داستانِ امیر حمزہ کی ٹائپنگ

اردو محفل اور ادب عالیہ واٹس ایپ گروپ کے ادب نواز اور ادب پرور ارکان کے بھرپور تعاون سے اردو ادبیات عالیہ کو برقیانے کا کام زوروں پر ہے۔ فسانہ عجائب کی تکمیل اس منصوبہ کا اہم مرحلہ ہوگا جو بحمد اللہ اختتام پذیر ہے۔ اگلی کتابوں کے متعلق محب علوی صاحب کے استفسار پر گو کہ ہم نے تین نام تجویز کیے ہیں:
  1. نو طرز مرصّع
  2. آرایش محفل
  3. اخلاق ہندی
اور اردو محفل کے ارکان کی حیرت انگیز اور برق رفتار ٹائپنگ سے یقین ہے کہ ان تینوں کتابوں کو بھی چند ہفتوں میں یونی کوڈ متن میں منتقل کر دیا جائے گا۔
ہمارا خیال ہے کہ جب احباب کی ایسی سنجیدہ، باذوق اور ادب نواز جمعیت موجود ہے تو کیوں نہ داستان امیر حمزہ کو برقیانے پر بھی گفتگو شروع کی جائے۔ جب تک گفتگو کا آغاز نہیں ہوگا، کسی قسم کی پیش رفت کا امکان بھی صفر ہے۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
گفتگو شروع کرنے کا شکریہ۔ ذیل کے ربط پر کچھ صفحات ٹائپ کیے ہوئے موجود ہیں، ان سے کام آگے شروع کیا جا سکتا ہے۔

طلسم ہوشربا

کیا کہیں طلسم ہوشربا اور داستان امیر حمزہ کے قابل استعمال تصویری متن دستیاب ہیں؟
 
گفتگو شروع کرنے کا شکریہ۔ ذیل کے ربط پر کچھ صفحات ٹائپ کیے ہوئے موجود ہیں، ان سے کام آگے شروع کیا جا سکتا ہے۔

طلسم ہوشربا

کیا کہیں طلسم ہوشربا اور داستان امیر حمزہ کے قابل استعمال تصویری متن دستیاب ہیں؟
جی ریختہ پر مکمل سیٹ موجود ہے۔
 
نبیل بھائی!
اگر مستقبل میں ارکان محفل کی مشترکہ کاوشوں سے داستان امیر حمزہ مکمل یونی کوڈ میں منتقل ہو جائے تو فقط اس کتاب کو رکھنے کے لیے اردو ویب کا علاحدہ سب ڈومین تیار کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ اردو کی یہ عظیم داستان علاحدہ ویب گاہ پر تلاش اور فرہنگ جیسی خصوصیات اور سہولتوں سے آراستہ اور باذوق قارئین کے لیے دستیاب ہو۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر کسی طرح ایسا تصویری متن فراہم ہو سکے جس کا بیک گراؤنڈ صاف ہو اور جس میں کوئی واٹرمارک شامل نا ہو تو بہتر رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ میں نے بھی دیکھا ہے۔ آرکائیو سائٹ پر طلسم ہوشربا کے کئی ورژن دستیاب ہیں۔ اکثر واٹر مارکس کے ساتھ ہیں، یا پھر بوسیدہ اوراق کے نشان موجود ہیں۔
 

محمد عمر

لائبریرین
محمد عمر داستان امیر حمزہ کے اس پورے سیٹ کو آرکائیو پر اپلوڈ کر دیا جائے تو اہم پیش رفت ہوگی۔ :)

کسی وجہ سے میں اس پیغام میں ٹیگ مجھے موصول نہیں ہو سکا۔ آج ہی پیغام دیکھا ہے۔ میرے پاس تمام نسخے موجود ہیں۔ جیسے ہی اپ لوڈ ہوتے ہیں میں پیغام میں شامل کر دوں گا۔
 
آخری تدوین:

محمد عمر

لائبریرین
آپ نے طلسم ہوشربا کے روابط فراہم کیے ہیں لیکن ذکر داستان امیر حمزہ کا ہے۔ کیا داستان امیر حمزہ علیحدہ سے دستیاب نہیں ہے؟

ریختہ کا ربط جو کہ شعیب بھائی نے دیا تھااس یہ اس میں پہلا سیکشن ہے۔ اس کے بعد داستان امیر حمزہ آتی ہے جو کہ جلد ہی آپ لوڈ کروں گا۔ میں نے اپنے پیغام کی تدوین کر دی ہے۔ داستان کے لیے نیا پیغام لکھ دوں گا تا کہ سمجھنے میں آسانی رہے۔
 

محمد عمر

لائبریرین
داستان امیر حمزہ :نول کشور پریس (آرکائیو ڈاٹ آرگ)


