الف نظامی

لائبریرین
Dasu hydro-power project is a run of river scheme located 7 km upstream of Dasu village on Indus River, 74 km downstream of Diamer Basha Dam and 350 km from Islamabad. The Project is located in district Kohistan of Khyber Pakhtunkhwa

Objectives/Benefits
To Design a Project of 4320 MW to produce mean annual energy of 21484 GWh
Date of Commencement
April 2010
Date of Completion
March, 2019
24 مارچ 2014
http://www.nawaiwaqt.com.pk/بقیہ-نیوز/24-Mar-2014/290750
وزارت پانی وبجلی نے داسو ڈیم کی تعمیر رواں سال شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، منصوبے پر چار عشاریہ دو بلین ڈالر لاگت آئے گی جبکہ یہ منصوبہ 2019 ء تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا، ذرائع نے لائن کو بتایا کہ داسو ڈیم کی تعمیر کا کام 2014ء میں شروع کر دیا جائے گا تعمیری کام 2019ء تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ ابتدائی طور پر دو مرحلوں میں کام شروع کیا جائے گا دوپاور یونٹ تعمیر کئے جائیں گے جس سے چھ یونٹ چلیں گے پہلے یونٹ میں 2160 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، ذرائع نے مزید بتایا کہ بتایا کہ چار عشاریہ دو ملین ڈالر اس منصوبے پر لاگت آئے گی اور پلاننگ کمیشن نے منڈا ڈیم کے حوالے سے فائل ورک پر اعتراضات اٹھائے ہیں جس پر وزارت قانون اور پلاننگ کمیشن بیٹھ کر ان اعتراضات کو دور کر دئیے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے ورلڈ بنک نے سات سو ملین ڈالر، آئی سی بی سی چائینہ نے دو ہزار ملین، جبکہ ڈوئچے بنک نے ایک ہزار ملین ڈالر دینے کی یقین دہانی کروائی ہے اور ورلڈ بنک زمین کی قیمت بھی خود برداشت کرے گا-

28 مارچ 2014
http://www.app.com.pk/ud_/index.php?option=com_content&task=view&id=174707&Itemid=2
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے 486 ارب روپے کی لاگت کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی منظوری دیدی۔ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (سٹیج ون) سے متعلق سمری کا جائزہ لیا اور اس کے لئے 486 ارب روپے کی متناسب لاگت کی منظوری دی جس میں 218.547 ارب روپے کی غیر ملکی معاونت بھی شامل ہے۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 4320 میگاواٹ کی پیداوار کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں دریائے سندھ پر تعمیر کئے جانے والا یہ منصوبہ دو مرحلوں پر مشتمل ہے جس کی ہر مرحلہ 2160 میگاواٹ پیداواری استعداد ہو گی۔
مجوزہ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر، اراضی کا حصول، دفاتر، کالونیوں اور شاہراہوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پیشگی سرگرمیاں وضع کر لی گئی ہیں۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ پانچ سال میں مکمل ہو گا، اپنی تکمیل کے بعد داسو پاور پراجیکٹ 2.14 روپے فی کلوواٹ کے حساب سے بجلی کی پیداوار شروع کرے گا۔ ایکنک نے منصوبے کے لئے اراضی کے حصول سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت پانی و بجلی ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ای پی اے سے این او سی کے حصول کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی، سماجی و اقتصادی ترقی اور معاشی نمو کے لئے انتہائی ضروری ہے، پن بجلی توانائی کا سستا اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔

29 مارچ 2014
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/29-Mar-2014/291838
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ایکنک کے اجلاس میں 486 ارب روپے لاگت سے داسو ڈیم اور 9.5 ارب روپے کی لاگت کے ہاریو ہائیڈرو پاور منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپر کوہستان پر واقع ہے، یہ منصوبہ 2 مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 2160 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، یہ دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائیگا۔ مرحلہ ایک کو 5 سال میں مکمل کیا جائیگا۔ پہلے مرحلہ میں زمین حاصل کی جائیگی، دفاتر اور کالونیاں تعمیر ہوں گی۔ اجلاس میں 34.5 میگاواٹ کے ہاریو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبے منظوری بھی دی گئی، یہ منصوبہ ضلع سکردو میں واقع ہے۔ یہ منصوبہ 4 سال میں مکمل ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت ڈیم کی سائٹ سے سکردو تک 132 کے وی ٹرانسمشن لائن بھی بچھائی جائیگی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی معاشی ترقی کا اہم جزو ہے، پن بجلی سستی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، صدر ایکنک کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

