خیبر پختونخواہ میں 5 سال میں کی گئی تعلیمی میدان میں اصلاحات

زنیرہ عقیل نے 'تعلیم و تدریس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 15, 2018

  1. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل محفلین

    مراسلے:
    365
    اِن پانچ سالوں میں انہوں نے تعلیم میں جو اہداف حاصل کئے وہ درج ذیل ہیں۔

    مفت کتابوں کی فراہمی: (Provision of Free Text Books)

    طالبِعلموں کو مفت کتابیں فراہم کرنے کے لیے حکومت نے دو ارب پچاس کروڑروپے سال 2015,2016ء میں خرچ کیے۔اِس رقم سے چار کروڑ پچاس لاکھ کتابیں خرید کر اکتالیس لاکھ طالبِ علموں میں تقسیم کی گئیں۔

    لڑکیوں میں تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لیے وظیفہ کی فراہمی: (Provision of Stipends to Girl Students)

    اِس پروگرام کو ( Girls Stipend Programme) کا نام دیا گیا ہے۔اِس پروگرام کے تحت چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک کی چار لاکھ تینتالیس ہزار دو سو چار طالبِ علم بچیوں کو وظیفہ دیا گیا۔ یہ وظیفہ دینے کا مقصد معاشی طور پر کمزور بچیوں کو تعلیم کی فراہمی جاری رکھنا ہے۔

    کمیونٹی بیسڈ لڑکیوں کے سکول: (Community Based Girls School)
    کمیونٹی بیسڈ سکولوں کی تعداد سن2013ء میں 13651لڑکیوں کے لیے 196سکول تھی۔ سن 2016ء تک اِن سکولوں کی تعداد 196 سے بڑھ کر 1251تک پہنچ چکی ہے اور پڑھنے والی لڑکیوں کی تعداد 43220 تک پہنچ چکی ہے۔اِتنی تعداد میں لڑکیوں کے سکولوں میں داخلے ایک کامیابی سے کم نہیں۔
    ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن (EEF) خیبر پختونخواہ کے مطابق اِس وقت کمیونٹی بیسڈ سکولوں میں ایک ارب چالیس کروڑ کی گرانٹ سے 68000طا لبِ علم زیرِ تعلیم ہیں اور اِن کو پڑھانے کے لیے اُن ہی کی کمیونٹی سے 1644خواتین اساتذہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

    ستوری دا پختونخواہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: (Stoori Da Pakhtunkhwa Talent Hunt Programme)
    اِس پروگرام کے تحت پورے صوبے میں سے باصلاحیت نوجوانوں کو وظائف دیے جاتے ہیں۔ پچھلے تین سال کے دوران 585 طلبہ کو چھبیس کروڑ روپے سالانہ وظائف کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔

    آئی ٹی لیب: (IT Laboratories)
    سن 2013ء تک پورے خیبر پختونخواہ میں آئی ٹی لیب کی تعداد 170 تھی۔ 2013 ء سے لیکر آج تک اب کل تعداد 670 تک پہنچ چکی ہے۔اِس کے علاوہ پورے خیبر پختونخواہ کے 14 اضلاع میں ایک سو اِنٹیر ایکٹیو وائٹ بورڈز (Interactive white boards) لگائے گئے ہیں اور اِن کو چلانے کے لیے سولر پینل سے بجلی فراہم کی گئی ہے۔

    اساتذہ ترغیبی پروگرام۔ (Teachers Incentive Programme)
    خیبر پختونخواہ کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اِس پروگرام کا آغاز تاریخ میں پہلی دفعہ 2014 میں کیا گیا۔ 2014-15ء میں 840 اچھی کارکردگی دیکھانے والے اساتذہ ، ہیڈماسٹرزاور پرنسپلز کوساڑھے پانچ کروڑ روپے کے انعامات سے نوازا گیاہے۔اِس سال سن 2015-16ء کے لیے یہ رقم بڑھا کر گیارہ کروڑ کر دی گئی ہے۔اِن اقدامات کے نتیجے میں طالبِ علموں کے امتحانی نتائج میں بہتری،داخلوں میں اضافہ،اساتذہ اور ٹیچر کی حاضری میں بہتری جیسے نتائج دیکھنے میں آئے ہیں۔

