داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے، امریکا کی مدد سے پکڑیں گے، بھارت

کاشفی

محفلین
داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے، امریکا کی مدد سے پکڑیں گے، بھارت
216450-IndiaflagAFP-1389416868-609-640x480.jpg

اطلاعات ہیں ممبئی بم دھماکوں کا مطلوب پاکستان میں ہے،بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمارکا دعویٰ. فوٹو فائل
نئی دہلی: بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کو انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد دائود ابراہیم پاکستان میں موجود ہے اور ہم امریکاکے ساتھ مشترکہ کوششوں سے اسے پکڑیں گے۔
وہ جمعے کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کوممبئی دھماکوں سمیت کئی مقدمات میں مطلوب دائود ابراہیم کے حوالے سے ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ وہ پاکستان میں مقیم ہے۔
17_zps9b461399.jpg

انھوں نے کہاکہ امریکا کے دورہ کے موقع پر میں نے امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے نگران،اٹارنی جنرل سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دائود ابراہیم کی موجودگی کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
Top