داتا۔۔نظم برائے اصلاح

شیرازخان

محفلین
داتا
مرا داتا تو دیتا ہے
ترا داتا بھی دیتا ہے
مرا داتا تو جو مانگو وہ دیتا ہے
ترا داتا بھی گر سب کچھ ہی دیتا ہے
ترے داتا کی مجھ کو تو ضرورت کچھ نہیں ہے
مرے داتا کی تجھ کو پھر ضرورت ہی کیا ہے
الف عین
شاہد شاہنواز
@ محمد اسامہ سر سری
محمد یعقوب آسی
 
آخری تدوین:

شاہد شاہنواز

لائبریرین
داتا
مرا داتا تو دیتا ہے
ترا داتا بھی دیتا ہے
مرا داتا تو جو مانگو وہ دیتا ہے
ترا داتا بھی گر سب کچھ ہی دیتا ہے
ترے داتا کی مجھ کو تو ضرورت کچھ نہیں ہے
مرے داتا کی تجھ کو پھر ضرورت ہی کیا ہے
الف عین
شاہد شاہنواز
@ محمد اسامہ سر سری
محمد یعقوب آسی

ابھی نامکمل ہے ، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ مکمل طور پر نظم کا مقصد سمجھ میں نہیں آتا۔۔۔ داتا تو سب کا ایک ہی ہے۔۔ یہ الگ بات کہ ہندو اس کو بھگوان کہتا ہے، ہم مسلمان اللہ کہتے ہیں۔۔۔ ہمارا اصرار ہے کہ ہم ٹھیک کہتے ہیں، اس کا یقین یہ کہ ان کا بھگوان کہنا ہم سے بہتر اور افضل ہے۔ ہاں، جو صفات وہ بیان کرتا ہے، ان کا تقابل کیا جائے تو بات سمجھ میں آتی ہے۔۔ آپ نے اس نظم میں دینے والے کو داتا کہا ۔۔۔ جبکہ دوسرا شخص جس سے آپ مخاطب ہیں، وہ بھی داتا ہی کہہ رہا ہے۔۔ اب آپ کا داتا آپ کو سب کچھ دے رہا ہے، لہذا آپ کہتے ہیں کہ اس کے داتا کی کوئی ضرورت آپ کو نہیں ہے۔ یہ بات سمجھ میں نہیں آتی ۔ آخر اس کے داتا میں عیب کیا ہے؟ وہ بھی تو اصل میں وہی داتا ہے ۔۔۔ کوئی الگ داتا ہے، یہ اس نظم میں واضح نہیں کیا گیا ۔۔۔ ۔
 

شیرازخان

محفلین
ابھی نامکمل ہے ، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ مکمل طور پر نظم کا مقصد سمجھ میں نہیں آتا۔۔۔ داتا تو سب کا ایک ہی ہے۔۔ یہ الگ بات کہ ہندو اس کو بھگوان کہتا ہے، ہم مسلمان اللہ کہتے ہیں۔۔۔ ہمارا اصرار ہے کہ ہم ٹھیک کہتے ہیں، اس کا یقین یہ کہ ان کا بھگوان کہنا ہم سے بہتر اور افضل ہے۔ ہاں، جو صفات وہ بیان کرتا ہے، ان کا تقابل کیا جائے تو بات سمجھ میں آتی ہے۔۔ آپ نے اس نظم میں دینے والے کو داتا کہا ۔۔۔ جبکہ دوسرا شخص جس سے آپ مخاطب ہیں، وہ بھی داتا ہی کہہ رہا ہے۔۔ اب آپ کا داتا آپ کو سب کچھ دے رہا ہے، لہذا آپ کہتے ہیں کہ اس کے داتا کی کوئی ضرورت آپ کو نہیں ہے۔ یہ بات سمجھ میں نہیں آتی ۔ آخر اس کے داتا میں عیب کیا ہے؟ وہ بھی تو اصل میں وہی داتا ہے ۔۔۔ کوئی الگ داتا ہے، یہ اس نظم میں واضح نہیں کیا گیا ۔۔۔ ۔
جناب یہاں زکر لاہور کے داتا علی ہجویری کا ہو رہا ہےجن کے ماننے والے کہتے ہیں کے لاہور تو داتا صاحب کا ہی کھا رہا ہے۔۔۔جو بھی ات در پہ جاءے خالی نہیں لوٹتا جو داتا دربار کے نام سے مشہور ہے۔۔۔آپ اس میں کوءی بہتری لا سکیں تو نوازش ہو گی؟؟؟؟ج
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
جناب یہاں زکر لاہور کے داتا علی ہجویری کا ہو رہا ہےجن کے ماننے والے کہتے ہیں کے لاہور تو داتا صاحب کا ہی کھا رہا ہے۔۔۔ جو بھی ات در پہ جاءے خالی نہیں لوٹتا جو داتا دربار کے نام سے مشہور ہے۔۔۔ آپ اس میں کوءی بہتری لا سکیں تو نوازش ہو گی؟؟؟؟ج
اگر ان کا ذکر ہے تو یہ صنف دگر ہے ۔۔۔ شاید کوئی اور کچھ کہہ سکے ۔۔۔۔
 