12 اپريل2014
http://www.express.pk/story/244623/
4300 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کیلیے فنڈنگ کا بندوبست ہو گیا ہے اور ورلڈ بینک 29 مئی کو اپنے اجلاس میں اس کے لیے 4.5 ارب ڈالر کی منظوری دے گا
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
26 مئی 2014
حکومت داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 675 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کرے گی اور اس سے 4320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔یہ منصوبہ2019 ء میں مکمل ہوگا۔ ذرائع نے خبر رساں اداریکو بتایا کہ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن اور ٹینڈرز کی دستاویزات مکمل کر لی گئی ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن اور پراجیکٹ کے لئے کالونی کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے کو پانچ سال مکمل کیا جائے گا تاہم پہلی یونٹ چار سے پانچ سال بعد پیداوار شروع کر یگا۔تعمیر جون2014 شروع ہو جائے گی ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو مزید بتایا کہ مئی2019 ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
 
26 مئی 2014
حکومت داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 675 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کرے گی اور اس سے 4320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔یہ منصوبہ2019 ء میں مکمل ہوگا۔ ذرائع نے خبر رساں اداریکو بتایا کہ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن اور ٹینڈرز کی دستاویزات مکمل کر لی گئی ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن اور پراجیکٹ کے لئے کالونی کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے کو پانچ سال مکمل کیا جائے گا تاہم پہلی یونٹ چار سے پانچ سال بعد پیداوار شروع کر یگا۔تعمیر جون2014 شروع ہو جائے گی ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو مزید بتایا کہ مئی2019 ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
ماشااللہ۔
توانائی کے حوالے سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
26 جون 2014
ضلع کوہستان میں داسو کے مقام پر 4 ہزار 320 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے آبی ذرائع مکمل طور پر بروئے کار لائے جائیں گے جب کہ داسو پن بجلی منصوبہ ملکی ترقی کے عزم کا غماز ہے جو ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا
واضح رہے کہ ضلع کوہستان میں داسو کے مقام پر پن بجلی کے اس منصوبے سے 4 ہزار 320 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی اور منصوبہ 2 مراحل میں مکمل ہوگا
حکام کے مطابق پہلا مرحلہ 5 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس سے قومی گرڈ میں 2 ہزار 160 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ دریا کے پانی کے بہاؤ سے چلنے والے اس منصوبے سے سستی بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اگست 25, 2021

صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی پہاڑی علاقے ضلع کوہستان میں چین کے تعاون سے بننے والے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ کام گزشتہ ماہ چینی انجینئرز کے قافلے پر ہونے والے مبینہ خود کش حملے کے بعد روک دیا گیا تھا۔

12 جون ، 2022
وفاقی وزیرِ آبی وسائل خورشید شاہ نے داسو ڈیم پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا ہے اور منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خوش حال مستقبل پانی و بجلی کے بڑے منصوبوں سے جڑا ہے، داسو ڈیم 2023ء میں مکمل ہونا تھا، افسوس اس کی تکمیل میں بہت زیادہ تاخیر ہوئی، اس منصوبے میں اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

22 فروری 2023
ترجمان واپڈا رانا عابد بیگ نے بتایا کہ داسو ڈیم سے 4 ہزار 320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے دریائے سندھ میں صدیوں سے بہتے ہوئے پانی کا رخ اونچی اور سخت چٹانوں میں تعمیر کی گئی سرنگ کے ذریعے 1.33 کلومیٹر دور مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کا رخ اس کے قدرتی راستے سے موڑ کر ٹنل کے ذریعے 1.33 کلومیٹر دور مقام پر دوبارہ دریائے سندھ میں شامل کر لیا گیا ہے، ٹنل کی چوڑائی 20 میٹر اور اونچائی 27 میٹر ہے۔ ترجمان کے مطابق 1.5 کلومیٹر کی دوسری سرنگ اپریل میں مکمل ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع کوہستان میں زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل ہو گا، پہلے مرحلے میں واپڈا 2160 میگاواٹ مکمل کر کے 2026 سے بجلی کی پیداوار شروع کرے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی اتنی ہی بجلی پیدا ہو سکے گی۔
 
Top