین سے ایک بات پوچھنی ہے

دلہن بنانے کے لیے لڑکی کو کئ گھنٹوں تک میک اپ کی بھٹی سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد اسے پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ہماری کزن بیوٹی پارلر سے باہر آئیں تو ہمیں بھی شک ہونے لگا کہ شاید ہماری کزن سے ملتی جلتی یہ کوئ اور خاتون ہیں۔ تو اتنی سخت مشقت خواتین کیوں کرتی ہیں؟ کیا انہیں اپنی اصل صورت اچھی نہیں لگتی یا کوئ اور احساس۔ آخر سادگی میں بھی تو حسن ہوتا ہے۔

خاور، شادی کا دن خاص اور یادگار دن ہوتا ہے۔ اور زندگی میں ایک بار آتا ہے۔ اگر اس دن دلہن میک اپ نہیں کرے گی تو عام دنوں میں اور اس خاص دن میں فرق محسوس نہیں ہو گا۔ یا پھر اس کو دلہن نہیں کہا جائے گا۔ ہاں البتہ یہ الگ بات ہے کہ ہمارے ہاں بناؤ سنگھار پر کچھ زیادہ ہی توجہ دی جاتی ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
اسکا جواب تو خواتین ہی دینگی کہ یہاں سب لڑکیاں ہیں :laugh: :laugh: :laugh:

اجکل تو قسمے مرد بھی پارلرز سے تیار ہوتے ہیں شادی والے دن۔
اس میں مضائقہ کیا ہے؟ ہم نے کونسا روز روز تیار ہونا ہے :mrgreen: ہماری بارات میری تیاری میں‌ لیٹ‌ ہو گئی تھی، حالانکہ مجھے ایسا کوئی شوق نہیں، لیکن کزن پکڑ‌ کر لے گئے ۔ اور میں‌ اتنا عجیب محسوس کرتا رہا ۔
بعد میں بیگم سے ایک دن باتوں‌ میں‌ کہا کہ ایویں‌ پارلر گیا، فرق کونسا پڑنا تھا ، بلکہ اتنا عجیب عجیب لگتا ہے بندہ ، اور بیگم کہتی ہے اس دن تو آپ عجیب نہیں‌ لگ رہے تھے :laugh:
 

سارا

محفلین
شکریہ سارا


شکرر ہے کہ آپ نے بولنا شروع کیا

ہاہاہا میرے جواب سے کسی کو کوئی دلچسپی ہی نہیں اس لیے نہیں دیا :) آپس کی بات ہے تھوڑے نخرے دکھا رہی تھی :laugh:

پہلے میرا جواب وہاں کہتی ہوں جہاں لگتا ہے کہ میرے جواب دینے سے باقیوں کو آئیڈیا ہو جائے کہ کیا بتانا ہے۔ کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے لکھ کر سمجھانا نہیں آتا۔

میرا لہنگا پاکستان میں ہے ورنہ تصویر ضرور پوسٹ کرتی بلکہ اگر اب جب پاکستان گئی اور گھر والوں سے اجازت ملی تو شاید اپنی دلہن والی تصویر بھی پوسٹ کر دوں :)

میرا جواب یہ ہے کہ میرا لہنگا ریڈ اور گرین کنٹراسٹ کا تھا۔ میں نے اور امی نے جاکر پسند کیا تھا ۔ فیشن کا گھر سے :)

آپکا جواب کہاں ہے :confused:

میں نے بولنا شروع نہیں کیا پہلے میں بہت بولتی تھی لیکن آجکل بولنا کم کر دیا ہے:rolleyes:
اس سوال کا جواب تو میں نہیں دے سکتی سوری۔۔۔
البتہ میں نے بھی لہنگا پسند کیا تھا فیشن کا گھر سے لاسٹ ٹائم جب پاکستان گئی تھی۔۔۔ماموں کی شادی کے لیے۔۔پرپل اینڈ گرین کلر کا۔۔جو سب کو ہی بہت پسند آیا تھا۔۔ پہلے تو میں بہت پکچرز کھینچتی تھی لیکن اب اپنی بنوانی چھوڑ دی ہیں اور دوسروں کی بنانی شروع کر دی ہیں۔۔;)
ایک اور بھی ابھی کچھ عرصہ پہلے لیا ہے لیکن ابھی تک پہنا نہیں ہے کچھ دنوں بعد بھتیجے کے ہونے کی خوشی میں دعوت دیں گے اس میں پہننا ہے انشا اللہ۔۔ وہ لائٹ بلو اور لائٹ گرین سا ہے میڈ ان انڈیا۔۔
 