شیرازخان

محفلین
اگر ان کا ذکر ہے تو یہ صنف دگر ہے ۔۔۔ شاید کوئی اور کچھ کہہ سکے ۔۔۔ ۔
جناب یہ صنف دگرکس طرح ہو گئ اگر یہ کسی ہندو نے لکھی ہو تو مسلہ حل،ہندو کے لئے لکھی ہو تو مسلہ حل۔۔۔یہاں جو دو بیڑیوں میں سوار ہیں ان کا تزکرہ ہے۔۔۔آپ اس کی عروضی صحت سے مطلہ فرما دیں؟؟
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
صنف دگر سے میری مراد اتنی تھی کہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔۔۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ اختلافی مسائل کا تذکرہ میری ذاتی رائے میں شاعری کے ذریعے نہ کیا جائے تو بہتر ہے، خود میری نظر میں ہر بات کو شرک سے منسوب کرنا اور قرآنی آیات جو کفار کے بارے میں نازل ہوئیں، ان کو مسلمانوں سے منسوب کرنا ناحق ظلم ہے ۔۔۔ ۔لیکن میں اس کو شاعری کا موضوع نہیں بناتا ، حالانکہ میری رائے سے متفق لوگوں کی تعداد ان سے کہیں زیادہ ہے جتنی کہ اختلاف کرنے والوں کی ہوسکتی ہے۔
میری نظر میں داتا صاحب کے بارے میں لوگوں کے جن اعتقادات کا تذکرہ آپ نے کیا، غلط نہیں، میں ان کو درست مانتا ہوں۔۔۔۔خدا کی عطا سے خدا کے اولیاء کھانا بھی کھلا سکتے ہیں اور مالی حاجتیں بھی پوری کرتے ہیں۔۔۔ اس لیے اس کو صنف دگر کہہ دیا کہ میرا موضوع گفتگو یہ نہیں ہے، میں عالم دین نہیں ۔۔۔۔ بات میرے یا آپ کے احادیث کے اور قرآن کے حوالے دے دے کر خود کو درست اور دوسرے کو غلط ثابت کرنے کی طرف چل پڑے گی، جسے عرف عام میں مناظرہ کہا جاتا ہے، اس لیے خاموشی کو بہتر سمجھا کیونکہ آپ کا عقیدہ آپ کے ساتھ ہے، میرا میرے ساتھ ۔۔۔ عروض کا زیادہ علم نہیں ہے، لیکن میرا اندازہ ہے کہ یہ مفاعیلن کے مختلف تعدد کی آزاد نظم ہے اور وزن سے گری ہوئی نہیں ہے۔۔۔ تاہم بات نامکمل ہے جب تک کہ عنوان واضح نہ رکھا جائے یا مزید تفصیل نہ دی جائے کہ شاعر کیا کہنا چاہتا ہے۔ نظم سے لگتا ہے کہ دونوں داتاؤں سے خدا ہی مراد ہے یعنی رازق۔۔۔ داتا۔۔۔۔
 

شیرازخان

محفلین
جناب تعداد و اکثریت حق پہ ہونے کی دلیل نہیں ہوتیاور کھانا کھلانا یا مالی مدد کوئی ولی نا بھی ہو تو کر سکتا ہہے ۔۔۔بارحل یہ جگہ واقعی اس معملے کے لئے مناسب نہں۔۔انشااللہ پھر کہیں کبھی تبادلہ خیال کریں گے
 

