تعارف خوش آمدید نگارف۔ ۔ ۔:)

آپ یقین جانئے کہ ہم اس قابل بالکل نہیں کہ ہم کسی کو کچھ سکھا سکیں۔۔۔ ۔ ورنہ آپ کے تقاضے کو رد کرنے کی تاب ہم میں کہاں؟؟

آپ کا اردو سکھانے کا مطالبہ میں پورا کر دیتا ہوں ، آپ فارسی سنبھالیں۔

میں اردو کا جملہ لکھ دیا کروں گا ، آپ فارسی کرتے جائیں اور ساتھ ساتھ ایک آدھ شعر یا مترادفات بتا دیں تو مزید لطف رہے گا۔

پہلے چند جملے

میں محب علوی ہوں
مجھے فارسی سیکھنی ہے
مہدی صاحب فارسی سکھاتے ہیں یا نہیں دیکھنا ہے۔
 
من محب علوی ہستم
می خواہم فارسی یاد بگیرم
ببینم آقا مہدی فارسی یاد می دہند یا نہ


من محب علوی ہستم
میں محب علوی ہوں یعنی
میں = من
ہستم = ہوں

می خواہم فارسی یاد بگیرم
مجھے فارسی سیکھنی ہے

می خواہم = مجھے ( یہاں کیا می خواہم پورا لفظ مجھے کا ترجمہ ہوگا یا لفظی مطلب کیا ہوگا می اور خواہم کا )

یاد بگیرم = سیکھنی ہے ( یہاں تھوڑی سی تشریح چاہیے )



ببینم آقا مہدی فارسی یاد می دہند یا نہ
مہدی صاحب فارسی سکھاتے ہیں یا نہیں دیکھنا ہے

اس جملے کا بہت لطف آیا ہے فارسی میں پڑھ کر اور ترجمہ کے لیے پوچھنے کو دل نہیں کر رہا مگر سیکھنا بھی ضروری ہے۔

ببینم = دیکھنا ہے
آقا مہدی = مہدی صاحب
یاد می دہند یا نہ = سکھاتے ہیں یا نہیں دیکھنا ہے (یہاں یاد می شاید سکھاتے ہیں اور دہند دیکھنا ہے کہ لیے ہے مگر تھوڑی سی وضاحت کی ضرورت ہے)

بہت عمدہ سلسلہ ہے اور ایسے بروقت اور فوری جوابات سے امید واثق ہے کہ جلد از جلد سیکھ جائیں گے بہت سے لوگ کسی حد تک فارسی۔

اب اردو کا کچھ سبق یاد کر لیں۔

اردو کبھی بہت خوبصورت زبان ہوا کرتی تھی آجکل انگریزی کے تیز جھکڑ چلنے سے بہت حد تک اسے انگریزی کا تیز بخار ہو گیا ہے اور اس کے جلد پر بے تحاشہ انگریزی ورم آ گئے ہیں اور اب یہ اردو سے بتدریج اردیزی بنتی جا رہی ہے اور اس کے متاثرین اسے جدید دور کا اشد ضرورت قرار دے کر قدامت پسندوں کے تمام اعتراضات کو ایک ہی سانس میں رد کر دیتے ہیں۔

نوٹ: اس کا فارسی ترجمہ ہرگز نہیں کرنا ہے۔
 

نگار ف

محفلین
لگتا ہے مجھے فارسی سیکھنی ہی پڑے گی، آج سے پہلے میرے ساتھ اک بچہ ٹرانسلیٹر ہوتا تھا آج کے بعد اسی سے کام لوں گی:sidefrown:
 
من محب علوی ہستم
میں محب علوی ہوں یعنی
میں = من
ہستم = ہوں
من کا ترجمہ تو بالکل درست کیا۔۔۔ رہی بات ہستم کی تو ۔۔۔۔ فارسی میں جب کسی چیز کو اپنی طرف نسبت دینی ہو تو "م" استعمال ہوتا ہے۔۔۔ "ہست" یا "است" کا معنی "ہونے" کے ہیں۔۔۔ اور "م" نسبت دے رہا ہے۔۔ یعنی "میں ہوں" رواں فارسی میں اسطرح بھی کہتے ہیں۔۔۔ "محب علوی ہستم"
 
جناب ویسے آپ اس "ربط" پر فارسی نشریات دیکھیں کہ ہم بھی زیادہ تر اس طرح فارسی سیکھیں ہیں۔۔ اس سے زیادہ ہہم آپ حضرات کے لیے کچھ نہ کر پائیں گے۔۔۔ ہاں اگر یہ نشریہ دیکھنے کہ بعد اس میں سے آپ کچھ سوالات کرنا چاہیں تو خدمت کے لیے حاضر رہوں گا۔۔۔۔ لیکن ثمرہ آپ کو 2 سے 3 مہینے بعد ہی ملے گا۔
 
جناب ویسے آپ اس "ربط" پر فارسی نشریات دیکھیں کہ ہم بھی زیادہ تر اس طرح فارسی سیکھیں ہیں۔۔ اس سے زیادہ ہہم آپ حضرات کے لیے کچھ نہ کر پائیں گے۔۔۔ ہاں اگر یہ نشریہ دیکھنے کہ بعد اس میں سے آپ کچھ سوالات کرنا چاہیں تو خدمت کے لیے حاضر رہوں گا۔۔۔ ۔ لیکن ثمرہ آپ کو 2 سے 3 مہینے بعد ہی ملے گا۔
ہمیں تو مہدی نقوی سے ہی سیکھنے میں مزہ آ رہا ہے ویسے بھی کسی آدمی سے سیکھنے اور خود کوشش میں بہت فرق پڑ جاتا ہے۔
 
مہدی نقوی حجازؔ صاحب ،

باقی دو جملوں پر بھی روشنی ڈال دیں

می خواہم فارسی یاد بگیرم
مجھے فارسی سیکھنی ہے

ببینم آقا مہدی فارسی یاد می دہند یا نہ
مہدی صاحب فارسی سکھاتے ہیں یا نہیں دیکھنا ہے
 
Top