بالکل بھی بور نہیں ہوا۔ اچھا جا رہا ہے۔

خنجراب کے راستے میں کئی گلیشیئر آتے ہیں وہاں نہیں رکے؟

عطا آباد جھیل بھی دکھائی نہیں دی

تاخیر کے لئے معذرت اب تو شائد بور ہو ہی گئے ہوں۔
نہیں گلیشئیرز پر نہیں رُکے
عطا آباد جھیل پر واپسی پر رُکے تھے اسکی تصاویر آگے آئینگی۔۔


منتظر

بس اک ذرا سا اور۔۔

اور جوکووچ کا سوگ؟

نیوٹرل است ۔
تاہم فائنل دیکھنے کا لطف آئے گا۔۔
 
گرچہ ہم پہلے آگے نکل چُکے ہیں لیکن اب دوبارہ دیکھی تو یہ فوٹو اچھی تو سوچا شئیر کی جائے۔
نیشنل پارک خنجراب میں داخل ہوتے ہوئے۔۔

35163717906_0ff87ccb04_c.jpg
 
گاڑی روک کی تصاویر لینے کی کوشش کی تو جانب بُرا مان گئے۔ حالانکہ وہ ہم سے کافی گہرائی میں تھے لیکن پھر بھی فوراً دوڑ نکلے۔۔
35038575282_974ff894fa_c.jpg
 
ارادہ تو تھا کہ نیچے جا کر قریب سے تصاویر لی جائیں۔ لیکن یہ بے رُخی دیکھ ہم نے محض کیمرے کے اینگل کو ہی قریب کر کے تصویر کھینپنے پر اکتفا کیا۔۔

35073590521_98f310eb98_c.jpg


35073558791_66d89d9319_c.jpg
 
لیں جی بالآخر ہم خنجراب پاس پہنچ ہی گئے۔ سب سے پہلے ملاحظہ ہو دُنیا کی بُلند ترین اے ٹی مشین ۔۔ اسمیں غالباً خاکی والے اپنی تنخواہ دیکھتے ہونگے منتقل ہوئی یا نہیں۔۔
34906582821_f55aae05cc_c.jpg
 
پاس کے دائیں طرف یہ بورڈ
34817381610_b667ca5756_c.jpg


اور داہنی طرف یہ بورڈ تھا۔ آپ ساتھ میں ہنڈا 125 بھی دیکھ سکتے ہیں وہ بھی بغیر نمبر پلیٹ کے۔

35203976395_142f5f110c_c.jpg


یاز بھائی ان پر افادیت و اہمیت و مقصدیت پر روشنی ڈالیں ذرا۔۔
 
درے پر پہنچے تو درجہ حرارت تقریبآ صفر تھا۔ ہوا کا دباؤ کافی کم ہونے کی وجہ سے مجھے اُترتے ہی سانس لینے میں کچھ دشواری پیش آئی۔ جب میں وہاں کھڑے فوجی بھائی سے مصافحہ کرنے گیا تو انہوں نے یہ بات بھانپ لی اور کہا کہ جلد از جلد واپس چلے جائیں اگر زیادہ تکلیف ہو رہی ہے۔
بہرکیف کچھ دیر کے بعد موسم سے موافقت ہو گئی اور پھر ایدھر اُدھر کی منظر کشی کرنے کی کوشش کی گئی۔۔
35073839311_ef02e23de5_c.jpg
 
Top