طالوت

محفلین
دلہن ڈسکس کرنی ہے :blush:
:blush:
:blush:
:blush:
:blush:
:blush:
:blush:
میرا‌خیال ہےدلہنیں اتنا میک اپ کر کے دھوکہ دہی کی مرتکب ہوتی ہیں ۔۔
وسلام
 

خاور بلال

محفلین
اسکا جواب تو خواتین ہی دینگی کہ یہاں سب لڑکیاں ہیں :laugh: :laugh: :laugh: اوکے اوکے غصہ نا ہوں کوشش کرتی ہوں بتانے کی ۔ بیچاری خواتین ہی ہر معاملے میں بدنام ہیں اجکل تو قسمے مرد بھی پارلرز سے تیار ہوتے ہیں شادی والے دن۔ سب لوگ دلہن کو تو دیکھنے آئے ہوتے ہیں پھر وہ بہتر سے بہترین لگنے کے لیے سب کچھ کرتی ہیں ۔ مووی کتنی خراب آئے گی اگر وہ میک اب نا کرے تو :blush: آپ خود سوچیں اگر دلہن ایسے ہی بس منہ دھو کر بیٹھ جائے تو کوئی اسے دیکھے گا کیا ۔ اچھا چلیں آپ بطور دلہا کے اپنی دلہن کو کیسا دیکھنا چاہیں گے آپ کی کزن والی بات سے مجھے بھی ایک دلچسپ واقعہ یاد آگیا بعد میں بتاؤنگی :)

مرد تو زیادہ سے زیادہ فیشل کروالیتے ہوں گے۔ جہانزیب بھائ سے پوچھ لیں کیا ان کو مصنوعی میک اپ کیا گیا تھا؟ جبکہ خواتین تو جب بھاری بھرکم میک اپ میں نمودار ہوتی ہیں تو کسی چڑیل کی پڑوسن معلوم ہورہی ہوتی ہیں۔ میک اپ کی دبیز تہہ میں معصومیت تو غائب ہی ہوجاتی ہے۔ آپ کی یہ بات تو درست ہے کہ شادی کی تقریب میں بے وقوفوں کا ایک ٹولہ دلہن کے میک اپ پر تبصرہ نگاری کے لیے آیا ہوتا ہے لیکن لڑکی کو کم از اتنا ڈھیٹ تو ہونا چاہیے کہ اس ٹولے کو منہ چڑا سکے۔ اور مووی کے لیے تو ہرگز ایسا کام نہیں کرنا چاہیے۔ مووی گھر کا کوئ بندہ بنائے اور گھر میں ہی ایڈٹ کرے تو الگ بات ہے ورنہ پتہ ہے یہ مووی جن لوگوں کے پاس ایڈیٹنگ کے لیے جاتی ہے وہ ایک نمبر کے چھٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کو کبھی لڑکی سے براہ راست سامنا کرنے کی ہمت نہ ہو وہ مووی ایڈیٹنگ میں ہر ہر پہلو اور نظر سے اپنی حوس پوری کرتے ہوں گے۔ خیر سنجیدہ مت ہوں میں یہ بات رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لیے نہیں کہہ رہا۔ میری تنقید میک اپ سے زیادہ اس کے "سائڈ افیکٹس" پر ہے۔ ہمارے ہاں شادی میں آئے مہمانوں کی اوقات تو صفر ہوتی ہے لیکن دلہن کے میک اپ کی اتنی اہمیت ہوتی ہے کہ اگر اس کے لیے تین گھنٹے بھی تاخیر ہوجائے تو مہمانوں روک کے رکھا جاتا ہے۔ یہ عام کلچر ہے کچھ لوگ یقیناً ایسا نہیں کرتے ہوں گے۔
اچھا وہ کزن والا واقعہ تو بتادیں، میں مزید تنقید ہرگز نہیں کرنے والا۔;-)

خاور، شادی کا دن خاص اور یادگار دن ہوتا ہے۔ اور زندگی میں ایک بار آتا ہے۔ اگر اس دن دلہن میک اپ نہیں کرے گی تو عام دنوں میں اور اس خاص دن میں فرق محسوس نہیں ہو گا۔ یا پھر اس کو دلہن نہیں کہا جائے گا۔ ہاں البتہ یہ الگ بات ہے کہ ہمارے ہاں بناؤ سنگھار پر کچھ زیادہ ہی توجہ دی جاتی ہے۔

تو آپ خواتین پر یہ الزام لگارہی ہیں کہ وہ عام دنوں میں میک اپ نہیں کرتیں۔ ہائیں!!!:eek:
 

