داداصاحب پھالکے کون تھے؟

486200_6804594_updates.jpg

پاکستان میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے لیکن بھارت میں داداصاحب کو ’فادر آف انڈین سینما‘کا درجہ دیا جاتاہے۔
داداصاحب پھالکے نے1913ء میں ہندوستانی سینما کو پہلی خاموش فلم ’راجہ ہریش چندرا‘ کے نام سے دی۔اس فلم کو اب ہندوستان کی پہلی مکمل فلم کے طور پر جانا جاتا ہے۔انہوں نے فلمسازی کی باقاعدہ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔انہیں فوٹوگرافی کا شوق تھا جوآگے چل کر انہیں فلمسازی تک لے آیا۔
پھالکے نے 1937ء تک اپنے 19 سالہفلمی کیریئر کے دوران کل 95 فلمیں اور 26 مختصر فلمیں بنائیں، جن میں موہنی بھاسمسور، ستیہ وان ساوتری، Lanka Dahan ، شری کرشنا جنمہ اور کلیہ مردان شامل ہیں۔پھالکے مہاراشٹر میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے والد ایک اسکالر تھے۔
بھارتی حکومت نے 1969ء میں داداصاحب پھالکے کی سوویں سالگرہ کے موقع پر ’داداصاحب پھالکےایوارڈ‘ کا اجراء کیا۔یہ ایوارڈ سب سے پہلے اداکارہ دیویکا رانی کو دیا گیا۔ اس کے بعد دلیپ کمار، راج کپور، نوشاد، مجروح سلطان پوری، آشا بھوسلے، رشی کیش مکھرجی، گلزار، دیو آنند اور شیام بینیگل جیسے کئی فنکاروں کو اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔
486200_6837170_updates.jpg

آج داداصاحب پھالکے کا 148واں یومِ پیدائش ہے۔ گوگل نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ’ڈوڈل‘ کا اہتمام کیا ہے۔
روزنامہ جنگ
 
Top