۱۔ نوشیرواں نامہ (جلد اول)
۲۔ نوشیرواں نامہ (جلد دوم)
۳۔ ہرمز نامہ
۴۔ ہومان نامہ
۵۔ کوچک باختر
۶۔ بالا باختر
۷۔ ایرج نامہ (جلد اول)
۸۔ ایرج نامہ (جلد دوم)
۹۔ طلسم ہوش ربا (جلد اول)
۱۰۔ طلسم ہوش ربا (جلد دوم)
۱۱۔ طلسم ہوش ربا (جلد سوم)
۱۲۔ طلسم ہوش ربا (جلد چہارم)
۱۳۔ طلسم ہوش ربا (جلد پنجم حصہ اول)
۱۴۔ طلسم ہوش ربا (جلد پنجم حصہ دوم)
۱۵۔ طلسم ہوش ربا (جلد ششم)
۱۶۔ طلسم ہوش ربا (جلد ہفتم)
۱۷۔ صندلی نامہ
۱۸۔ تورج نامہ (جلد اول)
۱۹۔ تورج نامہ (جلد دوم)
۲۰۔ لعل نامہ (جلد اول)
۲۱۔ لعل نامہ (جلد دوم)
۲۲۔ آفتاب شجاعت (جلد اول)
۲۳۔ آفتاب شجاعت (جلد دوم)
۲۴۔ آفتاب شجاعت (جلد سوم)
۲۵۔ آفتاب شجاعت (جلد چہارم)
۲۶۔ آفتاب شجاعت (جلد پنجم حصہ اول)
۲۷۔ آفتاب شجاعت (جلد پنجم حصہ دوم)
۲۸۔ گلستان باختر(جلد اول)
۲۹۔ گلستان باختر(جلد دوم)
۳۰۔ گلستان باختر(جلد سوم)
۳۱۔ طلسم فتنہ نور افشان (جلد اول)
۳۲۔ طلسم فتنہ نور افشان (جلد دوم)
۳۳۔ طلسم فتنہ نور افشان (جلد سوم)
۳۴۔
بقیہ طلسم ہوش رُبا منشی احمد حسین - جلد اول
۳۵۔ بقیہ طلسم ہوش رُبا منشی احمد حسین - جلد دوم
۳۶۔
طلسم ہفت پیکر (جلد اول)
۳۷۔ طلسم ہفت پیکر (جلد دوم)
۳۸۔ طلسم ہفت پیکر (جلد سوم)
۳۹۔ طلسم خیال سکندری (جلد اول)
۴۰۔ طلسم خیال سکندری (جلد دوم)
۴۱۔ طلسم خیال سکندری (جلد سوم)
۴۲۔ طلسم نوخیز جمشیدی (جلد اول)
۴۳۔ طلسم نوخیز جمشیدی (جلد دوم)
۴۴۔ طلسم نوخیز جمشیدی (جلد سوم)
۴۵۔ طلسم زعفران زار سلیمانی (جلد اول)
۴۶۔ طلسم زعفران زار سلیمانی (جلد دوم)
 
آخری تدوین:

محمد عمر

لائبریرین
تمام کتب اپلوڈ ہو گئی ہیں اور ربط بھی میری پوسٹ میں میسر ہیں۔ اگر احباب ان کو کنفرم کر لیں اور اگر کہیں غلط کتاب اپلوڈ ہو گئی ہے تو بتا دیں تا کہ تصحیح ہو سکے۔
 
داستان امیر حمزہ :نول کشور پریس (آرکائیو ڈاٹ آرگ)


۱۔ نوشیرواں نامہ (جلد اول)
۲۔ نوشیرواں نامہ (جلد دوم)
۳۔ ہرمز نامہ
۴۔ ہومان نامہ
۵۔ کوچک باختر
۶۔ بالا باختر
۷۔ ایرج نامہ (جلد اول)
۸۔ ایرج نامہ (جلد دوم)
۹۔ طلسم ہوش ربا (جلد اول)
۱۰۔ طلسم ہوش ربا (جلد دوم)
۱۱۔ طلسم ہوش ربا (جلد سوم)
۱۲۔ طلسم ہوش ربا (جلد چہارم)
۱۳۔ طلسم ہوش ربا (جلد پنجم حصہ اول)
۱۴۔ طلسم ہوش ربا (جلد پنجم حصہ دوم)
۱۵۔ طلسم ہوش ربا (جلد ششم)
۱۶۔ طلسم ہوش ربا (جلد ہفتم)
۱۷۔ صندلی نامہ
۱۸۔ تورج نامہ (جلد اول)
۱۹۔ تورج نامہ (جلد دوم)
۲۰۔ لعل نامہ (جلد اول)
۲۱۔ لعل نامہ (جلد دوم)
۲۲۔ آفتاب شجاعت (جلد اول)
۲۳۔ آفتاب شجاعت (جلد دوم)
۲۴۔ آفتاب شجاعت (جلد سوم)
۲۵۔ آفتاب شجاعت (جلد چہارم)
۲۶۔ آفتاب شجاعت (جلد پنجم حصہ اول)
۲۷۔ آفتاب شجاعت (جلد پنجم حصہ دوم)
۲۸۔ گلستان باختر(جلد اول)
۲۹۔ گلستان باختر(جلد دوم)
۳۰۔ گلستان باختر(جلد سوم)
۳۱۔ طلسم فتنہ نور افشان (جلد اول)
۳۲۔ طلسم فتنہ نور افشان (جلد دوم)
۳۳۔ طلسم فتنہ نور افشان (جلد سوم)
۳۴۔ بقیہ طلسم ہوش ربا (جلد اول)
۳۵۔ بقیہ طلسم ہوش ربا (جلد دوم) ریختہ پہ موجود نہیں
۳۶۔ طلسم ہفت پیکر (جلد اول)
۳۷۔ طلسم ہفت پیکر (جلد دوم)
۳۸۔ طلسم ہفت پیکر (جلد سوم)
۳۹۔ طلسم خیال سکندری (جلد اول)
۴۰۔ طلسم خیال سکندری (جلد دوم)
۴۱۔ طلسم خیال سکندری (جلد سوم)
۴۲۔ طلسم نوخیز جمشیدی (جلد اول)
۴۳۔ طلسم نوخیز جمشیدی (جلد دوم)
۴۴۔ طلسم نوخیز جمشیدی (جلد سوم)
۴۵۔ طلسم زعفران زار سلیمانی (جلد اول)
۴۶۔ طلسم زعفران زار سلیمانی (جلد دوم)
محمد عمر
"بقیہ طلسم ہوش ربا" کی دو جلدیں اپلوڈ نہیں ہو پائیں۔ ان کے ریختہ روابط حسب ذیل ہیں:
جلد اول
جلد دوم
 
Top