دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

شزہ مغل

محفلین
احمد بھائی صفحات کی تعداد تو ہم نے اپنے ایک اندازے سے ہی تین سو متعین کی ہے۔ صفحے کا سائز اے فور (کم و بیش) اور فونٹ سائز 13 سے 14 کے درمیان ہوگا۔ اگر تین سو صفحات ہوجاتے ہیں تو اس میں شاعری اور اس سے متعلقہ مضامین کو ایک اندازے کے مطابق کوئی تیس سے چالیس صفحات میسر آسکتے ہیں۔ اس میں کمی بیشی ہوسکتی ہے۔ یہ صرف ایک اندازہ ہے کیونکہ ہمیں ان کاموں کا کوئی بھی تجربہ نہیں، اس لئے ابھی فوکس صرف بہترین مواد کے منتخب کرنے پر ہے کہ جب مواد منتخب ہوگا تو پھر وہ منتخب مواد ادارت کے دوران بھی مزید چھلنی سے گزرے گا۔ اس وقت جو مواد ادارت سے فلٹر ہو کر اشاعت کے لئے فائنل ہوگا اس کو دیکھا جائے گا کہ وہ سوونئیر کے کتنے صفحات بنتے ہیں۔ اگر تو تین سو سے کم بنے تو امید ہے کہ سبھی شائع ہوجائے گا ورنہ پھر شائد مزید کانٹ چھانٹ ہو۔ لیکن ایک بات ظاہر ہے کہ جتنا مواد اشاعت میں شامل ہوگا اس سے کم از تین چار گنا زیادہ تو آپ لوگوں نے منتخب کرکے دینا ہوگا تاکہ ادارت کے دوران مزید بہتر سے بہترین کا انتخاب ہو۔
صفحے کا سائز اے 4 ہی مناسب رہے گا۔ اور فونٹ سائز 14۔
فونٹ سٹائل تو نستعلیق ہی ہو گا یقینا"
 
اس کے نام کے بارے میں تو بعد میں بات کر لیں گے، لیکن کانفرینس کے اختتام پر ہوٹل سے چیک آؤٹ کر کے اپنے شہر واپس جانے کی تیاری ہو رہی ہے تو کہیں سے "توشہ محفل" کا نام ذہن میں گونجا،سوچا یہاں لکھ دیتے ہیں ورنہ بھول جائیں گے۔ :) :) :)
 
رانا

بہت عمدہ نام ہے سعود بھائی۔:) آپ کا یہ مراسلہ مجھے امید ہے کہ تمام ٹیم ممبرز کے لئے مہمیز کا کام دے گا اور ان میں ایک نیا ولولہ اور عزم پیدا ہوگا۔:)
جزاک اللہ۔
 
شزہ مغل

محفلین
اس کے نام کے بارے میں تو بعد میں بات کر لیں گے، لیکن کانفرینس کے اختتام پر ہوٹل سے چیک آؤٹ کر کے اپنے شہر واپس جانے کی تیاری ہو رہی ہے تو کہیں سے "توشہ محفل" کا نام ذہن میں گونجا،سوچا یہاں لکھ دیتے ہیں ورنہ بھول جائیں گے۔ :) :) :)
بھیا اس کا مطلب بھی بتا دیجیئے۔
 
فلسفہ اور تاریخ پر کچھ مختص کیا جا رہا ہے کہ نہیں۔

میں دو تین زمروں میں دلچسپی رکھتا ہوں ، ایک تو آپ کا تجویز کردہ اسلامی سیکشن ۔
فلسفہ اور تاریخ
اردو کمپیوٹنگ
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
فلسفہ اور تاریخ پر کچھ مختص کیا جا رہا ہے کہ نہیں۔

میں دو تین زمروں میں دلچسپی رکھتا ہوں ، ایک تو آپ کا تجویز کردہ اسلامی سیکشن ۔
فلسفہ اور تاریخ
اردو کمپیوٹنگ
السلام علیکم .....محب بھیا اسلامک سیکشن کے بارے میں اک تعارف اور اب تک جو تھریڈزاس سیکشن میں کھل چکے ہیں ان کا خلاصہ لکھنا ہے
 
