1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

دجالی فتنہ ہمارے دروازے پر

محمد اجمل خان نے 'ہمارا معاشرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 2, 2020

  1. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان محفلین

    مراسلے:
    185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    دجالی فتنہ ہمارے دروازے پر

    ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    ''قریب ہے کہ مسلمان کا بہتر مال بکریاں ہوں، جنہیں لے کر وہ پہاڑ کی چوٹیوں اور بارش کے مقامات پر پھرتا اور اپنا دین لے کر وہ فساد اور فتنوں سے بھاگتا ہو''۔ (سنن ابي داود، كِتَاب الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ، حدیث نمبر: 4267)

    ذیل کی دعا پر غور کیجئے، اسے یاد کر لیجئے اور مانگئے:

    رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (5) سورة الممتحنة
    اے ہمارے پروردگار! ہمیں کافروں کیلئے فتنہ نہ بنا اور ہمیں بخش دے، اے ہمارے رب بیشک تو ہی عزت و حکمت والا ہے (5) سورة الممتحنة
    یہاں ’’ ہمیں کافروں کیلئے فتنہ نہ بنا‘‘ کے مختلف معنی ہیں جیسے:
    ہم پر کافروں کو مسلّط نہ کر
    ہمیں کافروں کا تختہ مشق نہ بنا
    ہمیں کافروں کی آزمائش میں نہ ڈال
    ہمیں کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دینا
    ہمیں کافروں کے لئے سببِ آزمائش نہ بناوغیرہ
    اور
    سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک تشہد کیلئے بیٹھے تو اللہ تعالیٰ سے چار چیزوں سے پناہ طلب کرے اور اس طرح کہے:

    اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَ الْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ
    ’اے اللہ! میں آپ کی پناہ طلب کرتا ہوں عذابِ جہنم سے اور عذاب قبر سے اور زندگی اور موت کے فتنہ سے اور مسیح دجال کے فتنہ کے شرسے‘‘(صحیح مسلم کتاب المساجد باب ما یستعاذ منہ فی الصلاۃ حدیث نمبر ۵۸۸)۔

    اس دعا میں دجال کے فتنہ کے شرسے پناہ مانگنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی دعائیں ہیں جن میں فتنۂ دجال سے اللہ کی پناہ مانگنا سکھائی گئی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ سب کو یاد کر لیں۔

    ہر جمعہ کو سورہ کہف کی کم از کم پہلی دس آیت کی تلاوت کو معمول بنائیں اور اسکی معنی و مطلب میں غور کریں۔

    بھائیوں! موجودہ اور آئندہ آنے والے فتنوں کو سمجھئے اور ان سے بچاؤ کی تدبیر کیجئے۔ اپنے بچوں کو ان فتنوں سے آگاہ کیجئے اور انہیں دین سکھائے۔

    یاد رکھیں! فتنہ چھوٹا ہو یا بڑا، اس کا انجام دجال کے فتنے پر ہی ہونا ہے۔

    اللہ تعالٰی ہم سب کو اور ہماری آئندہ نسلوں کو دجال ہر فتنہ سے اپنی پناہ میں رکھیں۔ آمین
    اپنی دعاؤں میں مجھے اور میرے گھرانے کو اور تمام مسلمانوں کو بھی یاد رکھیں۔
    جزاک اللہ خیرا۔آمین
    تحریر: محمد اجمل خان
    ۔
     
    آخری تدوین: ‏مئی 2, 2020
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,660
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    یہ مائیکرو چپ کورونا ویکسین کے بجائے پیناڈول میں مکس کرتے تو اس سازشی تھیوری کی کیا صورت ہوتی؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • زبردست زبردست × 2
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    30,983
    جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
     
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,660
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    یہ فرمائیے کہ سنی سنائی بات بغیر تحقیق کئے آگے بڑھادینے سے متعلق اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا فرمان ہے۔

     
    • زبردست زبردست × 1
  5. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان محفلین

    مراسلے:
    185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    Microchip implant (human) - Wikipedia
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,660
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    مائیکرو چپ نہیں بلکہ " انسانیت کے دشمنوں" کے اس ارادے کی بھنک آپ تک کس ذریعہ سے پہنچی؟ خود آپ کے اپنے الفاظ تھے کہ سننے میں آرہا ہے۔ اس تناظر میں ہمارے سوال کا جواب دیجیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,902
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    پوسٹ میں "بکریاں" کا ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔ کیا ہمارا ببلو بھی دجالی فتنہ ہے؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  8. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    40,800
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Aggressive
    یہ بھی عارف ہے؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  9. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    40,800
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Aggressive
    دجال کے لئے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  10. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    پولیو ویکسین کو برصغیر کے مسلمانوں میں حلال ہونے میں کئی عشرے لگ گئے۔۔ اب بھی کئی کوتاہ اندیش اسے حرام یا مردوں کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔۔
    کورونا وائرس کی ویکسین ابھی لانچ نہیں ہوئی۔ لیکن ہمارے ہاں اسکے خلاف بھی بدگمانی اور نفرت شروع کردی گئی ہے۔۔ ہمارے سازشی ذہنوں نے پہلے سے ہی مفروضے گھڑنا شروع کردیے ہیں کہ یہ مسلمانوں کو مغلوب کرنے کے لیے بنائی جائے گی۔اس سے انکی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جائے گا۔ اسکے قطروں کے اندر ننھے ربوٹس ڈالے جائیں گے ، جنکے اندر کیمرے ، جی پی ایس ، کمپیوٹر چپ اور مائیکروفون لگے ہونگے ۔۔ انکے ذریعے وہ شیدے، فیدے، جیدے، رشیدے، بشیرے کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا کریں گے۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 2
  11. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان محفلین

    مراسلے:
    185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    غور سے پڑھیں وہیں اس کا جواب بھی مل جائے گا اور بحث با بحث کر نا ہے تو یہ آپ کا فورم آپ کو مبارک ہو۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • غمناک غمناک × 1
  12. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,405
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    پولیو کے قطرے پی کر
    :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,660
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  14. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    30,983
    پاکستانی قوم عملا اس لطیفے پر عمل کرتی ہے:
    پینڈ پیا نئیں چکے پہلے پے گئے!
     
  15. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان محفلین

    مراسلے:
    185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ثبوت پیش کرچکا ہوں، اس لئے اب یہ سنی سنائی بات نہیں رہی
     
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 3
  16. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان محفلین

    مراسلے:
    185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 3
  17. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان محفلین

    مراسلے:
    185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    اگر فورم پر تنقید کرنے سے موقع مل جائے تو دنیا میں جو ہو رہا ہے اس پر بھی نظر ڈال لیں۔
    Bill Gates and the Depopulation Agenda. Robert F. Kennedy Junior Calls for an Investigation - Global Research
     
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 3
  18. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان محفلین

    مراسلے:
    185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 3
  19. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان محفلین

    مراسلے:
    185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    اگر اپنے فورم پر تنقید کرنے سے موقع مل جائے تو دنیا میں جو ہو رہا ہے اس پر بھی نظر ڈال لیں۔
    Bill Gates and the Depopulation Agenda. Robert F. Kennedy Junior Calls for an Investigation - Global Research
     
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 3
  20. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,902
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    سر جی، آپ کو اتنی بنیادی بات بتاتے ہوئے عجیب سا لگ رہا ہے، لیکن اتنا تو آپ کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کسی ویب سائٹ کے ٹائٹل ٹیگ میں ریسرچ کا لفظ چپکا دینے سے وہ واقعی میں ریسرچ کی ویب سائٹ نہیں بن جاتی۔
    Globalresearch - RationalWiki
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر