خُود کُش حملے: ایک اور سوال

بہن ایک سنی سنائی بات یہ ہے کہ پاکستان کے جرات مند لوگ بھارتی ٹینکوں کے اگے بم باندھ کر لیٹ گئے تھے جس کی وجہ سے سیالکوٹ کی ٹینکوں‌کی جنگ ہارنے سے بچ گئے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ارے نہیں ہمت بھائی ۔۔۔ سنی سنائی باتیں نہیں چاہییں بلکہ اصل اعداد و شمار چاہییں،

کچھ نکات یہاں لکھ رہی ہوں دیکھیں اس طرح سے بتائیں :

خُود کُش حملے پاکستان میں کب سے شروع ہوئے ؟

کب کب ہوئے ؟

کہاں کہاں ہوئے ؟

کون لوگ تھے یعنی خُود کُش حملہ آور ؟

ان حملوں میں کتنے لوگ اپنی زندگی سے محروم کر دئے گئے ؟
وغیرہ وغیرہ


اگر کچھ اور نکات کا اضافہ بھی کر سکیں تو بہت بہتر ہو گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تفسیر بھائی۔۔۔۔ کہاں ہیں آپ ؟

آپ سے بھی کچھ رہنمائی چاہیئے اگر ممکن ہو۔ میں ایک تحقیق کرنا چاہ رہی ہوں ۔
 
میرا خیال ہے کہ 1965 کی جنگ میں‌‌خود کش حملے ہوئے سیالکوٹ کی جنگ میں۔ پھر راشد منہاس کو جہاز کوگرانابھی خود کش تھا۔ اگے جاکر دیکھیں تو 1971 کی جنگ میں‌مکتی باہنی نے کافی خودکش حملے کیے۔
اللہ اپ کو درست تحقیق کی توفیق عطا کرے۔ امین۔
 

تفسیر

محفلین
تفسیر بھائی۔۔۔۔ کہاں ہیں آپ ؟

آپ سے بھی کچھ رہنمائی چاہیئے اگر ممکن ہو۔ میں ایک تحقیق کرنا چاہ رہی ہوں ۔

شگفتہ بہن ۔۔۔
flower.gif

میں آجکل وہاں ہوں ‌جہاں سے مجھ کو خود اپنی خبر نہیں آتی۔ :grin:
یہ 99 فی صد مکمل ٹائم لائن ہے ۔ اب یہ نہ کہیں بھیا مجھے تو اردو میں چاہیے۔:mad:;)
01dancingboy.gif

Time Line for Sucide Attack

Nov 19, 1995

: A suicide bomber drove a vehicle into the Egyptian Embassy compound in Islamabad, Pakistan, killing at least 16 and injuring 60 persons. Three militant Islamic groups claimed responsibility.

May 8, 2002

15 people have been killed in a suicide attack on a bus in Pakistan's port city of Karachi. Ten of the victims were French workers for a construction company and the other two were Pakistani - one is thought to have been the suicide attacker

June 14, 2002

Friday's bomb attack on the United States consulate in Karachi that killed at least 11 people and injured 40

Dec 25, 2003

Two suicide truck bombers killed 14 persons as President Musharraf’s motorcade passed through Rawalpindi, Pakistan. An earlier attempt on December 14 caused no casualties. Pakistani officials suspected Afghan and Kashmiri militants. On January 6, 2004, Pakistani authorities announced the arrest of 6 suspects who were said to be members of Jaish-e-Muhammad

March 2, 2006

KARACHI - A suicide attacker rammed a car packed with explosives into a vehicle carrying an American diplomat in Pakistan’s largest city, killing four people — including the diplomat — ahead of President Bush’s visit to Pakistan

April 11, 2006

Bomb rips through prophet prayer service A suicide attacker is killing at least 41 people including the top leadership of a Sunni Muslim religious group

Nov. 8, 2006

A suicide bomber has killed at least 35 soldiers after targeting an army parade ground in north-west Pakistan, officials say. About 20 people were wounded in the attack in the town of Dargai. Barbara Plett reports from Islamabad

Jan 26, 2007

ISLAMABAD, Pakistan -- A suicide bomber killed a security guard and himself in an attack outside the Marriott
Hotel in the Pakistani capital of Islamabad on Friday, Interior Minister Aftab Ahmed Khan Sherpao said.