ماوراء

محفلین
چلیں خاور، آپ اپنی دلہن کو میک اپ کرنے سے منع کر دینا۔
اب پتہ نہیں آپ کی دلہن ابھی آنی ہے یا آ چکی ہے۔:rolleyes:
 

خاور بلال

محفلین
چلیں خاور، آپ اپنی دلہن کو میک اپ کرنے سے منع کر دینا۔
اب پتہ نہیں آپ کی دلہن ابھی آنی ہے یا آ چکی ہے۔:rolleyes:

hamsabrm1.jpg
 
بلال بھائی ہمارے تو آرزو والے بھی کٹ گئے اور انتظار رالے بھی ان شاء اللہ ۔ گھر سے پوچھا جا رہا ہے کہ کس رنگ کا لہنگا بنوائیں، اور عجیب و غریب نام سننے کو مل رہے ہیں، جیسے شرارہ، اور غرارہ جس کا ذکر خیر اوپر بھی ہو چکا۔ میک اپ کے بارے میں‌ بلال بھائی کی بات "چڑیل کی پڑوسن" پڑھ کے بڑی ہنسی آئی۔۔ ۔۔۔۔۔
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا، یہ غرارہ شرارہ کیا بلا ہے؟ اور لہنگے اور غرارے میں کیا فرق ہے؟
 

زونی

محفلین
دلہن بننا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے۔ یہاں کافی لڑکیاں دلہن بن چکی ہیں اور کافی بننے والی ہونگی جلد ہی۔ انشاءاللہ
جن کی شادی ہو چکی ہے وہ یہ بتائیں کہ انہوں نے شادی پر کونسا اور کس رنگ کا جوڑا پہنا تھا اور جن کی شادی ہو گی۔ انہوں نے کیا سوچا ہے کہ وہ کیا بنوائینگی اور کس رنگ کا




تعبیر اچھی شئیرنگ ھے ،
میں نے تو کچھ بھی نہیں سوچا اس بارے میں لیکن مجھے لگتا ھے کہ دلہن کو سرخ اور آتشی رنگ زیادہ سوٹ کرتے ہیں۔:)
 
ہاں بھائی/ بہن
آپ نے بڑا اچھا جواب دیا ہے۔ ایک اور سوال، شادی کے دن دلہن کے چہرے پر جو مالیدہ سا لگایا جاتا ہے اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے
 

زونی

محفلین
ہاں بھائی/ بہن
آپ نے بڑا اچھا جواب دیا ہے۔ ایک اور سوال، شادی کے دن دلہن کے چہرے پر جو مالیدہ سا لگایا جاتا ہے اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے




جی میں بہن ہی ہوں ،

اور اس بقول آپ کے "ملیدے " کا زیادہ فائدہ بھی آپ لوگوں کو ہی ہوتا ھے تاکہ وقتی طور پہ آپ لوگ کسی گہرے صدمے میں جانے سے بچے رہیں ، کیا غلط کہا؟ :grin:
 

تعبیر

محفلین
میں نے بولنا شروع نہیں کیا پہلے میں بہت بولتی تھی لیکن آجکل بولنا کم کر دیا ہے:rolleyes:
اس سوال کا جواب تو میں نہیں دے سکتی سوری۔۔۔
البتہ میں نے بھی لہنگا پسند کیا تھا فیشن کا گھر سے لاسٹ ٹائم جب پاکستان گئی تھی۔۔۔ماموں کی شادی کے لیے۔۔پرپل اینڈ گرین کلر کا۔۔جو سب کو ہی بہت پسند آیا تھا۔۔ پہلے تو میں بہت پکچرز کھینچتی تھی لیکن اب اپنی بنوانی چھوڑ دی ہیں اور دوسروں کی بنانی شروع کر دی ہیں۔۔;)
ایک اور بھی ابھی کچھ عرصہ پہلے لیا ہے لیکن ابھی تک پہنا نہیں ہے کچھ دنوں بعد بھتیجے کے ہونے کی خوشی میں دعوت دیں گے اس میں پہننا ہے انشا اللہ۔۔ وہ لائٹ بلو اور لائٹ گرین سا ہے میڈ ان انڈیا۔۔

سارا آپ اسلام آباد والے فیشن کے گھر کی بات کر رہی ہیں نا :confused:

وہاں کی قیمتیں تو اسمان پر چڑھی ہوئی ہیں توبہ
آپ کو پتہ ہے وہاں کچھ سال پہلے ڈاکہ پڑا تھا اب اس لیے وہاں گارڈ کھڑے ہوتے ہیں اور کافی دکانوں کے دروازے آٹومیٹک لاک کر دیتے ہیں

آپ نے کم بولنا کیوں شروع کر دیا ہے ؟؟؟
 
Top