درخت

زیک

مسافر
سلچوق، ترکی
10479142_10152134673026082_6459832789838524914_o.jpg

یہ کوڑا نہیں بلکہ دعاؤں بھری چٹھیاں ہیں جو لوگوں نے اس غار کے آس پاس باندھی ہیں جسے کچھ لوگ اصحابِ کہف کا غار مانتے ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ مگرمچھ کو تنگ نہ کریں تو مگرمچھ بھی آپ کو تنگ نہیں کرے گا۔ جنگلی جانوروں کے بہت قریب نہیں جانا چاہیئے اور انہیں تنگ نہیں کرنا چاہیئے۔ ریچھ، مگرمچھ، moose، bison ان سب سے واسطہ پڑا ہے اور کبھی مسئلہ نہیں ہوا۔
گائیڈ کی کبھی ضرورت محسوس نہیں کی سوائے اس کے جہاں requirement ہو کہ گائیڈ لازم ہے۔
ہائیکنگ کے ذکر پر میں پوچھنے ہی والا تھا کہ کبھی بھورے ریچھ کا سامنا تو نہیں ہوا۔ ۔۔:)
ویسے عموما بڑے جانور کی مادہ اپنے بچے کے ساتھ ہو تو احتیاط بہت زیادہ کر دینی چاہیئے۔
 

زیک

مسافر
ہائیکنگ کے ذکر پر میں پوچھنے ہی والا تھا کہ کبھی بھورے ریچھ کا سامنا تو نہیں ہوا۔ ۔۔:)
ویسے عموما بڑے جانور کی مادہ اپنے بچے کے ساتھ ہو تو احتیاط بہت زیادہ کر دینی چاہیئے۔
کالے ریچھ بھی دیکھے ہیں ہائکنگ کرتے ہوئے اور بھورے گرزلی بھی۔ اور سانپوں کی ان گنت قسمیں۔
 

زیک

مسافر
درختوں کی تصاویر تلاش کرنے کے لئے میں نے گوگل فوٹوز سے مدد لینے کی کوشش کی۔ گوگل فوٹوز درختوں والی تصاویر کو تو تلاش کر لیتا ہے مگر اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا کہ تصویر میں دور بیک گراؤنڈ میں درخت بھی ہوں تو وہ بھی گوگل کو نظر آ جاتے ہیں اور اس طرح بہت زیادہ تصاویر گوگل فوٹوز کے نتائج میں ظاہر ہوئیں۔
 

لاریب مرزا

محفلین
ہاہاہا۔۔۔۔ دیکھنے کا شوق پورا کر لو پھر ۔ :p
ایک دفعہ یہ شوق پورا ہوتے ہوتے رہ گیا۔ بھائی ریسکیو میں ہیں تو ایک دفعہ انہوں نے سانپ پکڑا۔ اس کو بوتل میں بند کر کے اور اس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کر کے گھر لے آئے کہ بہنا کو بہت شوق ہے دیکھنے کا۔ ایک تو امی جان نے وہ نکالنے نہیں دیا بوتل میں سے۔ اور دوسرا وہ کوئی اتنا بڑا نہیں تھا۔ ہم نے دیکھتے ہی کہا کہ یہ کیا؟؟ ہم نے تو کِنگ کوبرا یا بلیک مامبا دیکھنا تھا۔ آپ کیا اٹھا لائے۔ :D
لیکن ایک بات ہے۔ حالانکہ سانپ بوتل میں تھا لیکن اس کو دیکھ کے ہمارے اندر ایک سنسنی سی پھیل رہی تھی ایسے میں وہ اگر بوتل سے باہر آ جاتا تو کیا بنتا۔:D
 
Top