دائیں یا بائیں؟

آپ اکثر کاموں کے لئے کونسا ہاتھ استعمال کرتے ہیں؟

  • دایاں ہاتھ

    Votes: 23 85.2%
  • بایاں ہاتھ

    Votes: 3 11.1%
  • دونوں برابر

    Votes: 1 3.7%

  • Total voters
    27

فاخر رضا

محفلین
سلام
دایاں ہاتھ ہی استعمال کرتا ہوں
مگر جب گردن کی بائیں جانب سینٹرل لائن (بڑا کینیولا) لگانا ہو تو needle بائیں ہاتھ سے گردن میں ڈالتا ہوں اور الٹرا ساؤنڈ دائیں ہاتھ سے
کچھ عرصے سے cervical disc کا پرابلم ہوگیا ہے جس سے دائیں ہاتھ میں کمزوری آگئی ہے لہٰذا بائیں کا استعمال بڑھ گیا ہے. ابراہیم (اپنے بیٹے) کو اب بائیں ہاتھ سے بالنگ کراتا ہوں
ماؤس ہر صورت دائیں ہاتھ سے اور ٹائپنگ دونوں ہاتھ سے
 

سین خے

محفلین
میں مکمل طور پر دائیں ہاتھ سے کام کرتی ہوں۔ میرے خاندان میں کافی لیفٹی ہیں اور وہ کھانا بھی بائیں ہاتھ سے ہی کھاتے ہیں۔ نانا کے علاوہ کسی اور کو کبھی دائیں ہاتھ سے ہر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔ میرا پانچ سالہ بھانجا بھی لیفٹی ہے۔ وہ کھانا بھی بائیں ہاتھ سے ہی کھاتا ہے۔ کبھی کبھی نانا کی نظر پڑ جاتی ہے اور اسے ڈانٹ پڑتی ہے تو مجھ سے آکر ضرور شکایت کرتا ہے، "شاڑا نانا مجھے کھانا نئی کھانے ڈے ڑے، ٹم کھلا ڈو پلیژژ" :)
 

زیک

مسافر
میں تو سب کام دائیں ہاتھ سے کرتا ہوں۔ لکھائی البتہ پھر بھی میڈیکل ڈاکٹروں جیسی ہے۔

میرا بڑا بیٹا لیفٹی ہے۔ گھر والے کوشش کرتے ہیں کہ کھانا دائیں ہاتھ سے ہی کھائے۔ دوسرا بیٹا (4 ماہ) بائیں انگلی ہی چوستا ہے، غالب امکان یہی ہے کہ لیفٹی ہی ہوگا۔
کیا آپ کی بیگم لیفٹی ہیں؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سیاست و مذہب میں چاہے آپ دائیں بازو سے ہوں یا بائیں سے اسے چھوڑیں یہ بتائیں کہ آپ اکثر کام دائیں ہاتھ سے کرتے ہیں یا بائیں سے؟

کیا آپ ان چند لوگوں میں سے ہیں جو دونوں ہاتھ برابر استعمال کرتے ہیں؟

کیا بچپن میں آپ کو بایاں ہاتھ استعمال کرنے سے روکا گیا؟

اگر آپ لیفٹی ہیں تو کیا کھانا بھی بائیں ہاتھ سے کھاتے ہیں؟

رائے شماری میں حصہ لینا نہ بھولیں۔
میں تو سارے کام دائیں ہاتھ سے کرتا ہوں۔ کھانا بھی دائیں ہاتھ سے کھاتا ہوں۔ البتہ کبھی کبھار بیڈ منٹن بائیں ہاتھ سے کھیلتا رہا ہوں۔ لیکن بہت کم عرصہ کے لیے۔
میرے دونوں بچے دونوں ہاتھوں سے برابر لکھتے ہیں۔ لیکن کھانا وہ دونوں دائیں ہاتھ سے کھاتے ہیں۔ البتہ باقی کاموں میں وہ ہاتھ بدلتے رہتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
امریکہ کے پچھلے 15 صدور میں سے 7 لیفٹی تھے۔ ایک زمانے میں ٹینس میں بھی کافی ٹاپ لیفٹی کھلاڑی تھے اگرچہ اب ایسا نہیں ہے
ہمیں لیفٹیز کی قابلیت پر واللہ کوئی شک نہیں، مگر پچھلے 15 صدور میں بھی لیفٹی اکثریت میں نہیں اور یقینی طور پر کل صدور میں بھی نہیں ہونگے! :)
 
Top