درود و سلام اس شہ انبیاء پر اتارا ہے قرآن جس پر خدا نے

درود و سلام اس شہ انبیاء پر اتارا ہے قرآن جس پر خدا نے​
وہ قرآں کہ جس کی بلیغ آیتیں ہیں خفی و جلی حکمتوں کے خزانے​
کتاب مبیں جس کو روح الامیں خاتم المرسلیں کی طرف لے کے آئے​
وہ وحی الہی کہ جس کی حفاظت کا ذمہ لیا آپ رب علا نے​
جو بندوں کی جانب پیام ھدی ہے ، جو رحمت نصیحت ہدایت شفا ہے​
وہ منشور آخر جسے روح سمجھے ، جسے قلب جانے جسے ذہن مانے​
کھلے جس کی ترتیل سے ہم پہ عقدے زمان و مکاں کے وراء الوراء کے​
ہوئے جس کی تنزیل سے ہم پہ روشن ازل سے ابد تک کے سارے زمانے​
وہ مجموعہ خیر روشن صحیفہ بٹھایا ہے اسلام کا جس نے سکہ​
سکھایا ادب جس نے خیر الوری کا سکھایا ادب جس نے خیر الوری کا​
درود و سلام اس شہ انبیاء پر اتارا ہے قرآن جس پر خدا نے​
وہ قرآں کہ جس کی بلیغ آیتیں ہیں خفی و جلی حکمتوں کے خزانے​
 
Top