درد کی دوا کا تجربہ: 90 میں سے ایک شخص کا ’دماغ مردہ‘

arifkarim

معطل
درد کی دوا کا تجربہ: 90 میں سے ایک شخص کا ’دماغ مردہ‘

160115210858_france_minister_health_640x360_reuters_nocredit.jpg

فرانس میں درد کی ایک نئی دوا کے تجرباتی استعمال نے ایک شخص کے دماغ کو مردہ کردیا ہے تاہم دواساز کمپنی کا اصرار ہے کہ اس نے تمام بین الاقوامی ضابطوں کو مدِنظر رکھا تھا۔
فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ شمال مغربی فرانس میں واقع حکومت سے منظور شدہ ایک نجی لیبارٹری میں بعض لوگوں پر بھنگ والی گولی کا آزمائشی استعمال کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اس دوا کے تجربے کو روک دیا گیا ہے۔
تجربے میں کل 90 لوگوں کو شامل کیا تھا۔
رینیس کے ہسپتال میں موجود نیورولوجسٹ گائلز ایڈن کا کہنا ہے کہ اس دوا کا کوئی تریاق معلوم نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زیرِ علاج پانچ میں سے تین مریضوں کے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

151111094938_brain_workings_640x360_spl_nocredit.jpg

رپورٹس کے مطابق یہ دوا بھنگ سے بنی ہے اور وزارتِ صحت نے اسے مسترد کیا تھا۔
یہ دوا پرتگالی کمپنی بی ایل نے تیار کی ہے۔
جن لوگوں نے اس دوا کے تجربے کے لیے اپنی خدمات پیش کی تھی انھیں دوبارہ بلایا گیا ہے جبکہ پروسیکیوٹر کے دفتر میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملک کی وزیرِ صحت میریسول تورینی نے اس واقعے تہہ تک پہنچنے کا وعدہ کیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تجربے میں شامل افراد کی زندگی کو بے رحمانہ طریقے سے درہم برہم کردیا ہے۔
خیال رہے کہ کسی بھی دوا کی آزمائش کے تین مرحلے ہوتے ہیں اور ابتدا میں کم سے کم افراد کو اس کے لیے چنا جاتا ہے۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ دوا کی آزمائش کا پہلا مرحلہ جاری تھا جسے روک دیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں ہر طبی آزمائشوں ہزاروں افراد حصہ لیتے ہیں تاہم اس قسم کے واقعات بہت ہی کم پیش آتے ہیں۔
ماخذ
 
زیک

مسافر
نیم حکیم خطرہ جان کے مصداق اس کیس کو ڈارون ایوارڈز کیلئے نامزد کر دینا چاہئے
زیک سید ذیشان قیصرانی

یہ کیس ڈارون ایوارڈ کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Darwin_Awards
The Darwin Awards are a tongue-in-cheek honor, originating in Usenet newsgroup discussions circa 1985. They recognize individuals who have supposedly contributed to human evolution by selecting themselves out of the gene pool via deathor sterilization by their own actions
 
arifkarim

معطل
اسکا کیا مطلب ہوا؟
selecting themselves out of the gene pool via deathor sterilization by their own actions
کلینکل ٹرائیل کیلئے اپنے آپ کو خود نہیں پیش کیا جاتا کسی مالی امداد کے لالچ میں؟ ایک اور کلینکل ٹرائل آرگنائزیشن کے مطابق وہ شاملین کو 300 سے 7000 پاؤنڈ دیتی ہے:
Participants who take part in clinical research studies at Simbec receive a generous inconvenience payment which can range from £300 to £7,000.
http://www.simbec.com/volunteers/learning-center/clinical-trial-process
 
سید ذیشان

محفلین

ڈارون ایوارڈ تب لاگو ہوتا ہے جب کوئی اپنے احمق پن کی وجہ سے خود کو ہی ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے، مثلاً سیلفی لیتے وقت ٹرین کے نیچے آ جانا۔

اس کیس میں یہ لاگو نہیں ہوتا ہے کہ انسانوں پر دواؤں کا تجرہ کافی مراحل سے گذر کر کیا جاتا ہے۔ لیکن سائڈ ایفیکٹس کا خطرہ تو ہر صورت میں رہتا ہی ہے۔
 
arifkarim

معطل
اس کیس میں یہ لاگو نہیں ہوتا ہے کہ انسانوں پر دواؤں کا تجرہ کافی مراحل سے گذر کر کیا جاتا ہے۔ لیکن سائڈ ایفیکٹس کا خطرہ تو ہر صورت میں رہتا ہی ہے۔
آپ کی بات درست ہے۔ پر میں اس کلینکل ٹرائل کو ایک حماقت ہی تصور کرتا ہوں خاص کر جب تجربہ کار ڈاکٹر اس کا اس طرح سد باب کریں:
She said there is no known antidote for the drug.

ویسے یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ 1951 میں سی آئی اے نے ایک اور فرانسیسی قصبہ پر اسی قسم کا تجربہ کیا تھااور نتائج خاصے سنگین نکلے تھے۔

قیصرانی

لائبریرین

فرخ

محفلین
اگر یہ دوا کامیاب ہوجاتی تو اسلام آباد اور روالپینڈی کے لوگوں کو کے ایک اور کاروبار ہاتھ لگ جاتا جس میں منافع ہی منافع تھا۔۔۔
 
Top