دس برس کی الفت

عجیب بات ہے کہ دس برس تمام ہوئے اور ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے جب ہم محفل کا حصہ بنے تھے۔ آج دس برس بعد مجھے اپنی زندگی پر وہ ان مٹ نقوش نمایاں نظر آتے ہیں جو اردو محفل نے ایک دہائی قبل مرتب کیے تھے۔ ان میں وہ ہم مزاج و ہم مشرب دوست نمایاں ترین ہیں جن کی مزاج آشنائی پر اس طویل مدت میں آنچ تک نہیں آئی۔
 
مجھے یاد پڑتا ہے کہ اردو محفل پر ہی کسی لڑی میں تفصیلا اردو محفل تک پہنچنے کا حال لکھ چکا ہوں۔ قند مکرر کے طور پر مختصرا پھر لکھتا ہوں:
لڑکپن کا عالم تھا، کالج میں ٹیبل ٹینس ٹیم کا کپتان تھا سو میں اپنی مہارت پر نازاں تھا۔کسی سے شرط لگی تو کہا کہ جو میں ہارا تو جو تم کہو۔ اور ہار گیا۔ جیتنے والے کو مارے خوشی کے جو سمجھ نہ آیا کہ کیا تقاضا کرے تو اس نے کہا ایک ماہ فیس بک چھوڑ دو۔پاس عہد کی غیرت پر مان تو لیا پر سوشل میڈیا کی ہڑک نے چین نہ لینے دیا۔ نویں جماعت سے خود کو شاعر گردانتا تھا، اس لیے جب اردو محفل پر نظر پڑی تو اس کا گرویدہ ہو گیا۔
آپ نے یہ تو بتایا ہی نہیں کہ اردو محفل تک رسائی کیسے ہوئی تھی؟
 

صابرہ امین

لائبریرین
زبردست۔ ۔!!اللہ آپ کى وابستگى برقرار رکھے۔ شاعرى کى جتنى سمجھ، رہنمائى اور مسلسل ہمت افزائى اردو محفل نے نو آموز شاعروں کو دى ہے اس کا کوئى ثانى نہيں۔
 
Top