دعا دعاوں کی درخواست کے لئے یہاں پوسٹ کریں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
بے شک ہم سب کو لوٹ کر اسی کی طرف جانا ہے۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور اہل خانہ کو صبر عطا فرمائیں آمین
 
کلُ من علیھا فانٍ •••
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ••••
گورنمنٹ کالج لاہور اور پنجاب یونیورسٹی شعبۂ سوشل ورک کے مایۂ ناز پروفیسر، اور دبنگ مقرر ،
ہمارے استادِ محترم ، محسن و مربّی ، پروفیسر محمد سلیم بٹ ، طویل علالت کے بعد ، حمید لطیف ہسپتال میں ، کل شام اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون••••••••
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا

ان کی نمازِ جنازہ ، آج بروز بدھ، علی الصبح 9 بجے ، مزار حضرت ابوالمعالی، نزد لاہور ہوٹل ، لکشمی چوک، گوالمنڈی ، میں ادا کی جائے گی۔
اور ان کو قبرستان میانی صاحب میں سپردِ خدا کیا جائے گا۔
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے ۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ان کے جانے سے پہلے ہی ہوادار، کشادہ، روشن اور ٹھنڈی کر دے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ بلکہ اسے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔ روز محشر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت الفردوس میں لے جائے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوض کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے پانی پلوائے۔ آمین!
ثم آمین!
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
جو بھی آپ نے دعا دی ہیں انہیں
وہ تمام دعائیں آپ کے حق میں بھی اللہ پاک قبول فرمائے آمین
 
حضرت اسماعیل ؑ کی قربانی اللہ پاک نے دنبے کی شکل میں قبول فرمائی
اے میرے پیارے نبی ﷺ کے نواسے حسین ؑ اور اُن کے وفادار ساتھیوں تم نے تو سچ میں اپنے سروں کو قربان کردیا
اے میرے پیارے اللہ ،اِن کی قربانیوں کو اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرما کر
اِن کے آل اولاد کے دنیا اور آخرت میں درجات کو بلند فرمادے
آمین یارب العالمین
قتلِ حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اِسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
یہ اُن کو چھوڑ دیا جائےگا صرف اتنا کہنے پر کہ ہم ایمان لے آئے اور اُن کی آزمائش نہیں ہوگی اُن کا یہ گمان غلط ہے ضرور ضرور آزمائش ہوگی اور یہ امتحان کرنا ہماری سنت ہے بے شک ہم نے اُن کو بھی آزمایا جو اُن سے پہلے تھے اور موجودہ لوگوں کو بھی آزمائیں گے تاکہ اللہ تعالٰی ظاہر کردے اُن لوگوں کو جو سچے ہیں اور اُن کو بھی جو جھوٹے ہیں اللہ پاک پہلے ہی سے جانتا ہے کہ کون کیسا ہے پر لوگوں پر بھی ظاہر ہوجائے کہ کون کیسا ہے اور یہ بھی ثابت کردے کہ صرف زبانی کلامی جمع خرچ کرتے ہیں یا عملی مظاہرہ بھی کرتے ہیں ۔ یہ اللہ کی حکمت ہے کہ تاکہ ظاہر ہوجائے کہ کون اُس کی راہ میں ثابت قدم رہتے ہیں۔
اللہ پاک کمی بیشی معاف فرمائے آمین
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
 
آخری تدوین:
Top