Jan. 27, 2007
A suicide bomb attack near a mosque in the city of Peshawar kills 15, most of them police officers
.
Feb 6 , 2007

Police thwarted a suicide attacker after a shootout and blast that killed the attacker and wounded 3 police

A suicide bomber detonated his explosives in a parking area outside Islamabad's airport Tuesday after he was stopped by security as he tried to enter the airport

Feb 17, 2007

A suicide bomber kills 16 people, including a judge, in Quetta.

Apr 28, 2007

West Pakistan: A bomber blew himself up at a public gathering in northwestern Pakistan; injured included the interior minister Aftab Ahmad Khan Sherpao and his son. Interior Minister was addressing the gathering of about 200 people when the blast

May 15, 2007

A suicide bomber blows himself in a Peshawar restaurant, killing 25 people

July 4, 2007

A suicide bomber kills six soldiers and two children in North West Frontier Province (NWFP) and a roadside bomb aimed at police kills four civilians in another part of the province

July 6, 2007

A suicide bomber throws himself at an army jeep, killing six soldiers in NWFP

July 8, 2007

Unidentified gunmen kill three Chinese workers and wound another in Peshawar in NWFP. A policeman is killed in a blast in NWFP.

July 12, 2007

Two suicide bomb attacks kill seven people, including three policemen, in the semi-autonomous North Waziristan tribal region and NWFP

July 14, 2007

A suicide car-bomber kills 24 paramilitary soldiers and wounds 29 in North Waziristan; two security officials are wounded in another blast in NWFP.

July 15, 2007

Sixteen people, most of them paramilitary soldiers, are killed in a suicide-bomb ambush on a patrol in Swat valley in NWFP.

- A suicide bomber targets a police recruiting centre in Dera Ismail Khan in NWFP, killing 29.

July 16, 2007

PESHAWAR, Pakistan - Authorities on Monday probed suspected links between radicals from the captured Red Mosque and militants in Pakistan’s northwest frontier, where 73 people died in weekend suicide attacks and bombings

July 17 2007

A suicide bomber detonated a powerful bomb near an outdoor stage where the country’s suspended chief justice was to address members of Pakistan’s opposition parties on Tuesday evening, killing at least 14 people and wounding at least 40, according to the police

A suicide bomber kills four, including three soldiers, in North Waziristan.

July 18, 2007

ISLAMABAD, Pakistan - Militants bombed an army convoy then raked it with gunfire Wednesday, killing 17 soldiers and continuing a wave of violence that has stirred doubts about Pakistan’s stability
- a suicide car bomber attacked a policy academy in another frontier area in the northwest, killing up to six people.

- Five militants are killed when they ambush another military convoy in North Waziristan.

July 19: 2007

Three suicide attacks kill at least 52 people. One attack in the southern town of Hub kills at least 30 people, including seven police officers escorting a team of Chinese engineers. The Chinese workers escaped unhurt. In the northwest city of Hangu a car bomber attacked a police training centre killing seven people. The third attack killed at least 15 worshippers at a mosque in an army training centre in the military cantonment area of Kohat in the northwest

July 27, 2007

ISLAMABAD, Pakistan - A suspected suicide bomber killed at least 13 people at a hotel Friday after hundreds of stone-throwing protesters clashed with police as the capital’s Red Mosque reopened for the first time since a bloody army raid ousted pro-Taliban militants holed up there.

Aug 4, 2007

MIRANSHAH, Pakistan - At least 19 people were killed on Saturday in spiraling violence in northwestern Pakistan as international concern grew over the deteriorating security situation along the Afghan border.

- Three suicide attacks killed at least 52 people in Pakistan on Thursday, the worst day in a wave of attacks that have rocked the country since a government siege on an Islamabad mosque earlier this month.
.
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ 1965 کی جنگ میں‌‌خود کش حملے ہوئے سیالکوٹ کی جنگ میں۔ پھر راشد منہاس کو جہاز کوگرانابھی خود کش تھا۔ اگے جاکر دیکھیں تو 1971 کی جنگ میں‌مکتی باہنی نے کافی خودکش حملے کیے۔
اللہ اپ کو درست تحقیق کی توفیق عطا کرے۔ امین۔

