درخواست ہے

ایک مطلع اور مقطع ، اس کی تقطیع مطلوب ہے عروض ڈاٹ کام سے مطلع کی ذیل میں درج تقطیع حاصل ہوئی ہے ماہرین سے رائے کی درخواست ہے

صدیاں گزر گئی ہیں یہ احساں کرے کوئی
آرایش خیال کا ساماں کرے کوئی
عامر گزار آ ئے ہیں تنگنائے زندگی
اب نہ عیوب وقت کو عریاں کرے کوئی

مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف || مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
 

الف عین

لائبریرین
بحر درست ہے لیکن دو اغلاط ہیں۔ تنگنائے یا تنگ بر وزن درد تقطیع ہونا چاہئے، یعنی باعلان نون۔ یہاں تگنائے یا تن نائے ہو رہا ہے۔
دوسرے ’نہ‘ کا درست وزن محض نَ ہے۔ ’نا‘ نہیں۔
 
Top