ماہی احمد

لائبریرین
فلسفہ اور تاریخ پر کچھ مختص کیا جا رہا ہے کہ نہیں۔

میں دو تین زمروں میں دلچسپی رکھتا ہوں ، ایک تو آپ کا تجویز کردہ اسلامی سیکشن ۔
فلسفہ اور تاریخ
اردو کمپیوٹنگ
اردو کمپیوٹنگ کے لئیے ابھی تک کوئی سامنے نہیں آیا، آپ ہینڈل کریں گے اس سیکشن کو؟
 
رانا

محفلین
کتنا اور کس نوعیت کا کام ہے ؟
السلام علیکم .....محب بھیا اسلامک سیکشن کے بارے میں اک تعارف اور اب تک جو تھریڈزاس سیکشن میں کھل چکے ہیں ان کا خلاصہ لکھنا ہے
سب سے پہلے گذشتہ دس سال کے بہترین تھریڈز منتخب کرنے ہیں۔ تھریڈز کی تعداد آپ پر منحصر ہے کہ آپ کو کون کون سے تھریڈز بہترین لگتے ہیں، جس تھریڈ کا مضمون آپ سمجھیں کہ یہ کوئی خاص دلچسپ یا معلوماتی نہیں ہے یا بہت ہی عمومی نوعیت کا ہے، اسے چھوڑ دیں۔ ایسے تھریڈز بھی چھوڑ دینے ہیں جو کسی محفلین کی اپنی تحریر نہیں ہے بلکہ کہیں سے کاپی پیسٹ کیا گیا مضمون ہے۔ پھر جو بہترین مضامین پر مشتمل تھریڈز آپ منتخب کریں گی ان منتخب کردہ تھریڈز کے مضمون کو آپ نے ایک ورڈ فائل میں محفوظ کردینا ہے۔ ہر مضمون کی الگ ورڈ فائل بنے گی۔ ورڈ فائل میں سب سے اوپر اس تھریڈ کا عنوان اور اس کا لنک ضرور شامل کرنا ہے۔ یہ تو ہوگیا آپ کا مضمون جو تھریڈ کے عنوان کے مطابق ہوگا۔
یہاں ایک تھریڈ پر آپ کا کام ختم ہوجائے گا۔ البتہ ایک صورت ہے کہ اس مضمون پر مزید کام کرنا پڑے۔ وہ صورت یہ ہے کہ اگر اس تھریڈ کے مضمون پر محفلین نے بحث بھی کی ہے تو ان میں سے صرف ان محفلین کے مراسلے منتخب کرلیں جنہوں نے علمی نوعیت کی گفتگو کی ہے۔ جذباتی قسم کے، غیر معقولی اور عدم استدلال پر مبنی مراسلے چھوڑ دیں۔ اب ان منتخب کردہ مراسلوں کو آپ دو طرح سے مضمون میں شامل کرسکتی ہیں۔ ایک تو وہی صورت ہے جو پہلے دھاگوں میں بیان ہوچکی ہے کہ آپ ان مراسلوں کو بطور خلاصہ اس طرح مضمون کا حصہ بنادیں کہ بے ربط معلوم نہ ہو۔ مثلا مضمون میں کوئی پوائنٹ پیش کیا گیا ہے۔ بعد کے مراسلوں میں کسی محفلین نے اس پوائنٹ پر بحث کی ہے۔ تو مضمون میں اس پوائنٹ کے بعد یہ بیان کیا جاسکتا ہے اس پوائنٹ پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے اور اسکا یہ جواب دیا جاتا ہے وغیرہ۔ دوسرا طریقہ ان مراسلوں کو مضمون میں شامل کرنے کا یہ ہے کہ ورڈ فائل میں مضمون کے آخر میں ایک ہیڈنگ بعنوان "مضمون پر محفلین کی گفتگو" کے نیچے وہ تمام مراسلے جن میں کچھ علمی اور استدلال کے رنگ میں گفتگو کی گئ ہے، کچھ نوک پلک سنوار کر شامل کردیں محفلین کے نام کے ساتھ۔ مضمون کی نوعیت اور بعد کے مراسلوں کی گفتگو کا معیار دیکھ کر آپ فیصلہ کرلیجئے گا کہ بعد کے مراسلوں کو بطور خلاصہ مضمون کا حصہ بنادیا جائے یا آخر میں محفلین کی گفتگو کے عنوان سے شامل کردیا جائے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سب سے پہلے گذشتہ دس سال کے بہترین تھریڈز منتخب کرنے ہیں۔ تھریڈز کی تعداد آپ پر منحصر ہے کہ آپ کو کون کون سے تھریڈز بہترین لگتے ہیں، جس تھریڈ کا مضمون آپ سمجھیں کہ یہ کوئی خاص دلچسپ یا معلوماتی نہیں ہے یا بہت ہی عمومی نوعیت کا ہے، اسے چھوڑ دیں۔ ایسے تھریڈز بھی چھوڑ دینے ہیں جو کسی محفلین کی اپنی تحریر نہیں ہے بلکہ کہیں سے کاپی پیسٹ کیا گیا مضمون ہے۔ پھر جو بہترین مضامین پر مشتمل تھریڈز آپ منتخب کریں گی ان منتخب کردہ تھریڈز کے مضمون کو آپ نے ایک ورڈ فائل میں محفوظ کردینا ہے۔ ہر مضمون کی الگ ورڈ فائل بنے گی۔ ورڈ فائل میں سب سے اوپر اس تھریڈ کا عنوان اور اس کا لنک ضرور شامل کرنا ہے۔ یہ تو ہوگیا آپ کا مضمون جو تھریڈ کے عنوان کے مطابق ہوگا۔ غالبا آپ کی مراد یہی تھی۔
یہاں ایک تھریڈ پر آپ کا کام ختم ہوجائے گا۔ البتہ ایک صورت ہے کہ اس مضمون پر مزید کام کرنا پڑے۔ وہ صورت یہ ہے کہ اگر اس تھریڈ کے مضمون پر محفلین نے بحث بھی کی ہے تو ان میں سے صرف ان محفلین کے مراسلے منتخب کرلیں جنہوں نے علمی نوعیت کی گفتگو کی ہے۔ جذباتی قسم کے، غیر معقولی اور عدم استدلال پر مبنی مراسلے چھوڑ دیں۔ اب ان منتخب کردہ مراسلوں کو آپ دو طرح سے مضمون میں شامل کرسکتی ہیں۔ ایک تو وہی صورت ہے جو پہلے دھاگوں میں بیان ہوچکی ہے کہ آپ ان مراسلوں کو بطور خلاصہ اس طرح مضمون کا حصہ بنادیں کہ بے ربط معلوم نہ ہو۔ مثلا مضمون میں کوئی پوائنٹ پیش کیا گیا ہے۔ بعد کے مراسلوں میں کسی محفلین نے اس پوائنٹ پر بحث کی ہے۔ تو مضمون میں اس پوائنٹ کے بعد یہ بیان کیا جاسکتا ہے اس پوائنٹ پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے اور اسکا یہ جواب دیا جاتا ہے وغیرہ۔ دوسرا طریقہ ان مراسلوں کو مضمون میں شامل کرنے کا یہ ہے کہ ورڈ فائل میں مضمون کے آخر میں ایک ہیڈنگ بعنوان "مضمون پر محفلین کی گفتگو" کے نیچے وہ تمام مراسلے جن میں کچھ علمی اور استدلال کے رنگ میں گفتگو کی گئ ہے، کچھ نوک پلک سنوار کر شامل کردیں محفلین کے نام کے ساتھ۔ مضمون کی نوعیت اور بعد کے مراسلوں کی گفتگو کا معیار دیکھ کر آپ فیصلہ کرلیجئے گا کہ بعد کے مراسلوں کو بطور خلاصہ مضمون کا حصہ بنادیا جائے یا آخر میں محفلین کی گفتگو کے عنوان سے شامل کردیا جائے۔
جی بھیا ایسا ہی ہوگا
 
