درست رموز اوقاف کی پہچان

انتہا

محفلین
یہ شاہین اثر اقبال صاحب کی ایک حمد ہے، اس میں درج ذیل جگہوں پر درست رموز اوقاف کی پہچان مطلوب ہے:
یہ بادِ صبا کون چلاتا ہے،؟! مرا رب،؟!
گلشن میں کلی کون کھلاتا ہے،؟! مرا رب،؟!
مکھی کو بھلا شہد بنانے کا سلیقہ
تم خود ہی کہو کون سکھاتا ہے،؟! مرا رب،؟!
برساتا ہے بادل کو بھلا کون زمیں پر،؟!
گل بوٹے کہو کون اگاتا ہے،؟! مرا رب،؟!
خوشحال کو خوشحال کیا کس نے بتاؤ،؟!
غمگین کا غم کون مٹاتا ہے،؟! مرا رب،؟!
مانا! وہ سما سکتا نہیں ارض وسما میں
پر ٹوٹے ہوئے دل میں سماتا ہے،؟! مرا رب،؟!
اک پردۂ شب کون گراتا ہے سرِ شام
سورج کا دیا کون جلاتا ہے،؟! مرا رب،؟!
صحرا کو مزین وہ بناتا ہے جبل سے
گلشن کو بھی پھولوں سے سجاتا ہے، مرا رب،؟!
خود کھانے سے پینے سے مبراومنزہ
گو سب کو کھلاتا ہے پلاتا ہے، مرا رب،؟!
ہے کون جو حاکم ہے، بلا شرکت غیرے
یہ نظم جہاں کون چلاتا ہے،؟! مرا رب،؟!
ستار ہے عاصی کو وہ رسوا نہیں کرتا
بندے کے معائب کو چھپاتا ہے مرا رب،؟!
ولیوں سے کبھی خالی نہیں رہتی ہے دنیا
اک جائے تو دوجے کو بٹھاتا ہے مرا رب،؟!
آخر میں کسی اور سے فریاد کروں کیوں؟
جب رازق ووہاب ہے داتا ہے مرا رب،؟!
محترم الف عین صاحب، جناب فاتح صاحب اور دیگر اہل علم سے توجہ کی گزارش ہے
 

الف عین

لائبریرین
میرے نزدیک

ہ بادِ صبا کون چلاتا ہے،؟ مرا رب
گلشن میں کلی کون کھلاتا ہے؟ مرا رب

مکھی کو بھلا شہد بنانے کا سلیقہ
تم خود ہی کہو کون سکھاتا ہے؟ مرا رب
برساتا ہے بادل کو بھلا کون زمیں پر؟
گل بوٹے کہو کون اگاتا ہے؟ مرا رب
خوشحال کو خوشحال کیا کس نے بتاؤ؟
غمگین کا غم کون مٹاتا ہے؟ مرا رب
مانا! وہ سما سکتا نہیں ارض وسما میں
پر ٹوٹے ہوئے دل میں سماتا ہے؟ مرا رب
اک پردۂ شب کون گراتا ہے سرِ شام؟
سورج کا دیا کون جلاتا ہے،؟ مرا رب
صحرا کو مزین وہ بناتا ہے جبل سے
گلشن کو بھی پھولوں سے سجاتا ہے مرا رب
خود کھانے سے پینے سے مبراومنزہ
گو سب کو کھلاتا ہے پلاتا ہے مرا رب
ہے کون جو حاکم ہے، بلا شرکت غیرے
یہ نظم جہاں کون چلاتا ہے؟ مرا رب
ستار ہے عاصی کو وہ رسوا نہیں کرتا
بندے کے معائب کو چھپاتا ہے مرا رب
ولیوں سے کبھی خالی نہیں رہتی ہے دنیا
اک جائے تو دوجے کو بٹھاتا ہے مرا رب
آخر میں کسی اور سے فریاد کروں کیوں؟
جب رازق ووہاب ہے داتا ہے مرا رب
 
Top