ہمت بھائی

پہلے سنی سنائی۔۔۔ اور اب خیال ۔۔۔۔ !! نہیں آپ سمجھے نہیں، در اصل جو اصل اعداد و شُمار ہیں ان کی بارے میں بتائیں ۔

آپ کی دعا کے لئے بے حد شکریہ ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بے حد شکریہ تفسیر بھائی

آپ کچھ فرصت سے ہو جائیں تو میرے ذہن میں جو نکات ہیں اور سوالات ہیں ان کے بارے میں رہنمائی کیجئے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ تفسیر بھائی

سب سے پہلے تو یہ رہنمائی کیجیئے کہ اس عنوان پر تحقیق کے لئے میں فلوشیٹ کس طرح بناؤں کہ تمام ضروری نکات کا احاطہ ہو جائے ؟

میں نے خود کچھ سوال سوچے ہیں اس حوالے سے اور کچھ سوال ان میں سے یہاں درج بھی کئے ہیں۔ لیکن مجھے فلوشیٹ نہیں سمجھ میں آرہی کہ کس طرح ہو؟ آغاز کیسے ہو؟ کون کون سے نکات اہم ہوسکتے ہیں ، کون کون سے نکات پر توجہ مرکوذ رہے شروع سے آخر تک؟ تحقیق کا دائرہ کیسے وسیع کیا جائے اور کس حد تک ؟ اسی طرح اختتامی صورت ؟

۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تفسیر بھائی

یہ بھی رہنمائی کیجیئے کہ اس تحقیق کا دائرہ کس سطح تک ہو، ماسٹرز یا اس سے بالا ؟

شکریہ
 

تفسیر

محفلین

آوٹ لائن (کتاب کے لیے)
خود کش حملے ۔پاکستان میں خود کش حملوں کی تاریخ​

1 ۔ عنوان

خود کش حملے ۔پاکستان میں خود کش حملوں کی تاریخ​
2 ۔ مقدمہ

خوش کش حملے​
خود کش حملے ۔ مذہب کی ہار یا جیت​
خود کش حملے ۔انسانیت کا عروج یا زوال​

3 - تاریخ

خود کش حملے ۔عنوان کے تاریخی معنی۔​
خود کش حملے ۔مغرب میں اور مشرق میں​
خود کش حملے۔ابتدا - شروعات کیسے اور کب اور کیوں ہوئی​
خود کش حملے ۔عروج​
خود کش حملے زوال؟​
خوش کش حملےاستعمال کی وجوہات​
مذہی​
فلسفی ۔​
معاشی،​
ضرویاتی اور مثالیں​

4 - پاکستان اور خود کش حملے

شروعات۔ نقطہٴ تغییر اور نقطہٴ تغییر کی وجہ (Turning Point)​
ملک ۔ پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات​
تعلیم کی کمی​
مذہب - ( اسلام یا اسکی ایک شاخ - جہادی؟)​
طالبان اور افغانستان؟​
غیر ملک ۔ دوسرے ملکوں کا اثر اور مداخلت ، امریکہ، سعودی عر ب وغیرہ؟​
پاکستانی معاشرے پر اثر ۔ موجود ہ​
پاکستانی معاشرے پر اثر ۔ آئندہ​

5 - بیان خاتمہ ۔epilogue

سوچ فکر​
حل​


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Outline Worksheet - Research Paper

