داڑھی بہت کم ہے جس کی وجہ سے میں بچہ لگتاہوں

محمد وارث

لائبریرین
مین نے گزشتہ 2 سال سے چہر ے پر بلیڈ نہی لگنے دیا داڑھی ھے لیکن بہت کم مین چاہتا ہو کہ مکمل داڑھی رکھو تاکہ سنت رسول پوری ہو اب بکری کا دودھ استمال کرکے دیکہوگا آپ سب کے مفید مشورو کا بہت شکریہ جزاکم اللہ الخیر

اگر نیت سنتِ رسول (ص) کی ہے تو پھر نیت ہی کافی ہے داڑھی بڑھے یا نہ بڑھے، اس میں آپ کا تو کوئی قصور نہیں۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ اگر داڑھی صحیح اور بھر پور نہ ہو تو آدمی "مولوی" یا "مولانا" نہیں لگتا، کیا فرق پڑتا ہے بھائی :)
 

ابو کاشان

محفلین
یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے کہ اس کے لیے اتنے پاپڑ بیلے جائیں۔ قدرتی عمل ہے۔ نہیں ہے تو نہ صحیح۔
اگر سنتِ نبوی کی وجہ سے پریشان ہو تو آخرت میں اس پر کوئی پکڑ نہیں ہے۔ ایک مشت بڑھالو۔ سنت پوری ہو جائے گی۔
اگر دنیاوی مقصد ہے تو فضول بات ہے۔
 
محترمی جیسا کہ آپ نے ارشاد فرمایا آپ کی نہ صرف ڈاھڑی کم ہے بلکہ آپ کم عمر بلکہ بچہ لگتے ہیں تو میں آپ کو یہ بتا سکتا ہوں کہ اس تعلق آپ کے جسمانی میٹابولزم کے ساتھ ہے، کچھ افراد کی کچھ مخصو ص حصوں کی نشونما ایک حد پر آکر رک جاتی ہے، جیسا کہ بہت سے لوگ آپ کو قبل از وقت بوڑھے لگتے ہیں جبکہ کچھ بلکل نوجوان چاہے وہ 50 کے پیٹے میں ہوں، اس انفرادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے، ہومیوپیتھی آپ کو بہت عمدہ معاونت فراہم کرتی ہے، آپ کو ایک نسخہ تجویز کئے دیتا ہوں سرسوں پر تیل جمانے کا چکر نہیں ہے مگر دیکھئے گا آپ کا جسمانی نظا م خود ہی اپنی کمی بیشی پوری کرلے گا:

ہومیوپیتھک میڈیسن برائیٹا کارب30 سی ایچ میں لیجئے دو قطرے پانی کی معقول مقدار میں ہفتہ میں ایک بار، ایک ماہ کےلئے
ہومیوپیتھک میڈیسن تھوجا 200 سی ایچ دو قطرے پانی کی معقول مقدار میں ہر 3 ہفتہ کے بعد
وضاحت جس ہفتہ تھوجا استعمالی جائے دوسری دوا نہ لی جائے۔۔۔۔

یہ علاج کم سے کم 6 ماہ جاری رکھیں اور اسکے بعد بندہ کو دعائیں بمعہ فیس ارسال کردیں
 

ابوشامل

محفلین
ڈاکٹر صاحب، اس غریب کو بالوں کے سفید ہونے کا عارضہ ہے اور اب تو چاندی بالوں سے اتر کر داڑھی میں آنے لگی ہے جبکہ عمر محض 31 سال ہے۔ ہومیو پیتھی میں کوئی اس کا علاج ہو تو بتائیے۔ بندہ تاعمر دعائیں دے گا
 
لو جی آہی گیا ہوں بزرگو، یہ سی ایچ کا پنگا ہوگا سٹور والے کو اس سے اگر اپ پاکستان میں ہیں تو اسکو صرف 30 اور دوسو بتائیں، دے دے گا، باقی آپ کے علم کےلئے سی ایچ سے مراد سینٹیسیمل ھانیمینن ہے

دوائیں عام استعمال کی ہیں کسی بھی اچھے ہومیوپیتھک میڈیکل اسٹور سے مل جائیں گی۔
 
ڈاکٹر صاحب، اس غریب کو بالوں کے سفید ہونے کا عارضہ ہے اور اب تو چاندی بالوں سے اتر کر داڑھی میں آنے لگی ہے جبکہ عمر محض 31 سال ہے۔ ہومیو پیتھی میں کوئی اس کا علاج ہو تو بتائیے۔ بندہ تاعمر دعائیں دے گا

یہ جسم کے میٹابولک نظام کی افراتفری ہوتی ہے اور اسکا علاج اتنا آسان نہیں ضروری ہے کہ آپ اپنی ساری جسمانی ساخت اور کیفیات، پرانے مسائل و امراض، والدین میں سے اگر کوئی کسی شدید مرض میں مبتلا رہا ہوتو اسکا حوالہ بعذریہ ای میل لکھ بھیجیں، انشاءللہ اس معاملے میں آپ کی مدد کرسکوں گا۔
اللہ آپ کو صحت و سلامتی سے رکھے
 
Top