دامودر ذکی ٹھاکور :::: بُلند زیست کا اپنی وقار ہو نہ سکا -- Damodar Zaki Thakor

طارق شاہ

محفلین


غزلِ
ذکی ٹھاکور

بُلند زیست کا اپنی وقار ہو نہ سکا
تِری نظر میں مِرا پیار، پیار ہو نہ سکا

زمانہ زندگی کا سازگار ہو نہ سکا
جیئے ضرور، مگر اعتبار ہو نہ سکا

تِرا وقار ، مُکمل وقار ہو نہ سکا
کسی سے تجھ کو زمانے میں پیار ہو نہ سکا

زمانہ سارا ہُوا ہے تمھارا محرمِ راز
نہ ہو سکا تو مِرا اعتبار ہو نہ سکا

حیات گزُری زمانے کی غمگساری میں
مگر کوئی بھی مِرا غم گسار ہو نہ سکا

ذکی ٹھاکور
 
Top