خیالی پلاؤ پکائیں

شمشاد

لائبریرین
بس تو پھر مرزا صاحب تو مفت کی شراب پی کر جہاز اڑائیں گے تو ان کی فاقہ مستی کیا رنگ لائے گی یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
یہ خیالی پلاؤ جہاز میں نہ پکائیں بلکہ نئی ہانڈی چڑھائیں اس میں خیال اُنڈلیں اور تصورکا مسالہ شامل کرکے بھونیں
 
آپ سب کو تو پتا ہے آج کل سردی کا موسم ہے اور سوئی گیس تو گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہے خیالی پلاؤ تو دور کی بات خیالی چائے بھی نہیں بن سکتی اس لیے اب میں نے لکڑیوں والا چولہا جلا دیا ہے اب اپنی اپنی ترکیب بتائیں تاکہ محفلین کے لیے خیالی پلاؤ تیار کیا جا سکے۔۔ :)
 
زیک

مسافر

لکڑی کے الاؤ پر تو سمورز بنیں گے
 
لکڑی کے الاؤ پر تو سمورز بنیں گے
زیک بھائی کبھی جلتے ہوئے کوئلوں میں آلو بھون کر کھائے ہیں
ہم بچپن میں جب گاوں جاتے تھے تب خالہ جب کھانا بنا لیتی تھی تب ہم آلو ڈال دیتے تھے چولہے میں جو تقریباً 15 منٹ کے بعد نکال لیتے تھے بہت مزا آتا تھا
 
کیمپنگ وغیرہ میں اکثر یہ کام کیا ہے۔ آلو فوئل میں بند کر کے کوئلوں میں رکھ دیئے۔ ایک بار کیلیفورنیا میں وائٹ واٹر ریفٹنگ کر رہے تھے تو شام کو کیمپ سائٹ پر رکے اور آلو بھی بھونے۔ ان آلوؤں کی بات ہی کچھ اور تھی۔
 
Top