شیرازخان

محفلین
محض آخری مصرع بحر سے خارج ہو گیا ہے۔
داتا

سنو اک بات کہتا ہوں

جو دیتا ہے وہ داتا ہے

مرا داتا تو دیتا ہے

اگر تیرا داتا بھی دیتا ہے

تو پھر اک بات کہتا ہوں

ترے داتا کی مجھ کو تو کچھ ضرورت نہیں ہے

مرے داتا کی تجھ کو پھر ضرورت کیا پڑی ہے



چلو یہ بات بھی چھوڑو

مجھے بس یہ بتا دو تم

کہ یہ تم نے جسے داتا بنایا ہے

یہ ماں کے پیٹ میں تھا جب

تو اس کا کون داتا تھا

اِسے تب کون دیتا تھا



سنو اک بات کہتا ہوں

چلو یہ بات بھی چھوڑو

مجھے بس یہ بتا دو تم

کبھی اپنے ہی داتا کا

جنازہ تو پڑھا ہو گا

دُعا تو مغفرت کی کی ہو گی تم نے

دُعا مانگی تھی یا کی تھی؟

وہ کس کی کی؟ وہ کس سے کی؟

وسیلہ کس کا پکڑا تھا؟



سنو اک بات کہتا ہوں

یہ سب کچھ یو تم کرتے ہو

سرا سر ظلم کرتے ہو۔۔۔؛؛؛؛


استاد صاحب شاہد شاہنواز صاحب کے کہنے پر مزید اضافہ کیا ہے برائے مہربانی اصلاح فرماءہں؟؟
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
میری اصلاح صرف اتنی کہ جو مصرعے مجھے بحر سے خارج لگتے ہیں، وہ سرخ کر دئیے گئے ۔۔۔
داتا
سنو اک بات کہتا ہوں
جو دیتا ہے وہ داتا ہے
مرا داتا تو دیتا ہے
اگر تیرا داتا بھی دیتا ہے
تو پھر اک بات کہتا ہوں
ترے داتا کی مجھ کو تو کچھ ضرورت نہیں ہے
مرے داتا کی تجھ کو پھر ضرورت کیا پڑی ہے
چلو یہ بات بھی چھوڑو
مجھے بس یہ بتا دو تم
کہ یہ تم نے جسے داتا بنایا ہے
یہ ماں کے پیٹ میں تھا جب
تو اس کا کون داتا تھا
اِسے تب کون دیتا تھا
سنو اک بات کہتا ہوں
چلو یہ بات بھی چھوڑو
مجھے بس یہ بتا دو تم
کبھی اپنے ہی داتا کا
جنازہ تو پڑھا ہو گا
دُعا تو مغفرت کی کی ہو گی تم نے
دُعا مانگی تھی یا کی تھی؟
وہ کس کی کی؟ وہ کس سے کی؟
وسیلہ کس کا پکڑا تھا؟
سنو اک بات کہتا ہوں
یہ سب کچھ یو تم کرتے ہو
سرا سر ظلم کرتے ہو۔۔۔ ؛؛؛؛

استاد صاحب شاہد شاہنواز صاحب کے کہنے پر مزید اضافہ کیا ہے برائے مہربانی اصلاح فرماءہں؟؟
 

الف عین

لائبریرین
اگر ٹائپو تھا تو دوبارہ بھی وہی ٹائپو ہے؟

داتا

سنو اک بات کہتا ہوں

جو دیتا ہے وہ داتا ہے

مرا داتا تو دیتا ہے

ترا داتا بھی دیتا ہے اگر۔۔اک بات کہتا ہوں

ترے داتا کی مجھ کو تو ضرورت کچھ نہیں ہے


مرے داتا کی تجھ کو پھر ضرورت کیا پڑی ہے



چلو یہ بات بھی چھوڑو

مجھے بس یہ بتا دو تم

کہ یہ تم نے جسے داتا بنایا ہے

یہ ماں کے پیٹ میں تھا جب

تو اس کا کون داتا تھا

اِسے تب کون دیتا تھا



سنو اک بات کہتا ہوں

چلو یہ بات بھی چھوڑو

مجھے بس یہ بتا دو تم

کبھی اپنے ہی داتا کا

جنازہ تو پڑھا ہو گا

دُعابھی مغفرت کی
تم نےکی ہو گی
دُعا مانگی تھی یا کی تھی؟
وہ کس سے کی؟


وسیلہ کس کا پکڑا تھا؟



سنو اک بات کہتا ہوں

یہ سب کچھ تم جو کرتے ہو

سرا سر ظلم کرتے ہو۔۔۔ ؛؛؛؛

میری مجوزہ ترمیمات بولڈ کر دی ہیں۔
 

شیرازخان

محفلین
اگر ٹائپو تھا تو دوبارہ بھی وہی ٹائپو ہے؟

داتا

سنو اک بات کہتا ہوں

جو دیتا ہے وہ داتا ہے

مرا داتا تو دیتا ہے
ترا داتا بھی دیتا ہے اگر۔۔اک بات کہتا ہوں

ترے داتا کی مجھ کو تو ضرورت کچھ نہیں ہے


مرے داتا کی تجھ کو پھر ضرورت کیا پڑی ہے



چلو یہ بات بھی چھوڑو

مجھے بس یہ بتا دو تم

کہ یہ تم نے جسے داتا بنایا ہے

یہ ماں کے پیٹ میں تھا جب

تو اس کا کون داتا تھا

اِسے تب کون دیتا تھا



سنو اک بات کہتا ہوں

چلو یہ بات بھی چھوڑو

مجھے بس یہ بتا دو تم

کبھی اپنے ہی داتا کا

جنازہ تو پڑھا ہو گا
دُعابھی مغفرت کی
تم نےکی ہو گی
دُعا مانگی تھی یا کی تھی؟
وہ کس سے کی؟