    اساتذہ کی تربیت کا اقدام: (Teachers Training Initiative)
    2013ء سے چھیاسٹھ ہزار نو سو پانچ اساتذہ کو تربیت کے مراحل مکمل کروائے گئے ہیں۔اساتذہ کو تربیت کے لیے آٹھ کروڑ کے فنڈز مہیا کئے گئے۔اِن اساتذہ کو تربیت کے لیے مختلف اداروں سے معاونت حاصل کی گئی۔ اِن اداروں میں Socio Engneering، Afaq Education،
    Beacon House School system، Portal Education جیسے ادار ے شا مل ہیں جن سے تربیت حاصل کی گئی۔

    اساتذہ کی شفاف بھرتی کا نظام: (Approval for merit based Teacher Recruitment Policy)
    تاریخ میں پہلی دفعہ این ٹی ایس Nٓ TS) کے ذریعے 25000اساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے۔اور اِس بات کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے کہ چالیس بچوں کے لیے ایک استاد کے تناسب کا خیال رکھا جائے۔ اِس تمام عمل میں انسانی مداخلت کے عمل کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

    آزاد نگرانی کے نظام کا آغاز: (Independent Monitering Unit)
    آزاد نگرانی کے نظام کا آغاز 2013ء میں پہلی دفعہ خیبر پختونخواہ میں کیا گیا۔اُس وقت سے آج تک 441غیر فعال سکولوں کو فعال بنایا گیا ہے۔اِس عمل سے 8000 اساتذہ پر تادیبی کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ 300اساتذہ کو اُن کی ملازمت سے برخواست کر دیا گیا۔اور تقریباً انیس کروڑ روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے اِن جرمانوں میں سے تقریباً پندرہ کروڑ اُن اساتذہ میں تقسیم کر دیئے گئے جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔اِس سارے عمل سے غیر حاضری میں 8%سے 10%تک قابو پالیا گیا ہے۔

    چھ کمروں کے پرائمری سکول کا قیام: (Establishment of 6-Room Primary Schools)
    نئی پالیسی کے تحت چھ کمروں کے پرائمری سکولوں کا آغاز کیا گیا ہے۔اِس ضمن میں 360سکول زیرِ تعمیر ہیں۔اِن سکولوں کے بننے سے دو لاکھ بچے زیورِ تعلیم سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

    سکولوں میں فرنیچر: (Furniture In Schools)
    2013ء کے بعد سے اب تک سکولوں میں فرنیچر کی مد میں اڑھائی ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ یہ اڑھائی ارب روپے پورے صوبے کے پانچ ہزار سے زیادہ سکولوں میں لگائے گئے ہیں جن سے چارلاکھ تیس ہزار بچوں کو ٹاٹ کی بجائے کرسیاں مہیا کر دی گئی ہیں۔

    پرائمری سکولوں میں کھیل کے میدان: (Play Areas In Primary Schools)
    2013ء سے پہلے دس سال تک کسی بھی سکول میں ایک بھی کھیل کا میدان نہیں بنایا گیا۔ 2013ء سے لیکر آج تک 2583سکولوں میں بچوں کے کھیلنے کے میدان بنا دیئے گئے ہیں۔اور اِن کے معیار کو اتنا اچھا رکھا گیا ہے کہ کسی پرائیویٹ سکول کا گمان ہوتا ہے۔ نہ صرف پرائمری سکولوں میں کھیلوں کے میدان بنائے گئے ہیں بلکہ 141 ہائر سیکنڈری سکولوں میں بھی پانچ کروڑ تریسٹھ لاکھ آٹھ ہزار کی رقم سے کھیلوں کے میدان بنائے گئے ہیں۔

