دعائیں

قمر

محفلین
السلام علیکم
یہاں پر میں کوشش کروں گا کہ قرآن اور حدیث سے مسنون دعائیں پیش کروں-
چلیں بسم اللہ کرتے ہیں-
((اللھم احسن عاقبتنا فی الامور کلھا ، و اجرنا من خزی الدنیا و عذاب الاخرتہ))
احمد4 /181
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ قمر۔

اگر آپ ساتھ اردو ترجمہ فراہم کرسکیں تو بہتر ہوگا۔
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ۔
اگر اردو ترجمے ساتھ ان دعاؤں کے مواقع بھی بتا دیں تو مہربانی ہوگی۔ رسول کریم ؐ نے کونسی دعا کب پڑھی اور تعلیم فرمائی۔
 

جیہ

لائبریرین
جزاک اللہ

مگر کیا ہی خوب ہو کہ جہاں تک ہو سکے اعراب کا التزام کیا جائے تاکہ پڑھنے میں آسانی ہو
 

دوست

محفلین
جی یہ بھی ٹھیک ہے مگر ایک دعا کے بعد ہمارے نئے دوست کہیں‌ نظر نہیں‌ آرہے
 

قمر

محفلین
السلام علیکم
شکریہ آپ سب کی حوصلہ افزائی کا- آپ سب کی نظر انشا اللہ ترجمہ ، اعراب اور مواقعوں کا بھی اندراج ہو گا-
میں ایک سے زیادہ دعائیں پوسٹ کر سکتا ہوں لیکن آپ پہلی دعا تو سنائیں :)
اور شاکر بھائی ذرا غور کریں کے میں آُپ سے کچھ دن پرانا ہوں :lol:
 

قمر

محفلین
((اللَّھم احسن عاقبتنا فی الامور کلھا ، و اجرنا من خزی الدنیا و عذاب الاخرتہ))
اے ھمارے رب ھمارے سارے معاملات کا انجام احسن کر دے اور ہمیں دنیا کی رسوائی سے اور آخرت کے عذاب سے بچا لے-
یہ کسی خاص موقع کی دعا نہیں ہے- نماز یا جب دعا کریں پڑھ لیں-
نیبل بھائی اور ذکریا بھائی اعراب لگانے میں ‌کچھ مسائل ہیں
جزم کیسے لگائیں
اگر ایک لفظ پر دو اعراب ہوں تو وہ بھی نہیں پڑےجاتے-‌
 
Top