نام : سیدہ شگفتہ

I ۔ موضوع کا تعارف

A ۔ پس منظر
B ۔موضوع کا بیان​

II ۔پہلا موضوع بحث

A ۔ دلیل نمبر 1​
1 ۔ ثبوت نمبرا
2 ۔ ثبوت نمبر2​

B ۔ دلیل نمبر 2​
1 ۔ ثبوت نمبرا
2 ۔ ثبوت نمبر2​

ٰٰٰIII ۔ دوسرا موضوع بحث

A ۔ دلیل نمبر 1​
1 ۔ ثبوت نمبرا
2 ۔ ثبوت نمبر2​

B ۔ دلیل نمبر 2​
1 ۔ ثبوت نمبرا
2 ۔ ثبوت نمبر2​

IV ۔ تیسرا موضوع بحث

A ۔ دلیل نمبر 1​
1 ۔ ثبوت نمبرا
2 ۔ ثبوت نمبر2​

B ۔ دلیل نمبر 2​
1 ۔ ثبوت نمبرا
2 ۔ ثبوت نمبر2​


V ۔ چوتھا موضوع بحث

A ۔ دلیل نمبر 1​
1 ۔ ثبوت نمبرا
2 ۔ ثبوت نمبر2​

B ۔ دلیل نمبر 2​
1 ۔ ثبوت نمبرا
2 ۔ ثبوت نمبر2​


VI ۔ نتیجہ
اپنے تمام اہم دلیل کو بیان کے ساتھ پھر سے دوہرانا​
 

تفسیر

محفلین
شگفتہ بہن
rose-1.gif

  • کیا آپ ریسریچ پیپر کے لیے خیالات جمع کررہی ہیں
  • یا نیوز پیپر آرٹیکل لکھنا ہے
  • یا پھر کوئی کتاب چھپوانے کا ارداہ ہے۔؟
بات بڑھانے کے لئے میں ریسریچ پیپر کو موضوع بنا تا ہوں۔ ریسریچ پیپر لکھنے میں
  1. انتخاب
  2. نکتہ چینی اور
  3. فکر تحقیق
بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

ریسریچ پیپر لکھنے کے دو نقطہ ہیں۔
1۔ اس موضع پر ماہروں کے کام سے واقفیت حاصل کرنا ۔اس کے ذرائع​
  • لا ئبریری،
  • نیٹ اور
  • ان لوگوں کے انٹرویوز جو ذاتی طور پراس موضع کا حصہ ہیں۔ اگر ان تک پہونچ نہ ہو تو ان کےشائع انٹرویوحاصل کرکے ان کا مطالحہ کرنا۔
2 ۔ ان جمع کے خیالات اور اپنے خیالات کا جائزہ لینا۔​
آپ نےجو بیرونی دستاویز یعنی ثبوتِ تحریری جمع کیا ہے اور جو خیالات آپ نے اپنی اندونی سوچ اور فکر سے پیدا کیے ہیں ، ان دونوں کاحاصل آپ کا ریسریچ پیپر ہوگا۔​
ریسیچ پیپر کا مقصد
ریسرچ پیپر دو طرح کے ہوتے ہیں۔ تجزیاتی یا مباحثاتی​
1 - تجزیاتی کا مطلب ہوتا ہے کہ ایک موضوع کو اس کے بنیادی حصوں میں تقسیم کرکے جانچا اور سمجھا جائے۔ پھر ان حصوں کو بامعنی انداز میں جمع کیا جائے جو آپ کی سوچ کی ترجمانی کریں ۔ دوسرے الفاظ میں تجزیاتی ریسیچ میں آپ خود ایک ماہر بن جاتی ہو وہ ماہر جو کہ اب اس موضوع کو اپنے تناظر سے پیش کر سکتا ہے ۔ اس قسم کے ریسرچ پیپر میں تم موضوع کو اس طرح دیکھتی ہو جیسے اس موضوع کے متعلق تمہارا خیال ابھی پختہ نہیں۔
یہ تمہارا تحقیقی سوال کہلاتا ہے۔ تمہارا کام ان تمام معلومات کو جمع کرو اور ان کو تنقیدی زاویہ سے پڑھو اور ان کے متعلق تنقیدی زاویہ سوچو ۔تنقیدی سوچ سے مراد ہے کہ “یہ لکھا ہوا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ سچ ہے۔“
مثال کے طور پر تم ایک لائبریری میں ہو۔ اس سے پہلے کہ تم اس کتاب سے حوالے نقل کرنا شروع کرو۔ کتاب کو جانچو ۔
مثال :
  • کیا معلومات تازہ ہیں یا فرسودہ ہیں۔
  • کیا ان کو لکھنے والا معتبر ہے یا نا معتبر۔
  • کیا اس منبع میں معلومات ازروے منطق ہیں۔اور تمہارے موضوع کو مختلف زاویہ سے دیکھنے میں مدد کرتی ہیں یا تمہارے موضوع کے لئے ثبوت مہیا کرتی ہیں ۔
2 ۔مباحثی کا مطلب ۔ تجنیس، تعمیم اور تجاویز کو ثبوت یا استدلال اور منطقی طریق سے پیش کرنا اور اس طرح پیش کرنا کہ آپ کا نتیجہ ثابت ہوجائے ۔
مباحثاتی اور تجزیاتی میں فرق ہے کہ مباحثاتی ریسریچ میں آپ جانبدار ہیں یہ thesis بھی کہلاتا ہے۔​
نوٹ:‌ لفظ essay فریچ لفظ essai سے بنا ہے جا مے معنی attempt ہیں۔ یعنیattempt"--to convince the reader of a debatable or controversial point of view
امید ہے کہ یہ مواد آپ کے مقصد کو پورا کرنے میں مددگار ہوگا۔
01hangloose.gif


