تعارف خوش آمدید نگارف۔ ۔ ۔:)

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس لیے ہی تو محفل پر ہی موجود صاحبان سے عرض کیا ہے کہ وہ اپنی گفتگو کے ترجمے سے ہمیں بھی سیکھنے کا موقع فراہم کریں۔

ہم تو مہدی صاحب کی منتیں کر کر کے تھک گئے ہیں، مگر وہ فارسی سکھاتے ہی نہیں ہیں۔

لئے جا میرے صبر کا امتحان تُو
 

نگار ف

محفلین
ارے ہم نے تو آپ کے آنے پر محض اس لیے شکر خدا ادا کیا تھا کہ کوئی مونث و یاور آخر آہی گیا۔۔۔ آپ تو ہمیں ہی کوئیں میں دھکیل رہی ہیں۔۔۔

نقوی صاحب ایسی بات نہیں ہے، آپ رہےہم سے ارشد اور آپکے ہوتے ہوئے مجھے زبان بستہ ہی رہنا بہتر ہوگا، وگرنہ بے ادبی میں شمار ہوگا۔۔
 

ندیم حفی

محفلین
بہت بہت خوش آمدید نگارف مشہدی صاحبہ۔۔۔محفل میں ایک فیملی ممبر کی حیثیت سے امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ارے ہم نے تو آپ کے آنے پر محض اس لیے شکر خدا ادا کیا تھا کہ کوئی مونث و یاور آخر آہی گیا۔۔۔ آپ تو ہمیں ہی کوئیں میں دھکیل رہی ہیں۔۔۔

ارے ہمیں تو کبھی یہ خیال ہی نہیں آیا ہم تو ہمیشہ مونس وغم خوار ہی ڈھونڈتے رہے۔ :D
 

محمداحمد

لائبریرین
اگر واقعی ہم سب فارسی سیکھنے کے لیے سنجیدہ ہیں تو اس کے لیے ایک دھاگہ کھولا جاسکتا ہے۔ کون کون تیار ہے؟؟ ;)

فارسی سیکھنے کا ایک سلسلہ یہاں بھی شروع کیا گیا تھا، لیکن زیادہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ خود میں نے بھی داخلہ لیا تھا لیکن پھر مصروفیات نے آگھیرا۔
 
Top