تاسف دعائے صحتیابی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
میں اپنے تمام دوست و احباب کا فرداً فرداً شکر گذار ہوں کہ آپ سب نے میرے ساتھ محبت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعائے خیر کی اور مجھے تقویت بخشی ۔ پردیس میں انساں ہو وہ بھی تنہا ۔۔۔۔ اس قسم کی بمیاریاں اور خدشات بہت تنگ کرتے ہیں ۔ اللہ سے دعا ہے کہ مجھ پر مذید رحم فرمائے ۔ کہ کل رات سے قلب کو یقین ہوچلا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوگی ۔
ایک بات کی تصحیح کردوں کہ میں‌ نے غلطی سے " مسوڑا " لکھ دیا ہے ۔ جب کہ تکلیف یا بیماری "رخسار " یا گال میں ہے ۔ کیونکہ دانت کا وہ حصہ جو گال کی طرف ہوتا ہے ۔ وہیں سے اس کی کاٹ سے یہ انفیکشن ہوا ۔ اب سارے رخسار میں اندر سے تکلیف ہے ۔ دانت جہاں سے نکلا تھا ۔ وہ حصہ تو ٹھیک ہو گیا ہے مگر اس جگہ کی " Nerve " بھی صحیح نہیں ہوئی ہے ۔ خیر وہ ایک الگ مسئلہ ہے ۔ امید ہے آپ میرے لیئے دعائے خیر اور دعائے صحتیابی فرماتے رہیں گے ۔ اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے ۔ اپنی امان میں رکھے اور ہر بیماری اور مصبیت سے بچائے ۔ آمین
 

محسن حجازی

محفلین
ظفری بھائي خیریت سے مطلع کرنے کا بہت شکریہ۔ اللہ جلد از جلد شفایاب فرمائے۔ کافی عرصہ ہوا آپ سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انشااللہ انفیکشن ٹھیک ہو جائے گی۔
 

تیشہ

محفلین
:chatterbox: لاپرواہی کی بھی حد ہوتی ہے ظفری ۔ جب کب سے دانت گا ل میں چھبُ رہا تھاا تو کیوں دانت ہی نکلوا دیا :idontknow: ڈاکٹر کیسے نا نکلاتا؟ اب جب تکلیف حد سے بڑھی تو انفیکشن تو ہوگئی ناں ۔
ذمے دار کون ؟؟؟
اے آر وائی ٹی ۔ وی پے جائیے۔۔ شو کا نام ہے ۔۔ ذمے دار کون؟؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top