رانا

محفلین
فلسفہ اور تاریخ پر کچھ مختص کیا جا رہا ہے کہ نہیں۔
میں دو تین زمروں میں دلچسپی رکھتا ہوں ، ایک تو آپ کا تجویز کردہ اسلامی سیکشن ۔
فلسفہ اور تاریخ
اردو کمپیوٹنگ
میں مختلف سیکشن کے لیے کچھ مواد مہیا کرنے کے لیے تیار ہوں مگر میری نظر میں ایک یا زائد لوگ ہونے چاہیے ایک سیکشن پر۔

محب علوی بھائی فلسفہ کا تو ہمارے زہن میں نہیں تھا۔ البتہ تاریخ کا مطالعہ کے نام سے ایک زمرہ ہے جس کے لئے کوئی سامنے نہیں آیا تھا تو خاکسار نے اپنے ذمہ لے لیا تھا۔ اگر فلسفہ پر آپ کی نظر میں محفل پر کوئی عمدہ تحاریر ہوں تو انہیں منتخب کرلیں بشرطیکہ محفلین کی اپنی تحریر یا گفتگو پر مبنی ہو۔
آپ کی اس بات سو فیصد متفق ہیں کہ ہر سیکشن میں ایک سے زائد لوگ ہونے چاہییں کیونکہ گذشتہ دس سال کے دھاگے کھنگالنا ایک محنت طلب کام ہے۔ اس لئے بعض زمروں میں تو ہم نے خود ہی دو محفلین کو ذمہ داری دی ہے اور بعض زمروں میں محفلین نے خود ہی رضاکارانہ طور پر ساتھ دینے کی حامی بھرلی۔
اسلامک سیکشن اور اردو کمپیوٹنگ دونوں ہی اہم شعبے ہیں۔
آپ اسلامک سیکشن میں قرۃ العین بہنا کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنالیں اور دونوں اس پر کام شروع کردیں۔
رہ گیا اردو کمپیوٹنگ کا زمرہ۔ تو آپ کی اس میں دلچسپی بھی ہے اور ہمارے پاس اس زمرے کے لئے ابھی تک کوئی نام بھی سامنے نہیں آیا۔ اس لئے بڑی خوشی ہوگی اگر آپ اس میں بھی وقت دے سکیں۔ لیکن یہ تمام تر آپ کی صوابدید پر ہوگا کہ اگر تو آپ سمجھیں کہ اسلامک سیکشن کے ساتھ آپ اس زمرے میں بھی وقت دے سکیں گے تو اس سے اچھی بات کیا ہوگی۔ لیکن اگر دو زمروں کے لئے وقت نکالنا مشکل ہو تو پھر دونوں میں سے آپ جس پر کام شروع کرنا چاہیں کردیں۔

اردو کمپیوٹنگ کے کام کے حوالے سے کچھ ذکر کردینا مناسب ہوگا تاکہ آپ یا کوئی اور محفلین جو بھی اس میں دلچسپی رکھیں تو کام کی نوعیت ان کے علم میں آجائے۔ اس زمرے کے لئے جو ہم نے سوچا ہے وہ یہ کہ، ایک مضمون تیار کرنا ہے جس میں اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے اہم پروجیکٹس اور سافٹ وئیرز اور مفید گفتگو کا ذکر کیا جائے۔ مثلا اہم سافٹ وئیرز میں ابرار بھائی کے پاک ان پیج کنورٹر، پاک ورڈ فائنڈر، پاک قرآن ان ورڈ ایڈان، پھر نبیل بھائی کے اردو ویب ایڈیٹر وغیرہ کا تذکرہ کیا جاسکتا ہے بمعہ کچھ تفصیل کے۔ پھر اردو کمپیوٹنگ کے لئے کچھ اچھے ٹیوٹوریل بھی محفل پر لکھے گئے تھے ان کا مضمون میں مختصر تعارف کے رنگ میں ذکر کیا جاسکتا ہے۔ مثلا جیہ کا ٹیوٹوریل کہ اپنا صوتی کی بورڈ خود بنائیے یا اردو بلاگنگ پر ٹیوٹوریل وغیرہ۔ ان سب پر ایک ایک یا دو دو پیراگراف پر مشتمل تعارف مضمون میں شامل کردیا جائے۔ پھر اردو او سی آر کے امکان پر محفل پر کافی مفید گفتگو ہوتی رہی ہے اس کا خلاصہ ایک دو پیراگراف کی شکل میں مضمون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے وغیرہ۔ یعنی جو بھی مفید چیز اردو کمپیوٹنگ کے لئے اس زمرے سے ملے اس کو مضمون میں شامل کرلیا جائے۔ اگر کہیں کسی اہم چیز پر الگ مضمون کی ضرورت محسوس ہو تو ایک سے زائد مضامین بھی لکھے جاسکتے ہیں۔ مختصر یہ کہ اردو محفل کے پلیٹ فارم سے اردو کمپیوٹنگ کے لئے جو بھی قابل ذکر مساعی ہوئی ہے وہ سوونیر کا حصہ بن جائے۔
سوائے فونٹ ڈیویلپمنٹ کے۔ کیونکہ اس پر عارف کریم، متلاشی، اور سعد بھائی کام کررہے ہیں۔
 
Top