    قدرتی آفات سے متاثرہ سکولوں کی بحالی: (Disaster Affected School)
    2005ء کے تباہ کن زلزلے میں760 سکول متاثر ہوئے تھے اِن سکولوں کی بحالی کے لیے آٹھ ارب روپے مختص کئے گئے اور اب یہ سکول بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔

    سپورٹس کے سامان کی فراہمی: (Promotion of Sports Facilities)
    خیبر پختونخواہ میں پہلی دفعہ پانچ ہزار سکولوں میں پانچ کروڑ کی لاگت سے کھیلوں کا سامان مہیا کیا گیا ہے اِس طرح بچوں میں سکول کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے گا۔

    اقراء فروغِ تعلیم سکیم: (Iqra Farogh-e-Taleem Vouchers Scheme (IFTVS)
    اِس سکیم کے تحت بچوں کو واؤچر دیئے گئے ہیں تاکہ بچے اپنے قریبی پرایؤیٹ اداروں میں داخلہ لے سکیں۔اِس سکیم کے تحت تین کروڑ چھتیس لاکھ کی رقم سے 13858طالبِ علموں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ سکیم ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن(EEF) اور پرائیویٹ سکولوں کے اشتراق سے بنائی گئی ہے۔

    سکول مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم: (School Management Information System SMIS)
    سکولوں کی حالت اور ضروریات کو جاننے کے لیے سکول مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔اِس پر پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور اِس کا نفاذ پورے خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں کیا جائے گا۔

    بائیو میٹرک حاضری کا نظام: (Biometric Attendance System BAS)

    بائیو میٹرک حاضری کا نظام پورے صوبے کے محکمہ تعلیم کے76 دفاتر میں لگا دیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ پورے صوبے میں 480ہائر سیکنڈری سکولوں میں بھی یہ نظام جاری کر دیا گیا ہے۔

    بورڈ آف اِنٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن: (Board of Intermediate & Secondary Education)
    ۔ طلبہ اور سکولوں کے لیے آن لائین (Online) اندراج کا آغاز
    ۔ امتحانات میں اساتذہ کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے زریعے تعیناتی
    ۔ امتحانی مراکز کی مرکزی نگرانی کے تحت نگرانی
    ۔ ففتھ گریڈ کے تحت ایسسمنٹ (5th Grade Assessments) جو کہ یکساں تعلیم کی طرف پہلا قدم ہے۔
    ۔ MCQsکی ایسسمنٹOMRشیٹ کے زریعے(جس سے غلط مارکنگ کا خدشہ دور ہوجاتا ہے)


    سکولوں کو سولر پینلز کی فراہمی: (Provision of Solar Panels in Schools)
    2013ء سے پہلے صرف 215 سکولوں میں سولر پینل کی سہولت موجود تھی۔ 2013ء سے آج تک یہ تعداد بڑھ کر 5566ہو گئی ہے اور تقریباً ایک کروڑ بچے اِس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    یہ وہ بنیادی معلومات ہیں جو محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ سے ملی ہیں

    http://mariamchughtai.com/خیبر-پختونخواہ-میں-تعلیمی-اصلاحات/
     
    • معلوماتی معلوماتی × 4
  2. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,656
    غیر جانب دار ذرائع سے کوئی رپورٹ ملے تو اس کی شراکت بھی کیجیے گا۔ شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل محفلین

    مراسلے:
    365
    اس غیر جانب دار اداے کا نام کیا ہے؟
     
  4. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,656
    اگر مل جائے! نہ ملے تو اسی سے کام چلا لیں گے۔ :)
     
    • متفق متفق × 1
  5. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل محفلین

    مراسلے:
    365
    تعلیم کے لیے کل دس بل صوبائی اسمبلی سے منظور کروائے ہیں اِن بلوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:

    • The Khyber Pakhtunkhwa Higher Education Scholarship Endowment Fund Bill, 2014.
    • The Khyber Pakhtunkhwa Elementary and Secondary Education Foundation (Amendment) Bill,2014
    • The Khyber Pakhtunkhwa Medical Teaching Institutions Reforms Bill,2015
    • The Khyber Pakhtunkhwa Universities(Amendment) Bill,2015
    • The Khyber Pakhtunkhwa Medical Teaching Institutions Reforms(Amendment) Bill,2015
    • The Khyber Pakhtunkhwa Universities (Amendment) Bill, 2016
    • The Khyber Pakhtunkhwa Higher Education Academy of Research and Training Bill, 2016
    • The Khyber Pakhtunkhwa Regularization of Services of Teaching Assistants as Lecturers Bill,2016
    • The Khyber Pakhtunkhwa Free Compulsory Primary and Secondary Education Bill, 2017
    • The Khyber Pakhtunkhwa Technical Education and Vocational Training Authority(Amendment) Bill,2017
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل محفلین

    مراسلے:
    365
    پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے میں 23 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں اور اس طرح صوبے کا ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر ہے۔

    [​IMG]
    خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول سروے رپورٹ 18-2017 جاری کردی جس میں 43 لاکھ 23 ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ صوبے میں 23 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں جس کے تحت ان کی تعداد 18 لاکھ بنتی ہے اور اس طرح صوبے کا تقریباً ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر ہے۔

    [​IMG]
    فوٹو: قیصر خان

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صوبے میں اسکول جانے کے عمر کے بچوں کی تعداد 78 لاکھ 31 ہزار ہے جن میں 60 لاکھ 17 ہزار بچے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق صوبے میں اسکول سے باہر بچوں میں 11 لاکھ 88 ہزار لڑکیاں اور 6 لاکھ 12 ہزار لڑکے شامل ہیں جب کہ 11 لاکھ 52 ہزار بچے کبھی اسکول ہی نہیں گئے اور 6 لاکھ 48 ہزار بچے ایسے ہیں جو اسکول چھوڑ گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صوبے میں 14 سال کی عمر میں زیادہ تر لڑکے اسکول چھوڑ دیتے ہیں، اس طرح اس عمر میں اسکول چھوڑنے والے لڑکوں کی تعداد لڑکیوں سے زیادہ ہے، اس کی بڑی وجہ تعلیم میں عدم دلچسپی، غربت، گھروں سے اسکول کی دوری اور روزگار کا حصول ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 5 سے 17 سال تک کے بچے اسکول سے باہر ہیں، غربت کے باعث ایک تہائی بچوں نے کبھی اسکول کا رخ ہی نہیں کیا جب کہ ایک تہائی بچے گھر کے قریب اسکول نہ ہونے کے باعث داخل نہیں ہوئے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر طالبات نے گھر کے قریب اسکول نہ ہونے کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑی۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق رپورٹ کی تیاری پر 22 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی، سروے سے بچوں کو اسکولوں میں لانے کے لئی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

    صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا ےکہ صوبے میں مزید 9 ہزار سے زائد اسکولز تعمیر کرنے ہوں گے اور نئے اسکولوں کے لیے444 ارب روپے درکار ہیں۔
     
