خوش قسمتی

راجہ صاحب

محفلین
ہر چیز کی کچھ نا کچھ تعریف ہوتی ہے مگر مجھے باوجود کوشش کے خوش قسمتی کی کوئی تعریف نہیں‌مل سکی آپ کے خیال میں‌کیا ہو سکتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی ایسی من پسند چیز جو بغیر کوشش یا تھوڑی سی کوشش سے مل جائے تو اسے خوش قسمتی کہیں گے۔

باقی اراکین کی کیا آراء ہیں؟
 

فرذوق احمد

محفلین
ایک دِن میں یوہی میں گھر کے کام کرنے میں مگن تھا ۔سارے کام میں نے کر لیے تھے بس بس چھت والا پنکھا صاف کرنا باقی تھا ۔
تو میں ایک دو سٹول لگا کر ۔پنکھا صاف کرنے لگا پنکھے کا اوپر والا حصہ جہاں سے پنکھے کو سپورٹ ہوتی وہ نہ جانے کیسے کھُل گیا ۔۔خیر میں ابھی سٹول سے نیچے اُترا ہی تھا کہ پنکھا نیچے گِر گیا ۔اور اُس وقت میری خوشنصیبی یہ تھی کہ وہ پنکھا میرے پاؤں پر گرا اور مجھے کچھ نہیں ہوا ۔۔
تو میرا خیال ہے یہ بھی خوشنصیبی ہے
 
دو چیز

اپنے ایک استاد سے سنا تھا کہ good luck یا خوش قسمتی دو چیز کا نام ہے :

۔ ایک یہ کہ آپ کو کوئی موقع (opportunity) ملے
۔ دوسرے یہ کہ آپ اس کے لیے تیار ہوں

تیار نہ ہونے کی صورت میں اسے bad luck (بد قسمتی) کہا جاتا ہے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
خوش قسمتی کا ہماری زندگی میں بہت بڑا عل دخل ہے کیونکہ ہماری ہرقسم کی کامیابی کادارومدار 75فیصدقسمت پر ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا بات ہوئی کہ ہر قسم کی کامیابی کا دارومدار 75 فیصد قسمت پر ہوتا ہے؟ میں تو کہتا ہے کامیابی کا دارومدار اپنی محنت پر ہوتا ہے۔
 

عسکری

معطل
یار دو بار میری تنخواہ میں 500"500 ریال کا ضافہ ہوا یہ خوش قسمتی نہیں بلکہ اس 16 یا 17 گھنٹے کی جان توڑ محنت کا صلہ ملا مجھے جو کبھی میں نے کی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
16 یا 17 گھنٹے کی جان توڑ محنت تو ایک دفعہ کی ہو گی لیکن تنخواہ جو بڑھی ہے وہ تو مستقل ہے ناں۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
یہ کیا بات ہوئی کہ ہر قسم کی کامیابی کا دارومدار 75 فیصد قسمت پر ہوتا ہے؟ میں تو کہتا ہے کامیابی کا دارومدار اپنی محنت پر ہوتا ہے۔

آپ کی کامیابی میں محنت کا حصہ صرف 25 فیصد ہے اور باقی 75 فیصد آپ کی خوش قسمتی ہے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
یار دو بار میری تنخواہ میں 500"500 ریال کا ضافہ ہوا یہ خوش قسمتی نہیں بلکہ اس 16 یا 17 گھنٹے کی جان توڑ محنت کا صلہ ملا مجھے جو کبھی میں نے کی تھی۔

میرے بھائی یہ آپ کی محنت کے ساتھ ساتھ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ کو 16 گھنٹوں کی محنت کا پھل 500 سو ریال کی صورت میں ملا۔ ورنہ اس دنیا میں آپ سے سو گنا زیادہ سخت محنت کرنے والے لوگ ہیں لیکن ان کو اضافہ تو بہت دور کی بات ہے ان کا جائز حق بھی نہیں ملتا۔کیونکہ وہ آپ کی طرح خوش قسمت نہیں ہیں۔
 

عسکری

معطل
پھر وہی بات تو کیا 3 سال کام کے بعد بھی وہی تنخواہ رہے گی کیا ؟؟

پر جب آدمی کام کرتا ہے محنت کر کے کچھ بناتا ہے تو اس کا صلہ ملنا چاہیے۔ کمپنی نے اگر 3 سال میں 1000 ریال بڑھایا تو میں نے بھی کبھی وقت ڈیوٹی یا ادھر ادھر کی کی پروا کیے بغیر جب فون آیا کام پر نکل گیا کیا بارش کیا ریت ۔اس میں قسمت کہاں سے حصہ لینے پہنچ گئی:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
قسمت ہر لمحہ اور ہر وقت ساتھ ہے۔ اس میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بدقسمتی ہے۔ تین سال میں صرف 1000 ریال بڑھے۔ ویسے بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کی کُل تنخواہ سالہا سال سے 1000 ریال سے بھی کم ہے۔ اس لحاظ سے آپ اپنے آپ کو خوش قسمت کہہ سکتے ہیں۔
 
Top