وسیلہ کس کا پکڑا تھا؟



سنو اک بات کہتا ہوں

یہ سب کچھ تم جو کرتے ہو

سرا سر ظلم کرتے ہو۔۔۔ ؛؛؛؛

میری مجوزہ ترمیمات بولڈ کر دی ہیں۔
بہت شکریہ استاد محترم....جو ٹائپو کا اازالہ نہیں کیا تھا اس ک لئے معذرت خوا ہوں....دراصل موبائیل سے لکھا تھا اس لئے.....
 

شیرازخان

محفلین
اگر ٹائپو تھا تو دوبارہ بھی وہی ٹائپو ہے؟

داتا

سنو اک بات کہتا ہوں

جو دیتا ہے وہ داتا ہے

مرا داتا تو دیتا ہے
ترا داتا بھی دیتا ہے اگر۔۔اک بات کہتا ہوں

ترے داتا کی مجھ کو تو ضرورت کچھ نہیں ہے


مرے داتا کی تجھ کو پھر ضرورت کیا پڑی ہے



چلو یہ بات بھی چھوڑو

مجھے بس یہ بتا دو تم

کہ یہ تم نے جسے داتا بنایا ہے

یہ ماں کے پیٹ میں تھا جب

تو اس کا کون داتا تھا

اِسے تب کون دیتا تھا



سنو اک بات کہتا ہوں

چلو یہ بات بھی چھوڑو

مجھے بس یہ بتا دو تم

کبھی اپنے ہی داتا کا

جنازہ تو پڑھا ہو گا
دُعابھی مغفرت کی
تم نےکی ہو گی
دُعا مانگی تھی یا کی تھی؟
وہ کس سے کی؟


وسیلہ کس کا پکڑا تھا؟



سنو اک بات کہتا ہوں

یہ سب کچھ تم جو کرتے ہو

سرا سر ظلم کرتے ہو۔۔۔ ؛؛؛؛

میری مجوزہ ترمیمات بولڈ کر دی ہیں۔
استاد صاحب تھوڑی مزید ترمیم واضافہ کیا ہےمدد فرمائیے؟ نیز آپ کے جملے

میری مجوزہ ترمیمات بولڈ کر دی ہیں

کی سمجھ نہیں آئی؟؟؟؟؟

علاوہ ازیں اس کی دوسری قسط بھی لکھ رہا ہوں نئی لڑی میں آپ کو زحمت دوں گا شکریہ۔۔۔۔۔



داتا

سنو اک بات کہتا ہوں

اگر تم غور کرتے ہو

جوداتا ہے وہ دیتاہے

اگر دیتا ہےتیرابھی

تو پھر داتا ہے تیرا بھی

مرا داتا تو جو مانگو وہ دیتا ہے

ترا داتا بھی گر سب کچھ ہی دیتا ہے

ملے گر ایک سے سب کچھ

تو دوجے کی ہے حاجت کیا

ترے داتا کی مجھ کو تو اب ضرورت نہیں ہے

مرے داتا کی تجھ کو پھر ضرورت کیا پڑی ہے



چلو پھر اسطرح کر لو

نہین دیتا اگر سب کچھ

کرو تقسیم چیزوں کو

جو دیتا ہے ترا داتا

مجھے فہرست دے دو تم



سنو اک بات کہتا ہوں

اگر تم غور کرتے ہو

چلو یہ بات بھی چھوڑو

مجھے بس یہ بتا دو تم

کہ یہ تم نے جسے داتا بنایا ہے

یہ ماں کے پیٹ میں تھا جب

تو اس کا کون داتا تھا

اِسے تب کون دیتا تھا



سنو اک بات کہتا ہوں

اگر تم غور کرتے ہو

چلو یہ بات بھی چھوڑو

بتا دو صرف اتنا ہی

کبھی اپنے ہی داتا کا

جنازہ تو پڑھا ہو گا

دُعا تو مغفرت کی تم نے کی ہو گی

دُعا مانگی تھی یا کی تھی؟

وہ کس سے کی؟

وسیلہ کس کا پکڑا تھا؟



سنو اک بات کہتا ہوں

یہ سب کچھ تم جوکرتے ہو

سرا سر ظلم کرتے ہو۔۔۔؛؛؛؛
 
آخری تدوین:
Top