  7. شاہد شاہ

    شاہد شاہ محفلین

    مراسلے:
    2,568
    جو ادارہ ملک میں شماریات اکٹھی کرتا ہے اسکی رپورٹ پڑھ لیں:
    K-P improves on key educational indicators - The Express Tribune
    لیکن اصل سوال وہی ہے کہ عمران خان نے کھا پی کے میں کیا کر لیا
    عباس اعوان
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,656
    عمران خان اور اُن کی ٹیم نے جو بھی اچھا کام کیا ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ اس کی دل کھول کر تعریف کرنی چاہیے۔ براہ مہربانی مناظرانہ رنگ اختیار کرنے کے لیے دوسرے معزز اراکین کو خواہ مخواہ ٹیگ نہ کیا کریں۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  9. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,108
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    بائیو میٹرک کے علاوہ سارے اصلاحات پہلے ہی سے رائج تھے..
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
  10. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,108
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    کچھ اصلاحات جیسے واؤچر وغیرہ آن لائن داخلہ سب اخباری یق اشتہاری باتیں ہیں.
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,376
    میرے بھائی ہزاروں والدین نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے نکال کر گورنمنٹ اسکولوں میں داخل کرادیا ہے اور اس وقت بھی تقریباً پینسٹھ ہزار ویٹنگ لسٹ پر ہیں
    کچھ دن پہلے بیکن ہاؤس اسکول والے اسکول بند کرکے اس میں گورنمنٹ کے اسکولوں کے لئے کرسیاں بنانے کا کارخانہ لگا چکے ہیں
    عمران خان نے اپنے بچوں کو انگلینڈ سے بلا کر ڈیرہ غازی خان کے گورنمنٹ اسکول میں داخلہ کرایا ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 1
  12. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل محفلین

    مراسلے:
    365
    پچھلی حکومتوں کی بہ نسبت اس حکومت میں کافی بہتری آئی ہے
    جسے کھلے دل سے قبول کرنا چاہیے اور مزید بہتری لانے کے لے اصلاحات کی ضرورت ہے
    کیوں کہ اوپر دیے گئے سروے کے مطابق ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر ہے
     
  13. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل محفلین

    مراسلے:
    365
    جی ہاں کئی والدین نے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروایا ہے پرائیویٹ سے نکال کر یہ سچ ہے
     
  14. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,376
    مجھے تو اوپر بیان کی گئی ہر بات سچ لگتی ہے
    پچھلے الیکشن سے پہلے طالبان کی حمایت میں بیان، اس کے بعد مدرسے کو کروڑوں روپے دینا بھی سچ ہے
    اگر یہ سینٹر میں آگئے تو پتہ نہیں ایٹم بم کے ساتھ کیا کریں گے
     
  15. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,538
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    سر ، دینی مدارس کو جتنا آئسولیٹ کیا جائے گا شدت پسندی بڑھے گی ، اس سے بہتر ہے کہ انہیں مین سٹریم میں لا کر معاشرے کے لیے مفید بنایا جائے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  16. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,376
    اس مدرسے سے نکلے ہوئے افراد طالبان بنے ہیں اور آج بھی طالبان انہیں ہی اپنا negotiator بناتے ہیں
     
  17. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,538
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    طالبان امریکہ نے تخلیق کیے تھے۔ جب اس کا اپنا مطلب حاصل ہو گیا تو مسئلہ ہمارے سر پھینک گیا اور اب یہ ہم پر ہے کہ انہیں شدت پسند بنا دیں یا قومی دھارے میں شامل کریں۔
    میرے خیال میں عمران خان کے اقدامات درست ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  18. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,376
    اس مدرسے کے طلاب طالبان بنے اور آج بھی طالبان اسی مدرسے کے بانی کو اپنا negotiator بناتے ہیں
    مجھے لگتا ہے آپ اس بات سے متفق ہیں اسی لئے رخ موڑ دیا امریکہ کی طرف
    مجھے معلوم ہے طالبان کو امریکہ نے استعمال کیا
    عمران خان کے ہاتھ میں ایٹم بم نہیں دینا چاہیے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  19. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,376
    قومی دھارا طالبان بننے جارہا ہے، طالبان قومی دھارے میں نہیں آرہے
    فرق سمجھیں بھائی
     
  20. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,538
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ضرب عضب اور اس سے قبل ہونے والے آپریشنز کو آپ نظر انداز کر گئے۔
     

اس صفحے کی تشہیر