دلچسپ درخواستیں‌

خرد اعوان

محفلین
دلچسپ درخواستیں


ہمارے ملک کے کلرک کو عام طور پر انگریزی بس برائے نام ہی آتی ہے لیکن دفتری مجبوری کے تحت انہیں درخواستیں انگریزی میں ہی لکھنی پڑتی ہیں ۔ مختصر چھٹیوں کے لیے دی گئی چند درخواستوں کے اردو ترجمعے پیش خدمت ہیں ۔

مجھے اپنے ایک رشتے دار کی تدفین کے سلسلے میں ٹھیک بارہ بجے قبرستان پہنچنا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ میں واپس نہ آسکوں ۔ لہٰذا مجھے باقی وقت کے لیے رخصت مرحمت فرمائی جائے ۔


اپنی مالی مجبوریوں کی بنا پر مجھے گاؤں کی زمین فروخت کرنی ہے ۔ بیوی بھی ساتھ ہوگی ، اس لیے دس روز کی رخصت منظور کی جائے ۔

گاؤں میں میری ساس کا انتقال ہو گیا ہے اور چونکہ میں تمام امور میں مکمل ذمہ دار ہوں اس لیے دس روز کی رخصت منظور کی جائے ۔

میری بیوی چند روز سے شدید بیمار ہے ۔ چونکہ میں ہی اس کا اکلوتا شوہر ہوں اور گھر اور بیوی کی دیکھ بھال میری ذمہ داری ہے لہٰذا تین دن کی رخصت کا طلب گار ہوں ۔

آج کے اخبار میں آپ کی معروف کمپنی کا اشتہار نظر نواز ہوا ۔ آپ نے لکھا ہے کہ آپ کی کمپنی کو سیکریٹری ، اکاؤنٹنٹ کی اسامی کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ درخواست گزار خواہ مرد ہو یا عورت فوراً رجوع کرے ۔ گزارش ہے کہ میں ان دونوں معیار پر پورا اترتا ہوں ۔ لہٰذا میری صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرا تقرر کیا جائے ۔
شکریہ ۔
 

خرد اعوان

محفلین
آپ خاصی خوش مزاج واقع ہوئی ہیں ، یہ اتنا سارا مواد کہاں سے لاتیں ہیں ؟
وسلام

واللہ میں‌بہت خشک مزاج ہوں اسی لیے اتنا سارا مواد پڑھتی ہوں اور اپنے جیسے خشک مزاجوں کے لیے ٹائپ کرکے لگاتی ہوں‌تاکہ خشکی دماغ کی کچھ کم ہو ۔:laughing:

اخبار و رسائل سے اور کہاں سے مریخ سے ۔ ہی ہی ہی ۔ ( برا نہیں‌ماننا )
 

طالوت

محفلین
واللہ میں‌بہت خشک مزاج ہوں اسی لیے اتنا سارا مواد پڑھتی ہوں اور اپنے جیسے خشک مزاجوں کے لیے ٹائپ کرکے لگاتی ہوں‌تاکہ خشکی دماغ کی کچھ کم ہو ۔:laughing:

اخبار و رسائل سے اور کہاں سے مریخ سے ۔ ہی ہی ہی ۔ ( برا نہیں‌ماننا )

اچھی عادت ہے ، واقعی دماغ کی خشکی کم ہوتی ہے ، بات چیت کے اعتبار سے برا ماننے کی کوئی وجہ نہیں بنتی مگر "بریکٹس" میں اس جملے سے برا لگنے لگتا ہے :)
وسلام
 
سچا واقعہ ہے بی ایس سی سائنس کی ہونہارطالبہ نے درحؤاست کا اختتام یوںکیا
ایکس وائی زیڈ
عالیہ۔۔۔۔
رٹآ فیکیشن اور کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساقی۔

محفلین
خرد اعوان آپ نے اچھا لکھا۔
کچھ تو مسکراہٹ ہمارے چہرے پہ بھی رینگیں۔
دعائیں ہیں آپ کے لیئے.
 

زین

لائبریرین
جہاں تک مجھے پتہ ہے ،ظہیر بھیا (طالوت )ایسی باتیں دل پر نہیں‌لیتے ہیں‌۔ :)
 

زین

لائبریرین
سچ بتائوں ‌تو مجھے اپنا موبائل نمبر تک یاد نہیں ،گانے تو دور کی بات ہے ۔ ویسے اچھے اچھے گانے اور پرانی غزلیں سنتا رہتا ہوں‌۔ :)
 

خرد اعوان

محفلین
سچ بتائوں ‌تو مجھے اپنا موبائل نمبر تک یاد نہیں ،گانے تو دور کی بات ہے ۔ ویسے اچھے اچھے گانے اور پرانی غزلیں سنتا رہتا ہوں‌۔ :)

میں‌نے تو طالوت کے لیے لکھا تھا وہ گانا کیونکہ بقول آپ کے وہ دل پر کچھ باتین لے لیتے ہیں ۔خیر جانے دیں‌۔
 

زین

لائبریرین
اوہوووووووووو کتنی بڑی غطی ہوگئی ۔ میں لفظ "نہیں" ہی کھا گیا۔ اصل میں مجھے یہ کچھ لکھنا تھا۔ میں نے اپنے پہلے پیغام بھی تدوین کردی ہے ۔

پیغام دوبارہ پڑھ لیجئے۔
جہاں تک مجھے پتہ ہے ،ظہیر بھیا (طالوت )ایسی باتیں دل پر نہیں‌لیتے ہیں‌۔ :)
 

طالوت

محفلین
امتحانات پر دھیان دو شہزادے ، دلوں کی باتیں پھر کبھی کے لیے رکھ چھوڑو !
وسلام
 
Top