امید ہے کہ آپ کو اس معلومات سے کچھ مدد ملےگی

بڑے بھیا تفسیر
 

تفسیر

محفلین
تفسیر بھائی

یہ بھی رہنمائی کیجیئے کہ اس تحقیق کا دائرہ کس سطح تک ہو، ماسٹرز یا اس سے بالا ؟

شکریہ

شگفتہ بہن
:)
تھوڑا اس موضوع پر روشنی ڈالیں کہ اس ریسریچ سے کون مستفید ہوگا۔ تو پھر یہ سوچا جا سکتا ہے کہ اس کا مواد ، اس کا انداز ، اسکا معیار کیا ہوگا۔ :grin:

ککککک
تحقیق ( کیوں) تحقیق ( کیا) تحقیق ( کہاں) تحقیق ( کب ) تحقیق ( کیسے)
I keep six honest serving-men
They taught me all I knew
Their names are What and Why and When
And How and Where and Who
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شاندار تفسیر بھائی !

آپ نے تو میرے لئے سوچ کے کئی جہان عیاں اور در وا کر دیئے ہیں ! مجھے نہیں اندازہ تھا کہ اس موضوع پر اس قدر کام کی گنجائش نکلتی ہے ۔ اس پر تو بہت کچھ کیا جا سکتا ہے ۔ اس درجہ مفصل رہنمائی کے لئے دلی شکریہ !

میں آپ سے ضرور مزید بھی رہنمائی کے لئے درخواست کرتی رہوں گی !
 
مجھے اپ کے خود کش حملوں‌کے پیپر سے بے حد دلچسپی ہے۔ یہ بھی دیکھنا ہے 65 کی جنگ کے خود کش اور راشد منہاس کے خود کش کو اپ نے اپنے پیپر پر کہاں‌رکھا ہے۔ اگر مکمل ہوگیا تو زیارت تو کرادیجیے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
: )

اُف آپ بھی ہمت بھائی بعض وقت کمال لکھ جاتے ہیں !

آپ کی دلچسپی کے لئے شکریہ ! پہلے بتانا تھا میں تو آہستہ روی سے کام کروں گی آپ کو انتظار کی ہمت کرنا ہوگی۔

لیکن ہاں

ایک بات پہلے ہی واضح ہو جائے ۔۔۔ خرید کر پڑھیے گا، مفت میں زیارت نہیں ملے گی ۔۔۔ اچھا !
ایسا نہ ہو کہ آپ کہیں زیارت کے بہانے اسے اپنی سائٹ پر رکھنے کی سرکشی کا ارادہ رکھتے ہوں !
 

خرم

محفلین
مجھے اپ کے خود کش حملوں‌کے پیپر سے بے حد دلچسپی ہے۔ یہ بھی دیکھنا ہے 65 کی جنگ کے خود کش اور راشد منہاس کے خود کش کو اپ نے اپنے پیپر پر کہاں‌رکھا ہے۔ اگر مکمل ہوگیا تو زیارت تو کرادیجیے۔
خدا کے لئے ہمت بھائی اب 65 کے خود کش حملوں میں پیٹ پر بم مار کر لیٹ جانے والی کہانی نہ سُنا دیجئے گا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی خود کُش حملہ کیا گیا تھا تو میری معلومات میں اضافہ کیجئے گا۔
راشد منہاس نے خودکُش حملہ نہیں‌کیا تھا بلکہ آخر وقت تک طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کی جدوجہد کی تھی اور اسی جدوجہد میں طیارہ زمین سے ٹکرایا تھا۔
باقی ماشاء اللہ افسانے تراشنے میں تو ہم سب بہت ماہر ہیں۔
 
Top